YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

الٰہی رہنمائینمونہ

Divine Direction

4 دن 7 میں سے

آگے بڑھیں

کیا آپ کو محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کی زندگی میں کچھ نیاٰء ہو رہا ہے؟ کیا آپ کچھ الگ چاہتے ہیں؟ اگر آپ اس کو ابھی محسوس نہیں کر رہے تو آپ کو اس کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ تبدیلی یقینی ہے۔

ہم شروع کرنے، رکنے، اور ٹھہرنے کی بات کر چکے ہیں۔ کئے دفعہ بہتر فیصلہ آگے بڑھنے کے لئے خدا کی رہنمائی حاصل کرنا ہے۔


اکثر ہم بہت سے معاملات کے بوجھ تلے ایک جگہ کھڑے رہتے ہیں مگر کافی دفعہ ہمیں خطرہ مول لینا پڑتا ہے۔ کیا جہاں آپ موجود ہیں آپ بےچینی محسوس کرتے ہیں؟ خدا نے آپ میں الٰہی خدمت کی خواہش حیران کن طرح سے پیدا کی ہوگی۔ ہو سکتا ہے اس نے آپ کو کچھ لوگوں، کسی سوچ، مسئلہ یا جگہ کے ذریعہ متاثر کیا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو آگے بڑھنے کے لئے بلا رہا ہو۔ اس بلاوے کی طرف بڑھیں اور دیکھیں یہ آپ کو کہاں لے جاتا ہے۔ اپنی زندگی میں اس سفر پر آگے بڑھیں۔ اس کا بہترین ذریعہ ہے ایمان کی دوڑ جو کہ ایک اچھی شروعات ہو گی۔

پرانے عہد نامہ میں ایک عظیم کہانی ہے ابرام اور ساری (بعد میں جن کا نام ابرہام اور سارہ ہوا) جو کاملیت سے آگے بڑھنے کو ظاہر کرتی ہے۔پیدایش 12 میں خدا ابرام سے بات کرتا ہے۔ اس وقت ابرام حاران نام کے ایک قصبہ میں رہتا تھا، مگر وہ کسدیوں کے اور سے تعلق رکھتا تھا۔ اس علاقہ میں لوگ چاند کے جعلی خدا نانر کی پرستش کرتے تھے۔

کیسی اہم بات ہے کہ ابرام کو سچ خدا نے چنا کہ اس سے بات کرے۔ خدا نے ابرام کو سادہ اور واضح حکم دیا: ان سب چیزوں کو چھوڑ کر جن کو تم جانتے ہو آگے بڑھو۔ چھوڑو اپنے خاندان، لوگوں اور باپ کے گھر کو اور آگے بڑھو اس سرزمین کو جسے میں تجھے دیکھاؤں گا۔" پیدایش 12: 1 زور دیتی ہے

چھوڑنے اور آگے بڑھنے پر۔


اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے آپ کو اپنی محفوظ جگہ کو چھوڑنا ہوگا۔

اگر آپ نے کہیں جانا ہے تو آپ کو آگے بڑھ کر اپنی موجودہ جگہ کو چھوڑنا ہوگا۔ اسے چھوڑنا ہو گا جسے آپ جانتے ہیں، جو آرام دے ہے، جس کو سمجھا جا سکتا ہے اور جو آسان ہے۔ اپنی منزل کی طرف قدم اٹھانے کے لئے، آپ کو اپنی محفوظ جگہ کو چھوڑنا ہوگا۔


کون جانتا ہے کہ خدا آپ کی کہانی کو کہاں لے جائے اگر آپ اس کو موقع دیں؟ ایک دن سالوں پہلے کی اپنی زندگی کی حالت سوچ کر اور اپنی کہانی کا جائزہ لے کر، کیا ہونے والا ہے؟ "مجھے لگا کے خدا مجھے بلا رہا ہے، مگر مجھے ڈر ہے کہ میں کچھ نہیں کروں گا۔" یا آپ کے پاس سنانے کے لئے ایمان سے بھری ہوئی کہانی ہوگی؟ فرق صرف اتنا ہے کہ جب خدا آپ کو آگے "بڑھنے" کے لئے کہے تو آپ کا رویہ کیا ہوگا۔


پوچھیں: خدا مجھے کیا چھوڑ کر آنے کئے لئے بلا رہا ہے؟ وہ مجھے کہاں جانے کے لئے بلا رہا ہے؟

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Divine Direction

ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کیسی لگے گی جب آپ انتخاب کرنے کے ماہر ہو جائیں گے؟ اس الٰہی رہنمائی کے مطالعاتی منصوبہ کے مصنف جو کہ New York Times کے ایسے لکھاری ہیں ج...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحصہ فرمائیں:http://craiggroeschel.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔