YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اطمینان کی تلاشنمونہ

Finding Peace

2 دن 17 میں سے

اطمینان جو خدا عطا کرتا ہے


اگر آپ بائبل کے طالب علم ہیں، تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ خدا کا نظریہ اکثر موازنہ اور اس بات کو سمجھنے میں ہے کہ کیسے چیزیں ایک دوسرے سے فرق ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ اکثر امیر اور غریب، عقل مند اور بیوقوف، تاریکی اور روشنی اور اسی طرح کے موضوعات کے فرق کی بات کرتا ہے، وہ اس اطمینان میں جو خدا عطا کرتا ہے اور اس اطمینان میں جو دنیا دیتی ہے، فرق کی بات بھی کرتا ہے۔ یسوع نے کہا، "میں اپنا اطمینان تمہیں دیتا ہے؛ ویسے نہیں جیسے دینا دیتی ہے۔۔۔" (یوحنا 14 : 27)۔


حقیقت یہ ہے کہ، خداوند یہ بتنا چاہتا ہے کہ جو اطمینان وہ اپنے پیروکاروں کو عطا کرتا ہے وہ اس سے مختلف ہے جو اطمینان دنیاوی چیزوں سے ملتا ہے۔ جب یسوع "دنیا" کی بات کرتا ہے وہ معاشرے اور ثقافت کے بارے میں بات کرتا ہے جس میں انسان رہتے ہیں۔


آپ کبھی سمندر کے سفر پر گئے ہیں جب طوفان آیا ہو؟ میں نے بہت دفعہ سمندر کا طوفان دیکھا ہے اور یقین کریں میں نہیں چاہتا کہ میں اسے دوبارہ دیکھوں! سمندر کی سطح پر ہوا 40، 60، 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دباؤ ڈالتی ہے، بارش کو بھی اچھالتی ہے، بجلی چمکتی، بارش کے طوفان کے ساتھ تاریکی تقویت حاصل کرتی ہے۔ لہریں 20، 30 بلکہ 50 فٹ اونچی بھی ہوتی ہیں۔ اس طرح کے طوفان میں ایک بحری جہاز کی حالت ایک کھلونے کی کشتی جیسے ہوتی ہے۔ عام سی بات ہے کہ ایسے طوفان میں بہت سے جہاز گم ہو جاتے ہیں۔ مگر سمندر کی سطح سے 100 فٹ نیچے کوئی طوفان نہیں۔ سب کچھ خاموش ہے کوئی آواز نہیں کوئی چیخ و پکار نہیں کوئی دکھی لہریں نہیں۔


اس حقیقت نے میرا دھیان خدا کے اطمینان کی طرف کیا۔ اس اشارہ نے میرا دھیان خداوند کی اس گفتگو کی طرف کیا جس میں انہوں نے اپنے شاگردوں سے اپنے اطمینان کا وعدہ کیا۔ اس نے انہیں یہ اس لئے کہا کیونکہ وہ اس کے شاگرد تھے، انہوں نے اس دنیا کی تکالیفیں اٹھائیں تھیں۔ حقیقت میں اس نے ان سے کہا کہ آپ میں سے کچھ پر اس کے شاگرد ہونے کی وجہ سے مصیبتیں آئیں ہیں۔ ان کے باوجود وہ اپنے پیروکاروں کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور اس کی لگاتار موجودگی کی وجہ سے ان کو اس کا اطمینان ملے گا۔


جب ڈر، پریشانی اور مشکلات زندگی میں آتی ہیں، خدا کے اطمینان کے مندرجہ ذیل نشانیوں کو دیکھیں۔۔۔


· آپ کے حالات سے بڑھ کر ہے اکثر اطمینان امتحان اور مشکلات کے دوران جلدی نظر آ جاتا ہے۔ مگر اس پر دھیان نہ دیں کہ آپ کو کن مشکلات کا سامنہ ہے، یاد رکھیں" خدا آپ کا اطمینان ہے۔ اس پر ایمان رکھیں۔

· سمجھ سے باہر ہے۔ خدا کے اطمینان کو ہم اکثر سمجھ نہیں سکتے۔ مگر یہ کام کر رہا ہوتا ہے اور ہماری اس تک رسائی بھی ہوتی ہے – مگر پھر بھی یہ ہماری سمجھ سے باہر ہوتا ہے۔

· اس کی تمام پیروکاروں تک اس کی پہنچ ہے۔ خدا کے اطمینان کی ہر اس شخص تک پہنچ ہے جس نے یسوع کو اپنا نجات دہند قبول کیا، اپنے گناہوں کو چھوڑا اور ایسی زندگی کی تلاش میں ہیں جو خدا کے کلام اور روح القدس کی راہنمائی کی تعبداری کرتی ہیں۔

· اس کی موجودگی ہمیشہ ہے۔ زندگی کے مشکل حالات میں، روح القدس مدد کے لئے موجود ہوتا ہے۔ اطمینان – جو گہرا اور حقیقی ہے، خدا کا عطا کردہ اطمینان – ہر وقت "آپ کے ساتھ" وقت کے گزرنے کے ساتھ آپ کی زندگی کا حصہ بن سکتا ہے۔

جو آپ زندگی کے سفر میں آگے بڑھتے ہیں خدا کے منصوبہ پر جو آپ کے لئے ہے، اعتقاد اور ایمان رکھیں، اس سے آپ کو ہر وقت اطمینان کی موجودگی کا احساس ہو گا – ایسا اطمینان جس میں خوشی اور روز مرہ زندگی کا مقصد شامل ہے۔

کلام

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Peace

کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے In Touch Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: https://intouch.cc/peace-yv

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔