YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ

What Is True Love?

8 دن 12 میں سے

محبت میں رکاوٹ

اگر مسیح محبت ہے اور ہمارا مقصد مسیح سے محبت رکھنا ہے، تو اس پیروی میں کاوٹیں آئیں گی۔ اگر خدا محبت ہے تو شیطان ہمارا دشمن مکمل طور پر مخالف سمت میں ہے۔ زندگی نا صرف مشکل ہے بلکہ یہ جنگ ہے۔ جیسے بھیڑ کو چرواہے کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحیح راستہ پر محفوظ رہے، ہمیں اپنے خدا کی پیروی قریبی طور پر کرنی ہے تا کہ ہم گمراہ نہ ہوں، دنیا کی کاموں میں مصروف نہ رہیں، خودی میں گم یا اپنے دشمن کے دھوکا میں رہیں۔

ہم اپنے سانچہ کی کمزوری کو جانتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ تکلیف اٹھائیں، "اے خداوند، میں ایک خول ہوں جو دھول سے بھرا ہے۔۔۔میں کوئی ایسی نایاب چیز نہیں ہوں جس کی بہت قدر وہ قیمت ہو، میں ایسی چیز ہوں جس کا کچھ کام نہیں۔۔۔ برائی نے مجھے گہرے طور پر گھیر لیا اور میں گناہ کی وجہ سے رحم کن حالت میں ہوں، جس میں مخلوقات کی مغروری ہے" یہ حصہ (“Man A Nothing,” in The Valley of Vision) سے لیا گیا ہے۔

اگر خدا محبت ہے اور ہم نے مسیح کو اپنے خداوند اور نجات دہندہ کے طور پر قبول کیا ہے، تو ہمیں یقین ہے کہ ہم سے محبت رکھی گئی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں تاریکی کی بادشاہت سے بچا لیا گیا ہے جو محبت کی مخالف ہے اور ہمیں سچی محبت کی بادشاہت میں داخل کیا گیا ہے۔ اب ہمیں سمجھنا ہے کہ ہمیں اس میں کیسے زندگی گزارنی ہے۔ ہمیں اسے کیسے استعمال کرنا ہے؟ انجیل پر اپنی نظریں لگا کر اور انجیل سے طاقت حاصل کر کے:

-انجیل سچی محبت کی بنیاد ہے
-انجیل محبت کو ظاہر کرتی ہے
-انجیل محبت کی تشریح بیان کرتی ہے
-انجیل ہمیں اس قابل بناتی ہے کہ ہم محبت سے کام کر سکیں

ہر روز ہمیں خدا سے درخواست کریں کہ وہ ہماری مدد کرے کہ ہم اس کی پیروی کر سکیں، اس کی محبت میں آگے بڑھ سکیں، اس سے محبت کر سکیں اور اس کی محبت دوسروں تک پہنچا سکیں۔

سچائی کو دل تک محسوس کرنا: دل کو بحال کرنے اور ذہن کو تبدیل کرنے کے لئے کلام کے ایک حصہ کا انتخاب کریں۔

اپنی خودی کو ماریں: کلام کی وجہ سے آپ کو اپنی زندگی میں کون سے گناہ کا پتا چلا ہے؟ پولس ہمیں واضع طور پر بتاتا ہے کہ ہمیں پرانی انسانیت کو اتارنا ہے۔

سچائی کو زندہ کریں: نئے رویہ کو پہنیں جو مسیح ہے۔ کون سی خاص ترتیب آپ کو اپنی سوچ، رویہ یا اعمال کو دینی ہے تاکہ آپ خود کو اس کے حوالہ کریں اور اس کی سچائی کو اپنے ذہن اور دل میں لائیں؟

دِن 7دِن 9

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

What Is True Love?

ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطل...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Thistlebend کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.thistlebend.org ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔