YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا ہے_______نمونہ

God Is _______

3 دن 6 میں سے

خدا قابل اعتبار ہے


یسوع مسیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ عبرانیوں 13 : 8

کبھی آپ سے کسی نے جھوٹ بولا ہے، آپ کو دھوکا دیا ہے یا آپ کا اعتبار توڑا ہے؟ برائیاں ہوتی ہیں، آپ کی زندگی میں کسی مقام پر اثر انداز کرتی ہیں اور یہ مستقبل میں دوبارہ ہونے کی بھی امید رہتی ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ ہم انسان کامل نہیں ہیں۔


ہم اپنی زبان پر قائم رہنے کی، اپنے وعدے پورے کرنے کی اور قابل اعتبار بننے کی بہت کوشش کرتے ہیں، مگر کچھ ایسی جگہیں ہیں جہاں ہم لامحالہ طور پر غلطی کر بیٹھتے ہیں۔ اپنے کام کو مقرر مدت میں مکمل نہ کر پانا یا اپنے دوست سے کیا وعدہ پورا نہ کرنا، ہم سب اپنے تعلقات میں لامحالہ طور پر اعتبار توڑتے ہیں۔


اعتبار ٹوٹنے کا تجربہ بہت تکلیف دے ہوتا ہے، یہ کچھ وقت کے لئے نہیں بلکہ کافی عرصہ کے لئے تباہی کرتا ہے۔ حقیقت میں، اس پر گہری اعصابی تحقیق ہوئی ہے کہ اعتبار ٹوٹنے کے اثرات ہمارے دماغ، دل، جسم اور تعلق پر کیسے ہوں گے۔


ہمارا دماغ دوسروں پر اعتبار کرنے کے لئے بنا ہے، اس سے ایک مادہ oxytocin نکلتا ہے، سائسدانوں نے اسے "محبت کا مادہ" کہا یا "اعتبار کا عرق" بھی کہا۔ جب یہ مادہ ہمارے دماغ میں آتا ہے تو اس سے ہمیں اعتبار بڑھانے کی رغبت ملتی ہے، جس قدر ہم مثبت اعتبار کا تجربہ کریں گے اس قدر ہم دوسرے پر زیادہ اعتبار کریں گے۔


اس بات کے الٹ اگر جائیں تو وہ بھی درست ہے۔ جب کوئی ہمارا اعتبار توڑتا ہے، یہ ہمارے دماغ کے اس حصہ کو ترغیب دیتا ہے جو ڈر پیدا کرتا ہے، پھر ہمارے لئے مستقبل میں اعتبار کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔


پھر جب خدا پر اعتبار کرنے کا وقت ہوتا ہے تو ہم ناقص انسانوں کے ساتھ اپنے پرانے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اپنے کامل خدا کو بھی ویسا ہی تصور کرتے ہیں۔


شائد خدا پر اعتبار کرنا آپ کے لئے مشکل ہو کیونکہ آپ کو والدین یا کسی اور بااختیار شخصت سے تکلیف پہنچی ہو یا ہو سکتا ہے کہ آپ اس لئے خدا پر اعتبار نہیں کر پا رہے کیونکہ آپ کی زندگی میں کچھ عجیب ہوا ہے اور ایسا لگا رہا ہے کہ خدا آپ کی دعا کا جواب نہیں دے رہا کہ یہ بے اعتباری ختم ہو۔


اگرچہ ان تجربات کا درد حقیقی ہے، یہ خدا کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ خدا ہی مکمل طور پر قابل اعتبار ہے۔ آئیں دیکھیں کہ کلام ہمیں کیا بتاتا ہےکہ کیوں ہمیں خدا پر اعتبارکرنا ہے۔


  • وہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ انسانوں کی طرح نہیں جو ہر وقت اپنا ذہن تبدیل کرتے رہتے پیں، خدا کبھی ذہن تبدیل نہیں کرتا، جس میں اپنے کے لئے محبت اور آپ کے لئے اس کے بھلے منصوبے ہیں۔ وہ لاتبدیل ہے اور اس کی محبت برقرار ہے۔ (دیکھیں ملاکی 3 : 6 اور عبرانیوں 13 : 8)

  • وہ ہم سے ہرگز دست بردار نہ ہو گا اور ہمیں کبھی نہ چھوڑے گا۔ آپ کچھ بھی کریں خدا آپ سے دور نہیں ہو گا۔ اس کے حضوری ہمارے درمیان ہے اور ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہو جائے، وہ اس تمام کے دوران ہمارے ساتھ رہے گا۔(دیکھیں عبرانیوں 13 : 5 اور رومیوں 8 : 39) وہ ہمیشہ ہمارے بھلے کے لئے کام کر رہا ہوتا ہے۔ اس وقت بھی جب ہم اس زندگی میں دکھ برداشت کر رہے ہوتے ہیں، خدا راکھ سے خوبصورتی پیدا کر سکتا ہے۔ وہ بحالی اور چھٹکارے میں بڑا تجربہ کار ہے اور ہمارے درد کو مقصد عطا کر سکتا ہے۔ (دیکھیں رومیوں 8 : 28 یسعیاہ 61 : 1 ۔ 3۔)

معلوم نہیں دوسرے لوگوں نے کتنی دفعہ آپ کو دھوکا دیا، خدا آپ کبھی دھوکا نہ دے گا۔ وہ آپ کو بھی نہیں چھوڑے گا اور وہ ہمیشہ ہمارے اعتبار کے لائق ہے۔


دعا: اے خدا، میرے لئے کبھی بہت مشکل ہو جاتا ہے تجھ پر اعتبار کرنا کیونکہ ــــــــــــ۔۔ کیا تو میری مدد کرے گا کہ اس رکاؤٹ کو عبور کر کے مکمل طور پر تجھ پر اعتبار کر سکوں؟ مکمل طور پر قابل اعتبار ہونے کے لئے میں تیرا شکر گزار ہوں۔ میرا ایمان اور اعتبار اپنی حقیقی پہچان میں بڑھاتا جا اور میں شکر گزار ہوں ان سب چیزوں کے لئے جو تو اپنے بھلائی ظاہر کرنے کے لئے کر رہا ہے۔ یسوع کے نام میں آمین۔


دعوت: دعا میں کچھ وقت گزاریں اور اپنی زندگی میں ان مقامات کا انتخاب کریں جن میں آپ اپنی زندگی میں خدا پر اعتبار نہیں کرتے۔ آپ ان کو لکھ بھی سکتے ہیں اور ان کو ایک مرتبان میں رکھ سکتے ہیں یہ اس بات کا نشان ہو گا کہ آپ ان معاملات کو خدا کے حوالہ کر رہے ہیں۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God Is _______

خدا کون ہے؟ ہم سب کے فرق جوابات ہیں مگر ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے؟ آپ کا خدا، مسیحیوں یا چرچ کے ساتھ جیسا بھی تجربہ ہے، یہ وقت ہے کہ آپ تلاش کریں کہ وہ کون ہے – حقیقی، موجود اور آپ جہاں بھی ہیں وہ آپ کو ملن...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔