YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اطمینان کی تلاشنمونہ

Finding Peace

6 دن 17 میں سے

پچھتاؤے کے بغیر زندگی گزارنا


مجھے یاد ہے کہ مجھے ایک فون آیا جس نے افسوس ناک آواز سے مجھے بتایا کہ، "کچھ عجیب ہوا ہے۔"


یہ ایک وکیل کا فون تھا جو مجھے بتا رہا تھا کہ میری بیوی نے طلاق کے لئے درخواست جمع کروائی ہے۔


میں کافی سالوں سے طلاق کے خوف میں جی رہا تھا۔ پھر بھی مجھے بہت عجیب لگا جب مجھے یہ خبر ملی۔


اگلے کافی دن میرے دل اور ذہن میں بہت سے جذبات گردش کر رہے تھے۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ طلاق ہو۔ میں نہیں جانتا تھا کہ کس طرح کاروائی ہو سکتی ہے جس سے ہم طلاق سے بچ سکتے ہیں۔ مجھے یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ کسے بتاؤں اور کیسے بتاؤں اس واقع کے بارے میں۔ مجھے معلوم تھا کہ کبھی تو مجھے گرجہ کے تمام حاضرین کو بتانا ہے کیونکہ میں گرجہ میں پادری تھا، مجھے یقیناً اس کا بھی اندازہ نہیں تھا کہ حاضرین کا ردعمل کیا ہو گا۔ مجھے اس بات کی بھی پریشانی تھی کہ میں آنے والے اتوار کا پیغام کیسے دوں گا۔


میرے دماغ میں بہت باتیں گردش کر رہی تھیں، مگر پھر بھی میرے دل میں یہ سچائیاں موجود تھی:


خدا کو یہ عمل جو میرے خلاف ہوا عجیب نہیں لگا۔

خدا کا میری زندگی پر مکمل قابو تھا – اس نے یہ اس لئے ہونے دیا کہ میری زندگی میں اس کا مقصد پورا ہو اور اس کا جو منصوبہ میری زندگی کے لئے ہو اس پر عمل ہو سکے۔

اس نے اپنے کلام میں لکھا ہے کہ وہ مجھے سے کبھی دست بردار نہ ہو گا اور نہ کبھی چھوڑے گا۔ اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ میرے ہر راستہ پر بالکل میرے ساتھ چلے گا۔ اگر میں ہر بات میں اس پر اعتبار کرنا شروع کروں گا تو ہر چیز میرے ابدی فائدہ کے لئے ہوگی۔

کس بھی واقع کا وقتی اثر پریشانی کا باعث ہوتا ہے، لاتبدیل سچائی جو خدا کے حوالہ سے ہے اطمینان لاتی ہے۔


تقریباً آٹھ سال بعد جس طلاق کے بارے میں وکیل نے مجھے فون کیا تھا، وہ میری بیوی کو مل گئی۔


ان سالوں میں لوگ مجھ سے سوال پوچھتے رہے: "آپ کو اپنی شادی ٹوٹ جانے کا پچھتاؤا تو ہوتا ہو گا۔۔۔ کہ آپ اس جدوجہد میں ہار گئے جس میں آپ اپنی شادی کو بچا رہے تھے۔۔۔ آپ کی تمام کوشش اپنی شادی کو بحال کرنے کی ضائع گئیں۔"


میرا ظاہری جواب اکثر خاموشی ہوتا تھا۔ میرا اندرونی جواب ہوتا تھا کہ کیا میں اداس ہوں؟ جی۔ کیا مجھے کوئی پچھتاؤا ہے؟ نہیں۔


میں اس بات سے اداس تھا کہ میری شادی کا اختتام طلاق سے ہوا، میں پچھتاؤے کی زندگی نہیں گزار سکتا تھا۔ کیوں؟ مگر پچھتاؤا اس غلطی کا ہوتا ہے جس کا کوئی حل نہ ہو۔ مجھے پتہ تھا کہ میرے پاس خدا کا اطمینان ہے، اس یہ پچھتاؤے کی میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔


اپنے ضمیر میں سے سوچوں کو نکال کر مجھے پچھتاؤے کے بغیر زندگی گزارنا آگیا۔ اس طرح زندگی گزارنا کہ ہر کام میں اور تعلقات میں آپ راستبازی کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی فراہم کر سکیں۔ خدا پر اپنے ہر کام میں اعتبار کریں۔ اس کی فرمانبرداری کریں اور اس کے حکموں پر عمل کریں۔ دوسروں کو مکمل طور پر معاف کریں۔ اور ایسا راستہ اختیار کریں جو خدا نے آپ کے لئے تیار کیا ہے۔


کوئی بھی یہ کام خود سے نہیں کر سکتا، وہ یہ تب ہی کر سکتے ہیں جب روح القدس اس میں بسا ہو، ہم ہر طرح کی آزمائش میں اپنے اور دوسرے کے لئے اطمینان کا انتخاب کر سکتے ہیں – اور اچھے کام جو خدا نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ کر سکتے ہیں۔

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Peace

کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے In Touch Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: https://intouch.cc/peace-yv

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔