YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا ہے_______نمونہ

God Is _______

4 دن 6 میں سے

خدا یہاں ہے


”۔۔۔ اور دیکھو میں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔" متی 28 :20

خدا انسانوں کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتا ہے اور ہمیں یہ خواہش کافی ذریعوں سے ظاہر ہوتی نظر آتی ہے۔


ابتدا میں خدا آدم اور حوا کے ساتھ باغ میں چلتا پھرتا تھا، جب انہوں نے گناہ کیا تو اس کے ساتھ تعلق ٹوٹ گیا مگر ہمارے ساتھ قربت کا اس کا منصوبہ رکا نہیں۔


خدا باپ نے اپنے ساتھ ہمارا رشتہ بحال کرنے کے لئے یسوع کو دنیا میں بھیجا اور یسوع نے دنیا میں اپنے آخر بیان میں ایک بات کہی جس میں اس نے وعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا، پہلے سے بھی زیادہ قریب، اس نے اپنے پیروکاروں سے وعدہ کیا کہ ان کو روح القدس ملے گا جو خدا ہمارے اندر ہو گا۔


جب ہم یسوع کی پیروی کرتے ہیں تو خدا کا روح صرف ہمارے ساتھ ہی نہیں ہوتا، وہ ہمارے اندر ہوتا ہے، پرانے عہدنامہ میں لوگوں کو خدا کی موجودگی کا تجربہ کرنے کے لئے ہیکل میں جانا پڑتا تھا مگر اب جب ہم یسوع کو قبول کر لیتے ہیں تو ہم ہیکل بن جاتے ہیں جہاں خدا کا روح سکونت کرتا ہے۔


اسی دوران خدا چاہتا ہے کہ وہ ہمارے قریب آئے اور یسوع کے ذریعے اب یہ دوبارہ ظاہر ہو گیا۔ اگرچہ ہم بڑے اشتیاق سے اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ جب خدا سب کچھ نیاء کرے گا تاکہ ہم اس کے ساتھ اس کی کامل بادشاہت میں رہ سکیں، ہم آرام سے بیٹھ کے اس وقت کا انتظار نہیں کر رہے خدا نے ہمیں کرنے کے لئے کام عطا کیا ہے۔


ابتدا سے وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کی تخلیق پر اختیار رکھیں۔ اس نے ہمیں تحفے اور ذمہ داریاں دی ہیں کہ ہم زمین پر رہتے ہوئے اس کا کام کریں، اس لئے نجات صرف آسمان پر جانے کا ذریعہ نہیں – یہ اس زمین کو زیادہ سے زیادہ آسمان جیسا بنانے کا ایک دعوت نامہ ہے۔


اور جب ہم یہ کرتے ہیں تو ہم اپنی ناقص طاقت سے اسے سرانجام نہیں دیتے۔ ہم خدا کے ساتھ مل کر اس کے روح پر بھروسا کرتے ہوئے جو ہم میں ہے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ خدا سے جدا ہو کر ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ زندہ خدا کا مسکن جس میں اس کا روح بسا ہوا ہے، ہوتے ہوئے، ہم اپنی سوچ سے بھی بڑھ کر کام کر سکتے ہیں۔


ہم اکثر اس آزمائش میں پڑ جاتے ہیں کہ خدا آسمان پر ہوتے ہوئے بہت دور ہے، ہم سوچتے ہیں کہ وہ "بڑا شخص ہے جو اوپر رہتا ہے" مگر ہمارے خدا یہاں ہے۔


جب ہمیں پتہ چلتا ہے کہ خدا ہمارے درمیان اور ہمارے اندر موجود ہے، تو ہم وہ کام کر سکتے ہیں جو منصوبہ اس نے ہمیں دیا ہے – اس کی خوش خبری کو دوسروں تک پہنچنے اور اس کی بھلائی کو مذید اس دنیا میں لانے کا منصوبہ۔


دعا: اے خدا، میں شکرگزار ہوں جب میں یسوع کو اپنی زندگی میں دعوت دیتا ہوں، تو وہ صرف میرے پاس ہی نہیں بلکہ میرے اندر ہے! میں درخواست کرتا ہو کہ تیرا پاک روح اس دن کے دوران میری رہنمائی کرے، مجھ پر ظاہر کرے کہ تیری بادشاہت کو کیسے اس زمین پر زیادہ سے زیادہ قائم کیا جا سکتا ہے اور میں شکرگزار ہوں کہ تو ان انسانوں کے ساتھ اپنی مرضی پوری کرنے کے لئے شراکت کی۔ میرا توکل تجھ پر ہے اور میں درخواست کرتا ہوں کہ اپنی حضوری کے بارے میں ہماری سمجھ کو آج کے دن بڑھا۔ یسوع کے نام میں آمین۔


دعوت: جب آپ خدا کی موجودگی پر آج بھروسا کرتے ہیں خاص دھیان دیں کہ روح آپ کو کیا کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، پھر آپ اس سے درخواست کریں کہ وہ آپ کو حوصلہ عطا کر کہ آپ یہ کام سرانجام دے سکیں!

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God Is _______

خدا کون ہے؟ ہم سب کے فرق جوابات ہیں مگر ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے؟ آپ کا خدا، مسیحیوں یا چرچ کے ساتھ جیسا بھی تجربہ ہے، یہ وقت ہے کہ آپ تلاش کریں کہ وہ کون ہے – حقیقی، موجود اور آپ جہاں بھی ہیں وہ آپ کو ملن...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔