YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

7 باتیں جو بائبل میں والدین کے لئے ہیںنمونہ

7 Things The Bible Says About Parenting

3 دن 7 میں سے


دو بیٹیوں میں سے میں چھوٹی ہوں، میرا بچپن گڑیا سے کھلنے، اس کے کپڑے بنانے اور بدلنے، چائے کی دعوت، کھلونوں والے پکوان اور دسترخوان کی یادوں سے بھرا ہے – یہ بہت آرام دہ، سلیقہ شعار اور حفاظت بھری سرگرمیاں بھی، اس میں شامل تھا۔ اب میں دو بیٹوں کی ماں ہوں جو دونوں 5 سال سے کم عمر کے ہیں، میرا گھر میرے بچپن کے گھر جیسا نہیں۔ اپنے بچوں کے لئے دعا کرنا میری ترجیح ہے، کیونکہ وہ بہت شراتی ہیں۔ میری ساس مجھے نصیحت کرتی رہتی ہیں کہ لڑکوں کی تربیت مختلف ہوتی ہے، یہ ایک ہنگامی حالت کے مدد گار کی طرح ہے جس کو مدد کے لئے بہت زیادہ پکارا جا رہا ہے۔


میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کچھ ہی سالوں میں مجھے صدمہ سے گزارنا ہو گا جب بیٹوں میں سے ایک منہ کے بل گرے گا اور اس کے دانتوں کا علاج کروانا پڑے گا اور کچھ ہی سال بعد وہ سر کے بل گرے گا اور اس کے سر میں ٹانکے لگے۔ پھر میرے 10 ماہ کے بچے کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور اس کا اپریشن ہو گیا۔ یہ تمام حالات میرے قابو سے نکل چکے تھے۔ میں کچھ نہیں کر سکتی تھی ان کو روکنے کے لئے – اسی وجہ سے اپنے بچوں کے لئے میں دعا میں اپنے گھٹنوں پر بیٹھی۔


ایک ماں کے طور پر اولاد خدا کی طرف سے میراث اور تحفہ ہے، جس کی ہمیں حفاظت کرنی ہے، پیار کرنا ہے، انہیں یسوع کے فضل کے بارے میں بتانا ہے اور انہیں زندگی کے لئے تیار کرنا ہے۔ ان کی روز مرہ کی زندگی کو اور جو کچھ آگے ان کی زندگی میں رونما ہونے والا ہے، ہم اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے- کیونکہ وہ ہمارے قابو میں نہیں۔ پھر والدین کے طور پر ہم کیا کر سکتے ہیں اپنی زندگی میں، ہم بہت کوشش کر رہے ہیں کہ ہم بچوں کی تربیت رحم دل، عزت دار، خدا پرست بن کر کریں جس میں وہ تندرست اور محفوظ رہیں۔ ہمیں اپنی پریشانی، شک اور غیر یقینی خواہشات خدا کے پاس لے کر جانی ہیں – آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ یہ آپ کے قابو میں نہیں ہے۔


میری دعا ہے کہ ہم کبھی اپنے بچوں کے لئے دعا کرتے ہوئے تھک نہ جائیں اور ان کو اپنے خالق کے ہاتھوں میں دیں – جو ان سے پیار کرتا ہے جتنا ہم نہیں کر سکتے اور انہوں اپنے قادر مطلق ہاتھوں میں سنبھالتا ہے۔


Lisa Gray


YouVersion Localization Manager

کلام

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Parenting

خوش گوار اور بہترین حالات میں بھی بچوں کی تربیت مشکل ہے۔ اس 7 دن کے عقیدت بھرے پیغامات میں، وقت کی مناسبت سےحقیقی والدین – جو کہ YouVersion کے ملازمین ہیں – آپ کو بتائیں گے کہ وہ کیسے خدا کے کلام کے اصولوں کی راہنمائی می...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے YouVersion کے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.bible.com/reading-plans مُلاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔