YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

7 باتیں جو بائبل میں والدین کے لئے ہیںنمونہ

7 Things The Bible Says About Parenting

6 دن 7 میں سے


میں 60 گھنٹوں تک درد زہ میں مبتلا رہی۔ یہ بہت زیادہ دردناک اور انتہا کی پریشانی تھی۔ خواتین اعتراض کرتی ہیں کہ درد زہ کس قدر طویل ہوگا اور کچھ اس کو اعزاز کے طور پر بیان کرتی ہیں۔ میں بھی فخر محسوس کرتی ہوں ان پریشان کن لمحات پر میں قائم تھی۔


یہ فخر تب ختم ہوا جب آدھی رات کو میرا بچہ جو کچھ ہی دیر پہلے پیدا ہوا تھا رونے لگا۔"سوال یہ تھا کہ یہ کیوں رو رہا ہے؟ کیا وہ بھوکا ہے؟ میں کیسے اندازہ لگاؤں کہ وہ کتنی خوراک چاہتا ہے؟ کیا اس کو کچھ اور چاہئے؟ یہ نرس کہا ہے؟


اپنے بیٹے سے ملی اور اس کی زندگی کے لئے شکرگزار ہوئی ایسا احساس ہوا کہ جسے میں بیان نہیں کر سکتی۔ ان تمام خوشیوں اور شکرگزاریوں کے ساتھ، ایک فکر بھی آئی جس میں شک، ڈر اور نااہل ہونا شامل تھا۔ ایک نئی ماں کے طور پر مجھ لگتا تھا کہ میں تربیت یافتہ نہیں اور سہولیات جو بچوں کے پالنے کے لئے درکار ہیں ان سے محروم ہوں۔


سچائی سامنے تھی اس وجہ سے میری پریشانی ختم نہیں ہو رہی تھی۔ مگر مجھے پورا یقین تھا کہ جو بائبل کہتی ہے سچ ہے:


لیکن اگر تم میں سے کسی میں حکمت کی کمی ہو تو خدا سے مانگے جو بغیر ملامت کئے سب کو فیاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اس کو دی جائے گی۔ یعقوب 1 : 5


خدا نے مجھے اولاد کا تحفہ عطا کر کے مجھے اپنی فیاض دلی کا احساس دلوایا اور اس نئی ذمہ داری کی وجہ سے میں نے خدا سے حکمت کی درخواست کی۔ اس نے اولاد کی پروریش میں بڑی وفاداری سے اپنی حکمت سے میری راہنمائی کی اور جب میں اس کے پاس گئی اس نے مجھے سکھایا اور میں نے اپنی روح اس کے حوالے کر دی۔


میں امید کرتی ہوں کہ آپ کو ان وسائل کا علم ہو گا جو آپ کو یسوع میں عطا کرئے گئے ہیں۔ وہ آپ کو مزید برکات عطا کرنا چاہتا ہے تاکہ آپ بچوں کی اچھی پروریش کر سکیں۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ اپنے بچوں کو بتائیں کہ خدا کون ہے، خدا سے پیار کرنا چاہئے، خدا کی خدمت کرنی چاہئے اور اس کی راہنمائی میں آگے بڑھنا چاہئے۔ وہ فہیم اور خوشی عطا کرنے والا ہے اور وہ اپنا فہم اور برکت آپ پر بھی نچھاورکر گا۔کیا آپ قبول کرنے کے لئے تیار ہیں؟


اپنے فیاض خدا کے پاس جائیں اور اس سے حکمت کی درخواست کریں جب آپ کو اپنے بچوں کی پروریش کی مشکلات کا سامنا ہو۔ وہ آپ کو ضرور حکمت عطا کرے گا۔

Jessica Penick


YouVersion Content Manager

کلام

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Parenting

خوش گوار اور بہترین حالات میں بھی بچوں کی تربیت مشکل ہے۔ اس 7 دن کے عقیدت بھرے پیغامات میں، وقت کی مناسبت سےحقیقی والدین – جو کہ YouVersion کے ملازمین ہیں – آپ کو بتائیں گے کہ وہ کیسے خدا کے کلام کے اصولوں کی راہنمائی می...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے YouVersion کے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.bible.com/reading-plans مُلاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔