YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

الٰہی رہنمائینمونہ

Divine Direction

7 دن 7 میں سے

اعتبار

میں Oklahomaمیں رہتا ہوں جہاں موسم اچانک اور تیزی سے تبدیل ہوتا ہے۔ ایک سال مارچ کے مہینے میں خوبصورت دن میں سورج نکلا ہوا تھا اور درجہ حرارت 83 ڈگری زیادہ سے زیادہ ہو گیا تھا۔ اگلے ہی دن 3 انچ برف پڑی۔ اسی طرح کی تبدیلیاں جو کہ اچانک رونما ہوتی ہے، دیکھی جا سکتی ہیں جب گول گھومنے والی ہوا کا موسم ہوتا ہے اور طوفان گھمتا ہوا اچانک کسی جگہ سے ظاہر ہوتا ہے۔


اسی طرح کی صورت حال ہماری زندگیوں کی بھی ہے۔


میرے بیٹے کا فٹ بال میچ جاری تھا وہاں میری ایک عورت سے ملاقات ہوئی جسے حال ہی میں کچھ جسمانی مسئلہ کا سامنہ تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ کچھ سال پہلے خدا کے بہت قریب تھی اور چرچ کے معاملات میں بہت دلچسپی لیتی تھی۔ مگر جب اس کو کچھ مشکلات کا سامنہ ہوا تو اس نے سوال کیا کہ خدا کیوں ان کو رونما ہونے سے نہیں روک رہا۔ اس نے اپنے آنسوں سے لڑتے ہوئے کہا کہ، "میں کیسے اس خدا کی پرستش کرسکتی ہوں جس پر مجھے اعتبار نہیں؟"


کیا ہم اس بات پر اعتبار کر سکتے ہیں کہ خدا تب بھی بھلا ہے جب ہماری زندگی اچھی نہیں جا رہی؟


اس عورت کے سوال نے دل کو چھو لیا کہ وہ زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کر سکے۔ کیا ہم اس بات پر اعتبار کر سکتے ہیں کہ خدا تب بھی بھلا ہے جب ہماری زندگی اچھی نہیں جا رہی؟ درد اور مشکلات میں ہمارے تاثرات ہمارے مستقبل کا فیصلہ کافی حد تک کرتے ہیں۔


فطرتی طور پر ایمان کا مطلب ہے کسی چیز پر یا کسی شخص پر اعتبار کیا جائے جس کو انسانی سوچ سے سمجھا یا اندازہ نہیں لگایا جا سکتے۔ اگر میں ایمان داری سے بات کروں تو ہمیں اپنی زندگیوں میں خدا کی موجودگی کا ظاہری ثبوت چاہئے۔


کیا یہ نئی بات ہے۔ یاد کریں توما کے شک کرنے کو؟جب یسوع صلیب پر مرا اور مردوں میں سے جی اٹھا، توما نہ کہا کہ وہ تب تک یقین نہیں کرے گا جب تک اسے ثبوت نہ مل جائے۔ غصہ میں آنے اور اس کو ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ترک کرنے کی بجائے، یسوع نے رحم دلی سے توما کو کیلوں سے چھیدے ہوئے اپنے ہاتھ دیکھائے۔


یاد کریں ان شاگردوں کو جو طوفان میں پھنس گئے تھے؟ تب بڑی آندھی چلی اور لہرین کشتی پر یہاں تک آئیں کہ کشتی پانی سے بھر جاتی تھی۔ مرقس 4 : 37 ۔ اس طوفان میں شاگرد اکیلے نہیں تھی۔ مرقس ہمیں اگلی آیت میں بتاتا ہے کہ یسوع پیچھے کی طرف کدی پر سو رہا تھا۔


اگرچہ یسوع کشتی میں موجود ہے پھر بھی طوفان آپ کو پریشان کر سکتا ہے مگر آپ ڈوب نہیں سکتے۔


انسان جیسے میں، آپ، عورت جو فٹبال کے میچ میں تھی، توما اور دوسرے شاگرد سوچتے ہیں کہ اگر خدا ہمارے ساتھ ہوتا تو ہمیں طوفان کا سامنہ نہ کرنا پڑتا۔ مگر یہ ٹھیک نہیں، اگرچہ یسوع کشتی میں موجود ہے پھر بھی طوفان آپ کو پریشان کر سکتا ہے مگر آپ ڈوب نہیں سکتے۔ یسوع آپ کے ساتھ بہار کی خوبصورتی میں بھی ہے اور شدید نقصان کرنے والے طوفان کے دوران بھی ہے، یاد رکھیں۔


وہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ وہاں آپ کی مدد کے لئے ہے اور اگر وہ آپ کی مدد کے لئے ہے تو کون آپ کا مخالف ہو سکتا ہے؟ خدا پر اعتبار کریں آپ جیسے بھی مسائل سے گزر رہے ہیں، اس پر اعتبار کریں کہ آپ کا جیون ساتھی اچھا ہو گا، آپ کے بچے اچھے ہوں گے، آپ کا مستقبل اچھا ہو گا، آپ کی صحت اچھی ہو گی، اس پر اعتبار کریں کہ آپ کی ضروریات بہتر طریقہ سے پوری ہوں گی۔


کسی برے خیال کو ذہن میں لائے بغیر اس پر اعتبار کریں۔


وقفہ


دعا کریں: آسمانی باپ، میں تجھے پر اعتبار کرتا ہے جو کچھ بھی میں شروع کروں اور جو کچھ میں ختم کروں، میں تجھ پر اعتبار کرتا ہے جہاں میں رکتا ہوں یا میں چلتا ہے، میں تجھ پر اعتبار کرتا ہوں کہ تو میری زندگی کو خدمت کے لئے اور لوگوں سے رابطہ کے لئے کافی استعمال کرے گا اور مجھے اعتبار ہے کہ تو میری زندگی کے طوفان کے درمیان اچھا مقصد لے کر کھڑا ہے۔ میں شکر گزار ہوں کے تو میرے ساتھ ہے، میرے قدموں کی رہنمائی کرتا ہےاور میری الٰہی رہنمائی کرتا ہے۔ آمین


میری کتاب کے بارے میں اور جانیں، Divine Direction.

دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Divine Direction

ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کیسی لگے گی جب آپ انتخاب کرنے کے ماہر ہو جائیں گے؟ اس الٰہی رہنمائی کے مطالعاتی منصوبہ کے مصنف جو کہ New York Times کے ایسے لکھاری ہیں ج...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحصہ فرمائیں:http://craiggroeschel.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔