YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ

What Is True Love?

12 دن 12 میں سے

نتیجہ

ان تمام چیزوں پر غور کرتے ہوئے جو ہم نے گذشتہ کئی دنوں میں پڑھی، مطالعہ کیا اور غور و فکر کیا ہے، کیا آپ کا دل سچی محبت کو جاننے اور خداوند سے سچے دل سے محبت کرنے کی خواہش رکھتا ہے؟! ہمیں خداوند کی ضرورت ہے۔ وہی ہے جو ہمیں دکھا سکتا ہے کہ سچی محبت کیا ہے اور اس گناہ کو کیسے چھوڑنا ہے جو ہم سے جڑا ہوا ہے۔ خودی کو چھوڑنا اور جسم کا انکار کرنا ساری زندگی چلتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ روزانہ ہمیں اپنے طریقوں کو ترک کرنا ہے اور "ایمان کے ذریعہ آگے بڑھنا ہے۔" ہمیں روزانہ اس کام کو عمل میں لانا ہے کہ ہم دل میں سچائی کو جگہ دیں اور روز اسے ظاہر کریں۔ ہمیں جسمانی کام، شیطان اور دنیا کے جھوٹ کو رد کرنا ہے اور روح القدس کی طاقت کے ذریعہ خدا کے کلام کی سچائی کو حاصل کرنا ہے۔ جتنا زیادہ ہم اس دنیا کی آسائشوں اور راستوں کو چھوڑنا سیکھیں گے، اتنا ہی ہم مسیح کی خوشیوں اور موجودگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے، اور مسیح کے لیے ہماری خواہش اتنی ہی زیادہ بڑھتی جائے گی۔ ہم اپنے ذہنوں اور اپنے دلوں کی بحالی سے تبدیل ہوتے جائیں گے۔ ہم اپنے پرانے طریقوں کو چھوڑ کر مسیح کی آسائشوں اور راستوں پر چلنا چاہتے ہیں اور سچی خوشیوں اور سچی محبت کی حقیقی خوشیوں کو جاننا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے اندر اور درمیان اس کی محبت کا تجربہ کریں گے اور خدا کا جو مقصد ہماری زندگی میں ہے اسے پورا کریں گے جیسا کہ the Westminster Catechism میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے: انسان کا بنیادی اختتام کیا ہے؟ انسان ضروری طور پر اور آخر یہ ہی چاہتا ہے کہ خدا کو جلال دے، تاکہ وہ اس میں ہمیشہ اطمینان حاصل کر سکے۔

آئیں دعا کریں، "اے خداوند، میں تجھ سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ تو میری آواز اور درخواستیں جو رحم کے لئے ہے، اسے سنتا ہے۔ تیری محبت روح القدس کے وسیلہ سے میرے دل میں انڈیل دی گئی ہے۔ اے خداوند میں تیرا شکر گزار ہوں۔"

سچائی کو دل تک محسوس کرنا:
کلام کو دل سے محسوس کرنے کے لئے ایک حصہ کا انتخاب کریں۔

اپنی خودی کو مار دینا:
کلام کے جس حصہ کا آپ نے انتخاب کیا، آپ کے کس گناہ کی اس نے نشان دہی کی۔

سچائی کو زندہ کریں۔: خدا کے تابع ہونے کے لئے آپ کو اپنی سوچ یا رویے یا طرز عمل میں کون سی مخصوص تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے؟

دِن 11

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

What Is True Love?

ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطل...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Thistlebend کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.thistlebend.org ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔