YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

الٰہی رہنمائینمونہ

Divine Direction

5 دن 7 میں سے

خدمت

دوسروں کی خدمت کرنا مجھ میں ہمیشہ سے نہیں تھا۔ میں خود غرض شخص ہوں۔ مجھے کام اپنے طریقہ سے کرنا پسند ہے۔ یہ ایسی عادت نہیں جس پر میں فخر کرسکوں مگر بد قسمتی سے یہ سچ ہے۔


میں اس طرح کے رویہ والا اکیلا شخص نہیں ہوں۔ ہم سب کسی حد تک خود غرض ہو سکتے ہیں۔ فطرتی طور پر، ہم خود غرض لوگ ہوں۔ ذرا سوچیں: آپ کو اپنے بچوں کو خود غرض بننا سیکھانا نہیں پڑتا۔ یسوع کے مطابق، زندگی صرف خودغرضی نہیں اور پھر بھی ہمارے معاشرے میں ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے کہ ہر چیز کو اپنا بنائیں۔


خدا کو بھول جانے کا سب سے فوری طریقہ سب کام اپنے پر چھوڑ دینا ہے۔ یسوع نے واضع طور پر بیان کیا کہ جو اس کی پیروی کرنا چاتا ہے اسے کیا کرنا ہے۔ "اُس وقت یِسُو ع نے اپنے شاگِردوں سے کہا کہ اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی کا اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے۔" متی 16 : 24


خد چاہتے ہے کہ ہم جو کچھ حاصل کرنا جاتے ہیں اسے اس کے طریقہ سے حاصل کرنا ہے۔ وہ اضافی گوشت کھانے کے لئے نہیں کہہ رہا سلاد کھائیں۔


اگر ہم کھانے کی بات کریں تو ہم برگر کھانا چھوڑ دیں گے جب ہم یسوع کی یہ بات پڑھیں گے۔ "یِسُوع نے اُن سے کہا میرا کھانا یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے مَوافِق عمل کرُوں اور اُس کا کام پُورا کرُوں۔" یوحنا 4: 34


سوچیں کہ آپ کہہ رہے ہوں کہ، "میرا کھانا خدا کی خدمت ہے۔ میرا کھانا خدا کو خوش کرنے میں ہے۔ میرا کھانا اس کام کو پورا کرنے میں ہے جو خدا نے مجھے دیا ہے۔ میرا کھانا میرے باپ کی مرضی کو پورا کرنے اور اس کے کام کو مکمل کرنے میں ہے۔" یہ ایک فرق قسم کی غذا ہے۔ یہ ہے الٰہی رہنمائی میں چلنا۔


جب معاشرہ کہہ رہا ہے کہ، "سب اپنے پاس رکھیں،" تو خدا ہمیں بتاتا ہے کہ، "دوسروں کے لئے بھی رکھیں۔


جب ہمارے ارد گرد کے لوگوں کہتے ہیں، "سب تمہارا ہے جتنا لے سکتے ہو لے لو!،" خدا چاہتا ہے کہ ہم دوسروں کو دیں نہ کہ استعمال کریں۔ جب معاشرہ کہہ رہا ہے کہ، "سب اپنے پاس رکھیں،" تو خدا ہمیں بتاتا ہے کہ، "دوسروں کے لئے بھی رکھیں۔ خدا نے ہمیں سب کچھ حاصل کرنے کے لئے نہیں بنایا۔ اس نے ہمیں بانٹنے کے لئے بنایا ہے۔ اپنی ہی خواہشوں کو پورا کرنے کے لئے نہیں بلکہ ہم دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بلائے گئے ہیں۔ قطار میں سب سے آگے ہونے کی بجائے ہمیں سب سے آخر میں رہنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ خدا نے ہمیں خدمت کرنے کے لئے بنایا ہے۔


اس قسم کی زندگی آپ کی کہانی کو تبدیل کر دے گی۔


اس کے بارے میں سوچیں۔ کہانیاں جو آپ کو یاد کرنا پسند ہیں جو آپ کو دوسروں کی مدد کرنا، چرچ کے کاموں میں حصہ لینا یا کس کو کچھ دینے کے بارے میں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم خدمت کے لئے اس دنیا میں آئے جس طرح یسوع نے کیا۔ خدمت کرنے کا فیصلہ آپ کے لئے عام بات نہیں ہو گی۔ یہ ہمیشہ آپ کے لئے نہیں ہے۔ مگر مجھے لگتا ہے کہ خدمت وہ نہیں ہے جو ہم کرتے ہیں ۔ خادم بنے کے لئے ہمیں بلایا گیا ہے۔ کیونکہ جب ہم خدمت کرتے ہیں ہم مسیح جیسے بنتے جاتے ہیں۔


دعا کریں: اے خدا، تو مجھے خدمت کے لئے کیسے بلا رہا ہے؟ تو مجھے کس کی خدمت کے لئے بلا رہا ہے؟ تو مجھے کہاں خدمت کے لئے بلا رہا ہے؟

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Divine Direction

ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کیسی لگے گی جب آپ انتخاب کرنے کے ماہر ہو جائیں گے؟ اس الٰہی رہنمائی کے مطالعاتی منصوبہ کے مصنف جو کہ New York Times کے ایسے لکھاری ہیں ج...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحصہ فرمائیں:http://craiggroeschel.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔