YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا ہے_______نمونہ

God Is _______

6 دن 6 میں سے

خدا آپ کے لئے کون ہے؟


سوچیں کہ دو بھائی بہن اپنے والد کے بار میں بتا رہے ہیں۔ ایک بچہ شاہد آپ کو بتائے کہ اس کے والد صاحب ہنسانے والی باتیں کرتے ہیں، لگاتار ایسے ہیں اور محبت کرنے والے ہیں، مگر دوسرا بتائے گا کہ وہ کام کی اخلاقیات، پائداری اور صبر پر دھیان دیتے ہیں۔ دنوں بچے ایک ہی شخص کے بارے میں بتا رہے ہیں مگر ہر کسی کا منفرد تجربہ ہے جو اثر انداز ہوتا ہے کہ وہ اس شخص کو کیسے دیکھتے ہیں۔


اسی طرح، خدا کے بھی سب بچے اس کے ساتھ منفرد تجربات حاصل کرتے ہیں، اسی لئے کچھ خدا کی پاکیزگی اور طاقت پر دھیان دیتے اور دوسرے خدا کہتے ہیں کہ خدا ہمدرد اور رحم سے بھرا ہے۔ دونوں کے مطابق خدا کامل باپ ہے اور اس کا کردار اس کے کلام کے عین مطابق ہے۔


مگر خدا ہم سب پر اپنے آپ کو ذاتی طور پر ظاہر کرتا ہے۔ اس لئے خدا کے بارے میں جو آپ بیان کرتے ہیں ضروری نہیں ہے کہ آپ کا دوست بھی خدا کو اسی طرح بیان کرے اور یہ ٹھیک بات بھی ہے! اس میں اہم بات یہ ہے کہ جو کچھ بھی خدا کے بارے میں ہمارا نظریہ ہے وہ خدا کے کلام کے مطابق ہونا چاہئے۔


جب ہم خدا کو اپنی زندگیوں میں مختلف طریقوں سے کام کرتا دیکھتے ہیں تو جب ہم اپنے تجربات کو ایک جگہ لاتے ہیں تو ہمیں اس کے مکمل وضاحت ملتی ہے کہ وہ کون ہے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ بیماری کے وقت آپ نے خدا کو ایک شفا بخشنے والے کے طور پر جانا، اس دوران آپ کے دوست کی حیران کن کہانی میں خدا ضروریات مہیا کرتا ہے۔ دونوں تجربات ایمان کو مضبوط کرتے اور ہمیں یہ جاننے میں مدد کرتے ہیں کہ خدا کون ہے۔


زبور ایسی بہت سی مثالوں کے بھرا ہے۔ ہمیں دنوں نوحہ اور تعریف کےگیت ملتے ہیں جو خدا کے بارے میں مختلف باتوں پر دھیان عطا کرتے ہیں۔ ہمیں پتہ چلتا ہے کہ خدا آرام فراہم کرتا ہے اور مشکل وقت میں پناہ گاہ ہے اور خدا خوشی کا ذریعہ بھی ہے۔


مسئلہ تب بنتا ہے جب ہم اپنےحالات کے مطابق خدا کے بارے میں نظریہ رکھ لیتے ہیں اور خدا کو ان کے درمیان محسوس نہیں کرتے۔ جب ہم خدا کے بار میں اپنے جزبات کے مطابق، جو ایک خاص وقت کے لئے ہیں، نظریات رکھتے ہیں، تو ہم ایک ایسے دیوتا کو تلاش کر رہے ہیں جو ہم جیسا ہے یا ہم ایسے دیوتا کو تلاش کر رہے ہیں جو بنا ہی ہمارے معاملہ میں ہماری خدمت کرنے کے لئے ہے۔


مگر جب ہم خدا کے حقیقی کردار کا اپنے حالات میں انتخاب کرتے ہیں پھر ہمیں امید، اطمینان، آرام اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔


اب خدا آپ کے لئے کون ہے؟


اس کا جواب کا مل جانا ایسا ہے جیسے آپ کو کچھ ایسا مل جائے جس کی آپ کو کافی عرصہ سے تلاش تھی کیونکہ یہ سوال ہماری تلاش کا سب سے ضروری سوال تھا۔


دعا: اے خدا، میں شکرگزار ہوں کیونکہ تو لا محدود اور انتہائی قریب ہے۔ میں تجھے ـــــــــ کے طور پر جانتا ہیں، اور میں یقین رکھتا ہوں کہ تو ـــــــــــ ہے۔ میری مدد کر کہ میں ہر اس جھوٹ کو جسے میں ابھی تک مانتا ہوں ٹھیک کر سکوں اور اسے غلط کہہ سکوں اور مجھ مذید مواقع عطا فرما کہ میں تیرے حقیقی کردار کو جان سکوں۔ میری مدد کر کہ میں اپنے نظریات حالات کے مطابق نہ رکھوں بلکہ ان کے درمیان تجھے پہچان سکوں۔ یسوع کے نام میں آمین۔


دعوت: اس فہرست میں جائیں جو آپ نے پہلے دن بنائی تھی۔ اس میں آپ مذید کیا اضافہ کر سکتے ہیں؟ سوچیں ہر عنوان میں آپ نے خدا کے ساتھ کیا ذاتی تجربہ حاصل کیا۔ اس کے اضافی نکات لکھیں جو آپ کو یاد کروائیں گے جب آپ خدا کے کردار پر سوال اٹھائیں گے۔


مطالعاتی منصوبے جوLife.Chruch کے ساتھ Pastor Craig Groeschel کے پیغامات ہیں۔ مذید تلاش کریں www.life.church/Godis

دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God Is _______

خدا کون ہے؟ ہم سب کے فرق جوابات ہیں مگر ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے؟ آپ کا خدا، مسیحیوں یا چرچ کے ساتھ جیسا بھی تجربہ ہے، یہ وقت ہے کہ آپ تلاش کریں کہ وہ کون ہے – حقیقی، موجود اور آپ جہاں بھی ہیں وہ آپ کو ملن...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔