YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

سات (7) باتیں جو بائبل شادی کے بارے میں کہتی ہےنمونہ

7 Things The Bible Says About Marriage

6 دن 7 میں سے


ہماری شادی کے دوران، میری دلہن اور میں پادری صاحب کو 1 کرنتھیوں 13 :7 "7سب کُچھ سہہ لیتی ہے ۔ سب کُچھ یقِین کرتی ہے۔ سب باتوں کی اُمّید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔" پڑھتے سنا۔ اس کے بعد ہم نے اپنی شادی کے عہد باندھے کہ ہماری شادی زندگی بھر قائم رہے، مگر ہم نے زندگی کی پریشانیوں کو، اپنے روزمرہ کے کاموں کو، ہماری خود غرضی بھری عادات کو اور اپنے تعریف کے قابل بچوں کو نظرانداز کر دیا جو ہمیں ایک دوسرے سے درو کھینچنے والے تھے۔ ابھی بھی، ہم کئی دفعہ ایک دوسرے کو جسمانی طور پر قریب دیکھتے ہیں مگر ہمیں ایک دوسرے کی قربت کا احساس نہیں ہوتا۔
برداشت اور قائم رہنا
ازدواجی زندگی آسان ہوتی اگر اس میں اوپر درج تمام چیزیں نہ ہوتیں جن کو ہمیں برداشت کرنا اور قائم رکھنا پڑتا ہے۔ امثال 19 : 11 ہمیں بتاتی ہے، "11آدمی کی تمِیز اُس کو قہر کرنے میں دِھیما بناتی ہے۔ اور خطا سے درگُذر کرنے میں اُس کی شان ہے۔"
ہم معافی کا انتخاب کیوں کریں؟ ہم اس لئے معاف کرتے ہیں کیونکہ خدا نے ہمیں معاف کر دیا ہے۔ ہم ایسے پیار کرتے ہیں جیسے اس نے ہم سے پیار کیا ہے: اس کا پیار معاہدہ نہیں بلکہ عہد ہے۔ معاہدہ کی سوچ کاربار کی طرز کی ہوتی ہے اس کا مطلب ہے اگر دوسرا فریق اپنی طے شدہ شرائط پر قائم رہے گا تو ہی ہم اپنی شرائط پر قائم رہیں گے۔ مگر کامیاب ازدواجی زندگی عہد پر قائم رہتی ہے: ساری زندگی کے لئے، بغیر کسی شرط کے اپنے عہد پر قائم رہنا، تب بھی اگر ہمارا جیون ساتھی اپنی عہد پر قائم رہنے میں ناکام رہا ہو۔
آپ کی شادی وہی پھل لائے گی جو آپ بوئیں گے۔ (گلتیوں 6 : 7) اگر آپ کو اپنی ازدواجی زندگی اچھی نہیں لگ رہی، آپ کو اپنے بیچوں کو تلاش کرنا ہو گا جو آپ بوتے رہے ہیں۔
ایمان رکھنا اور امید رکھنا
کیا آپ نے کبھی اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ ہم لوگوں کی پہچان ان کے کاموں سے کرتے ہیں اور اپنی پہچان اپنی سوچ سے کرتے ہیں؟ ہم اس بات سے متفق نہیں ہوتے مگر مجھے پتا ہے کہ میرے جیون ساتھی کی سوچ خالص ہے۔ میرے گہرے ایمان نے مجھے غیر متفق ہونے کی تباہی سے بچا لیا۔
آپ کے تعلقات کتنے ہی ناخوشگوار کیوں نہ ہوں، اپنے جیون ساتھی پر لا تبدیل یقین کریں اور خدا پر ایمان رکھیں کہ خدا اس سردی کے موسم میں آپ کے ساتھ چل رہا ہے۔ سردی کے موسم کی وجہ سے ہی بہار کے موسم کی خوب صورتی بڑھ جاتی ہے۔
کبھی ہمت نہ ہارہیں
ازدواجی زندگی نے ہمیں ہماری امید سے زیادہ ہم سے مشقت کروائی ہے۔ مگر اس نے ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ اطمینان بھی عطا کیا ہے۔ ہمت نہ ہارئیں۔ عطا کرتے رہیں۔ خدمت کرتے رہیں۔ جب کوئی جواب نہ ملے تو زیادہ خدمت کریں۔ پیار کوئی احساس نہیں یہ عمل ہے۔ پیار شرائط کا محتاج نہیں ہوتا۔ پیار تبدیل نہیں ہوتا، ایک جیسا رہتا ہے اور اس میں شدت ہوتی ہے۔ جس سے آپ پیار کرتے ہیں اس کے لئے لڑیں اور اکٹھے دعا کرتے رہیں۔
Andy Knight
YouVersion UI Designer
دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Marriage

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کو جیون ساتھی ملا تو آپ نے اچھی چیز حاصل کی۔ آپ اس احساس کو ہمیشہ تک کیسے محسوس کر سکتے ہیں؟ کیا آپ قربت کو بڑھا سکتے ہیں ؟ ایک روحانی شادی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ YouV...

More

یہ مطالعاتی منصوبہ YouVersion کی team نے لکھا اور عطا کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے youversion.com ملاحظہ فرمائیں۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔