YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

الٰہی رہنمائینمونہ

Divine Direction

2 دن 7 میں سے

رکئیے

جب آپ شدید غیر یقینی کا اور پریشانی کا سامنہ کر رہے ہوں تو بہترین کام جو آپ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ رک جائیں۔ وقت دینا بند کریں۔ راہنمائی کے لئے دعا کریں۔ سو جائیں۔ خدا کے لوگوں سے حکمت حاصل کریں اور مستقبل کا اندازہ لگائیں۔ پھر اپنے آپ سے سوال کریں، "کیا میں اس پریشانی کی وجہ کو مکمل طور پر ختم کر سکتا ہوں؟"


ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اپنے کاموں کی اچھی وضاحتیں کرتے ہیں اور نتیجہ پیش کرتے ہیں کہ ہمارے اس کام سے اچھائی پیدا ہوتی ہے۔ آخر میں ہم حیران رہے جاتے ہیں کہ ہمیں جس جگہ پہنچنا چاہتے تھے ہم اس سے مخالف طرف چل پڑے ہیں۔ ہماری زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ منفی بھی ہوتی ہوں اور مثبت بھی، اس میں اکثر بہت سارے فیصلے شامل ہوتے ہیں جو کہ کبھی ختم نہیں ہوتے۔


کیا آپ کو لگتا ہے کہ رک جانا ہمارے لئے فائدہ مند ہے؟ جب آپ رک جاتے ہیں اور اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں اور اس وقت آپ کہاں ہیں، پھر آپ اپنی منزل پر جاتے وقت بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔


آپ کس چیز کو روک کر خدا کی الٰہی رہنمائی کے قریب جا سکتے ہیں؟


کیا آپ کچھ ایسا کر رہے ہیں جو آپ کو ایسی منزل پر لے کر جا رہا ہے جہاں آپ نہیں جانا چاہتے (یا خدا نہیں چاہتا کہ آپ وہاں جائیں)؟ کس چیز کو فوراً روکنا آپ کے لئے ضروری ہے؟ گہری توجہ دیں، سماجی رابطہ پر، شراب پر، غیر اخلاقی تصویر یا فلم کے استعمال پر، اجزات یا کام پر؟ کسی ایسے تعلقات پر جو اچھے نہیں؟ عیب جوئی کے رویہ پر؟ آپ کو کیا روکنا چاہئے تا کہ آپ خدا کی الٰہی رہنمائی حاصل کر سکیں؟ اپنے ہر انتخاب کو اپنی منزل کی رکاوٹ کی طرح دیکھیں۔


جب کوئی عادت یا تعلق آپ کو اس راہ سے دور کر رہا ہے جو آپ لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں تو ہمیں رکنے کی ضرورت ہے نہ صرف اس لئے کہ آپ اس کے نتائج سے ڈر رہے ہیں بلکہ اس لئے کہ آپ کو غلط راستے پر جانا اچھا نہیں لگتا۔ آپ نے "توبہ" کا لفظ سنا ہو گا۔ اس کا لفظی مطلب واپسی ہے۔ جب آپ توبہ کرتے ہیں تو آپ جس راستہ پر جا رہے ہوتے ہیں وہاں رکتے ہیں اور خدا کی طرف واپسی اختیار کرتے ہیں اور وہ آپ کو اپنے راستہ پر لے جاتا ہے۔


اس کے معنی رکنا ہیں مطلب اپنا راستہ تبدیل کرنا ہے۔ آپ کو اپنی پڑتال کرنی ہے، معافی مانگنی ہے، اچھے دوست بنانے ہیں یا نئی جگہ زندگی گزارنی ہے۔


اپنے آپ سے سوال پوچیں:

1۔ اگر میں جس انتخاب کے بارے میں سوچ رہا ہوں اسے حاصل کر لیتا ہوں یہ مجھے کہاں لے کر جائے گا۔


2۔ مجھے کس چیز کو رکنا ہے تا کہ میں خدا کی الٰہی راہنمائی کے قریب جا سکوں؟

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Divine Direction

ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کیسی لگے گی جب آپ انتخاب کرنے کے ماہر ہو جائیں گے؟ اس الٰہی رہنمائی کے مطالعاتی منصوبہ کے مصنف جو کہ New York Times کے ایسے لکھاری ہیں ج...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحصہ فرمائیں:http://craiggroeschel.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔