YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

سات (7) باتیں جو بائبل شادی کے بارے میں کہتی ہےنمونہ

7 Things The Bible Says About Marriage

3 دن 7 میں سے


یہ ان ہدایات میں مرکزی آیت تھی جو یسوع براہ راست زندگی گزارنے کے لئے دے رہا تھا۔ جب میں نے اس آیت کو ازدواجی زندگی کو مدنظر رکھ کر سوچا تو اس سے مجھے احساس ہوا کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کی فہرست بنا کر رکھتے ہیں۔
اس کے بارے میں سوچیں: شادی کا مقصد زندگی بھر کا جیون ساتھی بن کر رہنا ہے۔ جب آپ تقریباً ہر روز کسی ایک فرد کے ساتھ رہتے ہیں اور اس میں سالوں گزر جاتے ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں کو جمع کرنا مشکل نہیں ہوتا یہ بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھ کر جمع ہوتی ہیں۔
یہ سب جانتے ہیں کے معافی ازدواجی زندگی میں بڑا کردار ادا کرتی ہے، ہم بہت آسانی سے یسوع کی یہ نصیحت بھول جاتے ہیں کہ معافی کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ آخر ہم غلطیوں کی فہرست بنانے کو اہمیت نہیں دیتے۔
لوقا 6 : 37 میں "معاف کرو اور تم کو بھی معاف کیا جائے گا" سے مجھے یعقوب 5 : 16 کی یاد آتی ہے کہ : "پس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لِئے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ ۔ راست باز کی دُعا کے اثر سے بُہت کُچھ ہو سکتا ہے۔" مضبوط ازدواجی زندگی میں گناہوں کے اقرار کی مدد سے ہم معافی حاصل کر سکتے ہیں۔ جس قدر ہم ایک دوسرے کو معاف کریں گے خاص کر اپنے جیون ساتھی کو، تو دوسرے بھی ہمیں معاف کریں گے۔
یہ بنیادی طور پر ضروری ہے کہ ہم دوسرے کو معاف کریں اور دوسرے بھی ہمیں معاف کریں۔ ہم بڑے گناہوں میں ہی نہیں بلکہ روز مرہ کی غلطیاں بھی معاف کر کے ہمیں اپنے جیون ساتھی کو اس کی غلطیوں کے ساتھ قبول کرنے کا موقع ملتا ہے، اس طرح آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ آپ ایک دوسرے سے کن چیزوں میں مختلف ہیں۔
جب ہم اپنی جان کو ازدوجی زندگی میں ایک دوسرے کے لئے وقف کریں (دیکھیں یوحنا 15 : 13 اور افسیوں 5 : 25)، اس کی بنیاد ہے کہ ہم اپنے جیون ساتھی کو اپنے سے پہلے اہمیت دیں۔ اس کا مطلب ہے کہ عیب جوئی اور سزا کو چھوڑ کر معاف کر دینا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم بھی معافی حاصل کریں گے، جب اعتماد اور پیار رشتہ کی دونوں جانب سے ملے گا۔
اس ہفتہ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ معافی کوعام کریں۔ ان باتوں کو ظاہر کریں جن میں آپ کو پتہ ہے کہ آپ غلط ہیں اور دوسری ایسی وجوہات کو بھی ظاہر کریں جن میں ہمیں معافی کی ضرورت ہے ۔
Tommy George
YouVersion Engineer
دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Marriage

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کو جیون ساتھی ملا تو آپ نے اچھی چیز حاصل کی۔ آپ اس احساس کو ہمیشہ تک کیسے محسوس کر سکتے ہیں؟ کیا آپ قربت کو بڑھا سکتے ہیں ؟ ایک روحانی شادی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ YouV...

More

یہ مطالعاتی منصوبہ YouVersion کی team نے لکھا اور عطا کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے youversion.com ملاحظہ فرمائیں۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔