YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اطمینان کی تلاشنمونہ

Finding Peace

5 دن 17 میں سے

آپ نے زندگی میں کیا سوچا تھا، جو آپ کے اطمینان پر اثر ڈالے گا


اگر ہم اپنے ساتھ وفادار ہیں، تو ہم وہ نہیں ہیں جو ہم اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہماری سوچ بہترین خوش فہمی، گمراہ ہے، اکثر اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔


مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے؟ میں بہت سالوں سے پادری کی خدمت انجام دے رہا ہوں مگر اپنے تجربہ کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہتا ہوں، خدا ہمیں اس لئے بلاتا ہے کہ ہمیں "نیاء" مخلق بنائے۔ اس کا مطلب ہے کہ اپنے نظریے، مشورے، سوچ، عقیدے اور خود غرض رویہ کو چھوڑ کر نئے نظریے، مشورے، سوچ، عقیدے اور رویہ کو اختیار کریں جو خدا ہم میں بنا رہا ہے۔ اگر ہم خدا کی مرضی جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کا کلام باقاعدگی سے پڑھنا ہے، اور بائبل پر دھیان دینا ہے۔ مسیح کے پیروکاروں کو ہدایت دی گئی کہ "وہ اس دنیا کہ ہم شکل نہ بنیں، بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صورت بدلتے جائیں تاکہ خدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامل مرضی تجربہ سے معلوم کرتے رہیں۔" (رومیوں 12 : 2)


اس تبدیلی کی وجہ سے ہماری سوچ، بات چیت اور حرکات میں واضع فرق نظر آتا ہے۔ اس وجہ سے دوسرے کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی مخلتف ہو جاتے ہیں۔ پھر دنیا کے بارے میں ہمارے نظریات بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یہ تبدیلی ہے ہم کیا سوچتے ہیں اور کس چیز کا انتخاب کرتے ہیں اس پر بھی اثر پڑتا ہے۔


آپ کو اختیار ہے کہ آپ جو کچھ مرضی سوچیں، کسی کام کے بارے میں یا کسی مسئلہ کے بارے میں سوچ سکتے ہیں تا کہ برے خیالات ہمارے اطمینان کو چرا نہ لے جائیں یا آپ میں نفرت یا گناہ کا بیج نہ بو دیں۔ آپ کو اختیار ہے کہ آپ کہیں "میں خدا پر اعتماد کا انتخاب کرتا ہوں،" یہ اعتماد ہر قسم کے حالات میں اور خیالات میں برقرار رکھیں۔


اسی طرح خدا کے بچے ہوتے ہوئے آپ خیال رکھتے ہیں کہ آپ نقصان دے کاموں سے دور رہ سکیں اور خدا آپ کو راستہ دے گا کہ آپ ان مشکلات سے نکل سکیں۔ خدا آپ کو آزادی دے گا کہ آپ اپنے مسئلہ کے بارے میں سوچنا چھوڑ کرکسی اچھی طرف دھیان دے سکیں جو اس کا بتایا ہوا راستہ ہے۔


جب آپ اپنی سوچ کی حفاظت کرتے ہیں تو اطمینان کی حفاظت کرتے ہیں۔ جب آپ اپنی مناجاتیں اور شکرگزاریاں خدا کو پیش کرتے ہیں تو – آپ جیسے بھی حالات سے گزر رہے ہیں – وہ آپ کو اندورنی اطمینان عطا کرتا ہے۔ (فلپیوں 4: 6 -7)۔ جب آپ سچائی، اچھائی، محبت، حقیقت اور تعریف کے قابل کاموں پر اپنا دھیان لگاتے ہیں، تو آپ خدا پر ایمان اور اعتبار پر دھیان لگاتے ہیں۔


کبھی آپ کی یہ صلاحیت ختم نہیں ہوتی کہ آپ خدا کی اچھائی اور بڑائی پر دھیان نہ دے سکیں۔ وہ انتخاب زندگی میں کریں جو یسوع نے کیا۔ اپنی دعائیہ زندگی اور دھیان دینے والی زندگی کی حفاظت کریں۔ باپ کی تلاش کریں اور اس کی بھی جو خدا کے حکم ہیں۔ اس کے کلام میں وعدہ ہے کہ جب ان باتوں کے دھیان میں رہیں گے جو آپ نے سیکھیں، حاصل کیں، سنیں، دیکھیں ان پر عمل کرنے سے "خدا جو اطمینان کا چشمہ ہے آپ کے ساتھ رہے گا۔" (فلپیوں 4:9)

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Peace

کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے In Touch Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: https://intouch.cc/peace-yv

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔