YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

الٰہی رہنمائینمونہ

Divine Direction

3 دن 7 میں سے

ٹھہریئے

میں نے بہت دفعہ سوچا کہ میری زندگی کیسی ہو گی جب میں ان چیزوں کے پیچے بھاگنا چھوڑ دوں گا جو میری سوچ کے مطابق اہم ہیں۔ شاید میں اپنی کہانی کو ایسے بیان کروں، "ہاں، میں پادری بننا چاہتا تھا مگر حالات نے اجازت نہ دی اور میں اس کام کو نہ کر سکا۔ ایسے ہی ہماری زندگی میں ہوتا ہے۔"

یہ مناسب بات ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے مختلف اوقات میں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہوگا: ایک ایسا سرپرست جس کی رہنمائی میں آپ کام کرنا نہیں چاہتے، ایک ایسا تعلق جس سے آپ تنگ ہیں، ایک ایسا کام جس کو انجام دینے کے لئے وسائل موجود نہیں، ایک وقعہ جس کی وجہ سے آپ کا منصوبہ برباد ہو گیا۔ جب آپ کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، یہ عام سی بات ہے کہ آپ کے لئے فیصلہ کرنا بہت مشکل اور زندگی بدل دینے کے برابر ہوتا ہے۔ آپ ایسے سوالات میں پھنس جاتے ہیں۔


  • کیا مجھے موقع سے فائدہ اٹھا کر اس ملازمت کو ترک کر دینا چاہئے اور کسی اور ملازمت کو تلاش کرنا چاہئے؟
  • میرے جیون ساتھی کے کسی اور کے ساتھ تعلقات کو جان جانے کے بعد کیا میں اسے چھوڑ دوں؟
  • کیا میں اس کاروبار کو چلانے کے لئے آیا ہوں؟ کیا مجھ اپنے نقصان کو پورا کرنا چاہئے اس سے پہلے کہ حالات اور خراب ہو جائیں؟

ان تمام مثالوں میں اور ہماری زندگی کے اہم انتخابات میں آپ بہت ہی مشکل میں پھنسے ہوتے ہیں اور یہ وقت اہم فیصلے کا ہوتا ہے آپ پھر سوچتے ہیں کہ کیا میں ٹھہروں یا آگے بڑھ جاؤں؟


کیا میں اس کام کو چھوڑنے کا انتخاب کر رہا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے یا مجھے یہ آسان لگ رہا ہے؟

اکثر ٹھہر جانے کا فیصلہ اس سے اچھا اور فائدہ مند ہوتا ہے کہ ہم آسانی سے چھوڑ کر چلے جائیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہر قسم کی صورت حال میں ہمیں چھوڑنا نہیں چائیں، مگر فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے آپ سے پوچھیں، "میرا چھوڑنا ٹھیک ہے یا مجھے یہ آسان لگ رہا ہے؟" اکثر ایمان کا عظیم کام ہوتا ہے کہ اس جگہ بنے رہنا جہاں آپ کو لگایا گیا ہے۔ سالوں پہلے اگر آپ یاد کریں تو آپ خدا کا شکر کریں گے کہ آپ نے ٹھہرنے کا فیصلہ کیا جب کہ چھوڑ دینا آسان تھا۔


یاد رکھیں، خدا نے آپ کو اپنی شبیہ پر بنایا ہے اور وہ آپ کی کہانی کا مصنف اور مکمل کرنے والا ہے۔ آپ چھوڑ دینے والے نہیں ہیں، آپ مکمل کرنے والے ہیں۔


دعا کریں: اے خدا، کیا میں کسی کام کو چھوڑنا چاہتا ہوں، جو تو چاہتا ہے کہ میں ٹھہر کر مکمل کروں؟ کیا تو مجھے طاقت عطا کرے گا کہ میں اس کو لے کر چلوں؟ آمین۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Divine Direction

ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کیسی لگے گی جب آپ انتخاب کرنے کے ماہر ہو جائیں گے؟ اس الٰہی رہنمائی کے مطالعاتی منصوبہ کے مصنف جو کہ New York Times کے ایسے لکھاری ہیں ج...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحصہ فرمائیں:http://craiggroeschel.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔