YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

7 باتیں جو بائبل میں والدین کے لئے ہیںنمونہ

7 Things The Bible Says About Parenting

1 دن 7 میں سے


اوپر دی گئی آیت کی تصویر کو ہم نے اپنے بیٹے کے کمرے میں لگایا اور پھر ہم اسے ہسپتال سے لے کر آئے اور جب بھی ہم رات کو اس تصویر پر نظر کرتے تو ہمیں والدین ہوتے ہوئے خدا کی عطا کی ہوئی بخش اور ذمہ داری کا احساس ہوتا۔


والدین ہوتے ہوئے ہماری ابتدائی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں میں ایمان کی بنیاد رکھیں۔ اگرچہ ہمیں یہ پسند ہے یا نہیں، ہم روز اپنے بچوں کے ایمان کو ترتیب دیتے ہیں۔ ہمارا ہر لفظ، عمل اور ردعمل اس ترتیب کا حصہ ہے۔ والدین ہوتے ہوئے، اس کامل ترتیب کو اپنی روز مرہ زندگی کے ذریعہ بحال کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اگرچہ ہم اپنے نومولود بچے کی وجہ سے رات کو سو نہیں پا رہے، بچے کو حاجت رفع کا طریقہ سیکھانے میں مشکل آ رہی ہے، اسے گھر میں پڑھانا مشکل ہے، اس کے سکول کی کارکردگی پریشان کر رہی ہے یا پھر کار کی چابی پریشان کر رہی ہے، والدین بننا ایک مشکل کام ہے۔ ہمیں یاد رکھنا ہے کہ خدا نہیں چاہتا کہ آپ یہ کام اکیلے کریں – وہ ہمارے بچوں سے پیار کرتا ہے، جیسا ہم کبھی بھی نہیں کر سکتے!۔


مندرجہ ذیل دو آسان طریقوں سے آپ اپنے بچوں کو خدا کی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔


ہر روز اپنے بچوں کو دعا کرتے وقت اپنے ساتھ شامل کریں اور ان کے لئے بھی دعا کریں۔ اپنے بچوں میں ایمان کی بنیاد رکھنے کے لئے لگاتار دعا ضروری ہے۔ ہر روز اپنے بچوں کو دعا کرتے وقت اپنے ساتھ شامل کریں اور ان کے لئے بھی دعا کریں۔اپنے بچوں کے لئے دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔ ان کے حالیہ مسائل کو خدا کی قدرت چھپانے والا پردہ نہ بننے دیں۔ اگر آپ کے بچے خدا سے دور ہو چکے ہیں تو صرف ایک دعا ان کو خدا کے قریب لا سکتی ہے۔ دعا سب کچھ تبدیل کر سکتی ہے۔


اس کام میں اکیلے نہ رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بچوں کی پروریش کے لئے پورے گاؤں کی ضرورت ہے۔ آپ کو لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ آپ اپنے بچوں کو سیدھی راہ دیکھا سکیں۔ اپنے خاندان سمیت چرچ جایا کریں۔ چرچ میں خاندان کے طور پر خدمت کریں۔ ان تھوڑے سے لوگوں میں شامل ہوں جن سے آپ اپنے بچوں کو پالنے کے بارے میں نصیحت لے سکتے ہیں۔ ہمیں مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے، اور یہ آپ اور آپ کے بچوں کے لئے مشکل ہے کہ وہ مل جل کے رہنے کے بغیر مضبوط اور ایمان پر مبنی تعلق قائم کر سکیں۔

اپنی بچوں کے ایمان کو بڑھائیں، اس کام میں جلدی یا دیر کا کوئی تعلق نہیں۔ ایمان کا راستہ تیار کریں اور ابھی اپنے بچوں کو خدا کے طرف لے کر چلیں۔


Todd Dobberstein
YouVersion Product Manager

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Parenting

خوش گوار اور بہترین حالات میں بھی بچوں کی تربیت مشکل ہے۔ اس 7 دن کے عقیدت بھرے پیغامات میں، وقت کی مناسبت سےحقیقی والدین – جو کہ YouVersion کے ملازمین ہیں – آپ کو بتائیں گے کہ وہ کیسے خدا کے کلام کے اصولوں کی راہنمائی می...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے YouVersion کے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.bible.com/reading-plans مُلاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔