YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

7 باتیں جو بائبل میں والدین کے لئے ہیںنمونہ

7 Things The Bible Says About Parenting

5 دن 7 میں سے


ہم سب کو تہذیب یافتہ بچے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ ٹھیک بات ہے؟ کئی دفعہ، اس بات کا مطلب ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ دوسروں کو ہمارے بچے تہذیب یافتہ لگیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ضدی نہ ہوں اور احمقوں والی حرکتیں نہ کریں یا وہ "معاف کیجیئے" اور "شکریہ" جیسے الفاظ کا استعمال کریں۔ جب میرے بچے بڑے ہو رہے ہیں، میں یہ سوچ رہا ہوں کہ جیسے میں نے انہیں ظاہری طور پر تہذیب یافتہ بنایا ہے کیا ہو اندرونی طور پر بھی تہذیب یافتہ ہیں ۔


اگلے دو سالوں میں میری سب سے بڑی بیٹی کالج جائے گی۔ مجھ یہ سوچنا پسند نہیں مگر مجھے یہ بہت برا لگتا ہے کہ میں اس کے پاس موجود نہیں ہوں گا تاکہ اسے صرف اچھے کام کرنے کی ہی اجازت ہو۔ میں کچھ ایسا کر رہا ہوں جو میں کر سکتا ہوں، اس سے میری آواز اس کے کانوں میں گونجتی رہے گی کہ اسے اچھے کام ہی کرنے ہیں، وہ اچھے کام کرنے کی جستجو میں رہے گی۔ میں چاہتا ہوں کہ کاش وہ خدا کی آواز کو سن سکے؟ کیونکہ وہ ہمیشہ اس کے پاس موجود ہو گا – اس وقت بھی جب میں وہاں نہیں ہو سکتا۔


بہترین طریقہ اپنے بچوں کو خدا کی آواز کی طرف متوجہ کرنے کا یہ ہے کہ ہم انہوں خدا کے کلام کو پڑھنا سکھائیں، مگر یہ صرف پڑھ کر نہیں ہوگا – اس کو بار بار پڑھ کر بھی کافی نہیں ہو گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا کے کلام کی طاقت آپ کے بچوں کو تبدیل کرے تو آپ کو پہلے کلام کے ذریعہ خود کو تبدیل کرنا ہو گا، جس سے آپ کی زندگی حقیقت میں تبدیل ہو اور آپ اپنی روز مرہ زندگی کے فیصلوں میں اسے محسوس کریں۔ گھر پر میز پر بیٹھ کر اس کی بات کریں۔ کار میں اس کی بات کریں۔ جب آپ کسی دوست کے ساتھ بیٹھے ہوں تو کلام کی بات کریں۔ اپنے بچوں کو بتائیں کہ خدا کی آواز اور کلام زندگی کے کاموں میں آج بھی کس قدر موثر ہیں۔


اسی دوران اپنے بچوں کو خود کلام پڑھنے کی عادت ڈالیں اور آپ ان کے استاد کے طور پر ان کے ساتھ چلیں۔ ضروری یہ ہے کہ وہ خدا کے کلام کو سیکھیں اور روح القدس کو سنئیں۔ ان کو مطالعاتی منصوبہ پڑھنا سکھائیں۔ اور پھر سوالوں کو لے کر آگے بڑھیں۔ آئیں کچھ سوالات پر نظر ڈالیں جن کے ذریعہ آپ گفتگو کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔


  • اس ہفتے آپ نے کون سی بہترین کہانی بائبل سے پڑھی؟
  • کیا آپ نے کچھ ایسا پڑھا جو آپ کو سمجھ نہ آیا ہو؟
  • کیا آپ نے کچھ ایسا پڑھا جس کے بارے میں آپ مزید جاننا چاہتے ہیں؟
  • جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں خدا اس کے ذریعہ آپ کو کیا سمجھنا چاہتا ہے؟
  • آپ اپنے مطالعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی میں کون سی تبدیلی چاہتے ہیں ؟

والدین کے طور پر اپنے بچوں کو خدا اور اس کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کے لئے ہم روح القدس کے ہم خدمت ہیں۔ خدا پر ایمان رکھیں کہ وہ ہمارے بچوں کی اندرونی تربیت مکمل کرے گا۔ وہ ہمارے بچوں کو اتنا پیار کرتا ہے جتنا ہم شاید ہی کبھی کر سکیں۔


Michael Martin


YouVersion Web Developer

کلام

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Parenting

خوش گوار اور بہترین حالات میں بھی بچوں کی تربیت مشکل ہے۔ اس 7 دن کے عقیدت بھرے پیغامات میں، وقت کی مناسبت سےحقیقی والدین – جو کہ YouVersion کے ملازمین ہیں – آپ کو بتائیں گے کہ وہ کیسے خدا کے کلام کے اصولوں کی راہنمائی می...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے YouVersion کے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.bible.com/reading-plans مُلاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔