YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

سات (7) باتیں جو بائبل شادی کے بارے میں کہتی ہےنمونہ

7 Things The Bible Says About Marriage

1 دن 7 میں سے

p>


19 سال پہلے جب میں اپنی بیوی سے ملا تو میں نے یہ نہیں سوچا تھا، کمال! یہ لڑکی حقیقت میں خدا کا خوف رکھتی ہے۔ میں اس کے گہرے لال بالوں اور اس کی حیران کن مسکراہٹ کی طرف دھیان دے رہا تھا۔ وہ میری سوچ سے کافی مختلف تھی۔ اور وہ اب بھی ہے۔
جو میں پہلی ملاقات کے لئے ان کے دروازہ پر پہنچا، میں پتلا سا اور حیران سا خاموش اپنی زندگی میں آنے والی سب سے خوبصورت لڑکی کے سامنے کھڑا رہا۔ اور پتہ نہیں کس وجہ سے اس کو مجھ سے پیار ہو گیا۔ کافی سال گزر چکے ہیں اور اب بھی کئی دفعہ میں خاموش ہی ہوتا ہوں، ہمیشہ نہیں اس کے لال بال بولنے پر مجبور کرتے ہیں مگر میں اس آگ سے جو اس کے اندر جل رہی ہے کھبراتا ہوں۔
اس کی خوبصورتی ختم نہیں ہوئی، مگر میں زیادہ سے زیادہ اس کے ان خوبیوں کے قریب آ رہا تھا جو ظاہری طور پر نظر نہیں آتی – اس کا خودی سے انکار اور اس کی فیاضی، وہ خوبیاں ہیں جو اس کے دل میں خدا کا پیار ظاہر کرتی ہیں۔ میں نے سوچا کہ جب سلیمان نے کیا کہ " حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے۔" تو اس کا کیا مطلب ہے۔ تو مجھے اس بات پر تعجب ہوا کہ میں نے Shalley جو میری بیوی ہے اس کو کبھی ظاہری خوبصورتی کو مد نظر رکھے بغیر نہیں دیکھا۔ مگر، جیسے جیسے سال گزرتے جا رہے ہیں مجھے مدد مل رہی ہے کہ میں اس کی حقیقی خوبصورتی کی تعریف کروں جو ظاہری خوبصورتی کے پیچھے چھپی ہے۔
جب میں اپنی تین بیٹیوں کو دیکھتا ہوں اور ان کی ماں کی خوبصورتی کو دیکھتا ہو۔ اس میں سب سے ضروری مجھے وہ مٹھاس نظر آتی ہے، کہ خدا کا کردار ان میں چھپا ہوا ہےجو مجھے ان کی ماں کی طرف دن بہ دن کھنچ رہا ہے۔ اسی وجہ سے میں ایک خاوند اور باپ کے طور پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ میری بیوی ایک حیران کن تحفہ اور بیش قیمت جیون ساتھی دونوں ہی ہے، میں جانتا ہوں کہ خدا میری بیٹیوں کو مستقبل کے لئے تیار کر رہا ہے جس میں ان کی قدر زیادہ بہتر بننے سے ہوگی نہ کہ ہم جیسے بننے سے۔
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ اپنے سفر میں کس مقام پر ہیں، کبھی دیر نہیں ہوتی اپنی قدر تبدیل کرنے کی کوشش کرنی چایئے۔ خدا ہماری ظاہری صورت سے بڑھ کر دیکھتا ہے اور گہرائی میں ہمارے دل کو جانچتا ہے۔ آپ کسی ظاہری صورت سے اپنا اندر چھپا نہیں سکتے یا آپ اپنی حرکتوں سے خدا کی طرف داری حاصل نہیں کر سکتے۔
تو ہاں، میری بیوی ابھی بھی میرے حلقہ سے باہر ہے۔ وہ حقیقت میں میرے سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے۔ مگر وہ اس سے کافی کچھ زیادہ ہے۔ وہ مجھے اور میرے خاندان کو حقیقی خوبصورتی کے بارے میں سیکھاتی ہے، وہ سیکھاتی ہے کہ دل کے حالات کو کس طرح محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ قابل تعریف کام ہے کہ میں بھی اس کے کام میں مدد گار بن رہا ہوں۔
اپنے دل میں خوب صورتی بڑھنے کے لئے کا کام کر رہے ہیں؟
Michael Martin
YouVersion Web Developer

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Marriage

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کو جیون ساتھی ملا تو آپ نے اچھی چیز حاصل کی۔ آپ اس احساس کو ہمیشہ تک کیسے محسوس کر سکتے ہیں؟ کیا آپ قربت کو بڑھا سکتے ہیں ؟ ایک روحانی شادی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ YouV...

More

یہ مطالعاتی منصوبہ YouVersion کی team نے لکھا اور عطا کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے youversion.com ملاحظہ فرمائیں۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔