YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ

What Is True Love?

9 دن 12 میں سے

ہم سچی محبت میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟

محبت کس سے ظاہر ہوتی ہے؟ ہم کیسے اپنے آپ کو گناہ اور خود پسندی سے بچا سکتے ہیں اور سچی محبت میں آگے بڑھ سکتے ہیں؟

ہم یہ خدا کے بغیر یعنی اس کی مدد کے بغیر نہیں کر سکتے۔ دھیان ختم ہونا یا درست راستہ سے ہٹنا بہت آسان ہے۔ مسیح کی محبت اور انجیل ہی آخری امید ہے۔ یسوع آیا، ہمارے درمیان رہا، مرگیا، دفن کیا گیا اور گناہ، شیطان اور موت پر غالب آنے کے لئے دوبارہ زندہ ہوا۔ خدا کا بیٹا جس نے ہم سے محبت کی اور اپنی جان ہمارے واسطے دے دی۔ اس نے ہمیں اپنی محبت کا راستہ عطا کیا۔ "خداوند یسوع، میں اس محبت کی راہ پر چلنا چاہتا ہوں۔ میری مدد کر کہ میں اپنی مکمل امید تجھ پر لگا سکوں اور تجھ پر مکمل اعتقاد رکھ سکوں۔

جب ہم پرانے مقدسین کے گیت سنتے ہیں تو وہ ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ ہم اس لڑائی میں دھیان دے سکیں۔ ہم سن سکتے ہیں کہ ان کے دل خدا کی تعریف اور تمجید کرتے ہیں اور وہ پاک زندگی گزارتے اور خدا سے محبت پورے دل، جان، عقل اور طاقت سے رکھتے ہیں۔ اس گیت کے حصہ پر دھیان دیں جو Isaac Watts نے لکھی "میرا جذبہ جاگے، میری محبت جاگے۔" کیا آپ کا دل اس انتظار میں ہے کہ وہ اس کے خدا سے محبت رکھے؟

میرا جذبہ جاگے، میری محبت جاگے،
یہاں اپنے نجات دہندہ کی خدمت کرنے کے لئے،
جو کام مقدسوں کو آسمان پر کامل کریں
اور مقدس فرشتے نہیں کر سکتے ہیں

اے میری جان جاگ اور سیر ہو۔
بھوک سے بھری جان کو آسودہ کر اور غریبوں کو لباس دے؛
آسمان پر کوئی محتاج نہیں،
ان کے دل آسودہ ہیں ہمیشہ کے لئے۔

اے میری جان جذبہ سے بھر جا!
اس جنگ کو قائم کر خدا کے کام میں چلتی جا،
ہر روز بڑھتے ہوئے میرے گناہ پر قابو پا،
اور اس کامیابی کو نیاء بنا؛
فتح کی سرزمین بلند ہے،
کوئی دشمن نہیں جو وہاں پہنچ سکے؛
اے خداوند میں جان دینے تک لڑوں گا،
اور ساری جلالی جنگیں لڑوں گا۔

ہر وقت جو جلدی سے گزرتا جا رہا ہے اقرار کرے
میں تیری انجیل تازہ اور نئے انداز میں حاصل کرتا ہوں
اور جب میری زندگی اور محنت ختم ہو جائے گی،
میں وعدہ کیا ہوا تاج حاصل کر سکوں!

سچائی کو دل تک محسوس کرنا: دل کو بحال کرنے اور ذہن کو تبدیل کرنے کے لئے کلام کے ایک حصہ کا انتخاب کریں۔

اپنی خودی کو ماریں: کلام کی وجہ سے آپ کو اپنی زندگی میں کون سے گناہ کا پتا چلا ہے؟ پولس ہمیں واضع طور پر بتاتا ہے کہ ہمیں پرانی انسانیت کو اتارنا ہے۔

سچائی کو زندہ کریں: نئے رویہ کو پہنیں جو مسیح ہے۔ کون سی خاص ترتیب آپ کو اپنی سوچ، رویہ یا اعمال کو دینی ہے تاکہ آپ خود کو اس کے حوالہ کریں اور اس کی سچائی کو اپنے ذہن اور دل میں لائیں؟

دِن 8دِن 10

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

What Is True Love?

ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطل...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Thistlebend کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.thistlebend.org ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔