YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ

What Is True Love?

3 دن 12 میں سے

سچی محبت جیسی کوئی چیز نہیں ہو سکتی

سچی محبت انجیل کا دل ہے اور انجیل خدا کی محبت کا تجسم ہے۔ انجیل محبت کا کامل عمل ہے۔ یہ صرف انجیل سے ہی ہے کہ ہم سچی محبت حاصل کر سکیں۔ ہمیں سچی محبت کو جاننے کے لئے، اس سے لطف اندوز ہونے کے لئے، زندگی کے لئے اور محبت حاصل کرنے کے لئے طاقت دی گئی۔

انجیل کیا ہے؟

انجیل ایک خوش خبری ہے جس میں کسی نے الزام اور سزا اپنے اوپر لے لی جو ہم سب کے گناہوں کی وجہ سے ہمیں ملی تھی جو ہم نے خدا کے خلاف کئے تھے۔ گناہ کی مزدوری کیا ہے؟ موت، خدا کا غضب، بیرونی آفات اور دوزخ میں خدا سے دوری ہے۔ یسوع وہ واحد شخص ہے جس نے ہمارے گناہ کی قیمت ادا کی، آگے بڑھا، ہماری جگہ آیا اور وہ تمام سزا اپنے اوپر لی جو ہمیں ملنی تھی۔ یسوع کامل ہے جو گناہ سے پاک ہے، کامل خدا اور کامل انسان ہے، اس نے اپنی زندگی ہمارے لئے دے دی۔ وہ جو گناہ کے بغیر تھا اس نے ہمارے گناہ اٹھا لئے، ہماری تمام پریشانی، ہماری تمام بری حرکتیں اس نے اٹھا لیں اور اپنی پاکیزگی، اپنا کردار اور اپنی راست بازی ہمیں عطا کی،

جس نے اپنی جان قربان کر دی وہ چاہتا ہے کہ آپ اس طرح کی محبت کو جانیں، حاصل کریں، تجربہ کریں، زندگی گزاریں اور دوسروں تک اسے پہنچائیں۔

کیا آپ نے یہ محبت حاصل کی ہے؟ اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ نے خدا سے معافی حاصل کی ہے اور آپ مسیح اور اس کی محبت پر اعتقاد رکھتے ہیں تو اگلا کام جو ہم آپ کو ابھی کرنے کے لئے کہیں گے کہ آپ آگے بڑھنے سے پہلے ایک چھوٹی دعا کریں؛ "اے خداوند میں درخواست کرتا ہوں کہ تو میرے کانوں کو کھولے تا کہ تیرا کلام سن سکوں، میری آنکھوں کو کھولے تاکہ تجھے اور تیری سچائی کو دیکھ سکوں، میرے دل کو کھولے تاکہ اس کے مطابق اعمال ظاہر کر سکوں۔ میری مدد کر کہ میں تیری سچی محبت کو سمجھ کر حاصل کر سکوں اور اس سے بھی زیادہ جو خدا نے میرے لئے کیا ہے وہ بھی جان سکوں اور تیری سچی محبت میں زندگی گزار سکوں۔ آمین"

خدا کی آپ کے لئے محبت حتمی محبت ہے۔ اس پر دھیان دیں اور حاصل کریں یہ جانتے ہوئے کہ اس کی سچی محبت آپ کے لئے ضروری اور بنیادی ہے تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کون ہیں، آپ کا مسیح سے اور سب کچھ جو آپ اپنی زندگی میں کرتے ہیں اس سے تعلق کیا ہے۔ ہمیں لمحہ بہ لمحہ خدا کی محبت میں چلنا ہے۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

What Is True Love?

ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطل...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Thistlebend کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.thistlebend.org ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔