YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

مقصد میں آگے بڑھیںنمونہ

Step into Purpose

4 دن 5 میں سے

ایمان کو قائم رکھیں


ہم سے پہلے بہت سے حیران کن سورما آ چکے ہیں، وہ اپنے مقصد کے لئے اقدام اٹھا رہے تھے کہ تبدیلی لا سکیں، دنیا کو ایسا بنانے کے لئے جیسی وہ اب ہے۔


ان میں سے کچھ نام نیلسن منڈیلا، مدر ٹریضا، بینی ہمیلٹن ہیں (جو معذوری کے باوجود اپنے مقصد اور بلاہٹ سے پیچے نہ ہٹے)


ہم ان حیران کن رہنماؤں سے سیکھ سکتے ہیں اور بہت سی خاص باتیں ہیں جن سے ہمیں انداز ہوتا ہوا کہ یہ سورما الگ تھے۔ پھر بھی میں ان خاص باتوں پر دھیان دوں گا جو مزکورہ تین لوگوں میں تھیں، وہ 'اپنے مقصد میں آگے بڑھتے جا رہے تھے'، - اور یہ ہے ایمان میں قائم رہنا!


قائم رہنا مشکل کام ہو سکتا ہے، جب ہم دنیا میں رہتے ہیں جو کے منفی باتوں سے بھری ہے – خاص کر مسیحیت اور خدا کے حوالہ سے، مگر ایک بات کا آپ کو یقین ہونا چاہئے کہ خدا آپ کی طرف ہے! اگر ہمارے خالق نے آپ کو بلایا ہے اور اپنے مقصد کے لئے پیدا کیا ہے، وہ چاہتا ہے کہ آپ اس تک پہنچیں۔ یہ آپ سے بڑھ کر لگ رہا ہے ابھی۔۔۔ کیا آپ جاننے ہیں کہ یہ بڑھ ہے بھی! مگر میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں یرمیاہ نبی کی کہانی سے کیسے وہ آیا اور خدا نے اسے بلایا۔


اگر ہم یرمیاہ 1 باب (مجموعی طور پر) پڑھیں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خدا نے کیسے یرمیاہ کو بلایا تاکہ وہ نہ صرف خدا کی قوم کے لئے بلکہ ساری قوموں کے لئے نبی ہو سکے – یہ کام کرنے میں ڈر لگتا ہے ایسا ہی ہے؟ اگر ہم ایمانداری سے بات کریں، یرمیاہ کے لئے کافی مشکل تھا کہ وہ اپنے مقصد میں آگے بڑھے مگر خدا کا وعدہ تھا کہ وہ یرمیاہ کو نہ چھوڑے گا نہ اس سے دستبردار ہو گا۔


اس پیغام سے ہمیں یقین ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے مقصد تک پہنچیں، اگرچہ یہ مشکل نظر آ رہا ہے۔ ہم یرمیاہ کی کامیابی میں اس کی خدا کے ساتھ مستقل مزاجی کو دیکھتے ہیں! جسے خدا نے لگایا ہے دشمن ہٹا نہیں سکتا، جب تک ہم اسے اجازت نہ دیں۔ خدا نے ہمیں بلایا ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں کیونکہ وہ آپ میں یقین رکھتا ہے اور اس نے آپ کو خاص کام کے لئے تخلیق کیا ہے۔ وہ آپ کے ساتھ ہے اور سارا آسمان آپ کے پیچے کھڑا ہے! تو تیار ہو جائیں تاکہ آپ آگے بڑھتے رہیں اور دشمن کے جھوٹ کو نہ سنیں اور ناامید نہ ہوں۔ قائم رہنا خدا کے دیئے گئے مقصد کو زندگی میں پورا کر سکتا ہے!


آپ جو یہ تحریر پڑھ رہے ہیں سورما بن سکتے ہیں جس کی دنیا کو ضرورت ہے، ہمت کریں اور خدا کے اس وعدہ کو سنیں جو اس نے یرمیاہ سے کیا – "اور وہ تجھ سے لڑیں گے لیکن تجھ پر غالب نہ آئیں گے کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں تجھے چھڑانے کو تیرے ساتھ ہوں۔" (یرمیاہ 1: 19)




Written by Ashleigh Meyer

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Step into Purpose

میرا مقصد کیا ہے؟ مجھے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے؟ یہ وہ تمام سوالات ہیں جو ہم میں سے بہت سے اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مقام پر پوچھتے ہیں۔ ہم ان میں سے کچھ سوالات کے جواب دے رہے ہیں جب ہم اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے C3 Church Sydney Pty Ltd کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.c3college.com مُلاحضہ کریں/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔