YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

تعریف کی حیریت انگیز طاقت: زبور کے حوالہ سے 5 دن کا عقیدت بھرا پیغامنمونہ

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

5 دن 5 میں سے

خدا کی تعریف کرنا فتح بخشتا ہے


ہمارا ایک دشمن ہے جو ڈاکا ڈالتا، چوراتا، قتل کرتا اور برباد کرتا ہے۔ ہمارا حوصلہ چھینے کے لئے اور ہمارا جزبہ چورانے کے لئے بہت وقت لگاتا ہے۔ وہ جھوٹا اور الزام لگانے والا ہے۔ اس کا نام شیطان ہے۔ پھر بھی خدا نے ہمیں ہتھیار دیئے ہیں کہ ہم اس جنگ میں اس کے خلاف استعمال کر سکیں جب شیطان ہمیں تنگ کرتا ہے۔ ہم دشمن کو خدا کے کلام اور تعریف سے دور کر سکتے ہیں۔ یہ دو ہتھیار جب مل جاتے ہیں یہ اسے پاؤں تلے کچل دیتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ شیطان کو تعریف سے پریشانی ہوتی ہے۔ جب آپ کو لگے کہ وہ آپ کو ہرا رہا ہے اور آپ کا حوصلہ چرا رہا ہے تو آپ یسوع کی تعریف کرنا شروع کریں۔ جب آپ یسوع کی تعریف کریں گے کہ وہ کون ہے، تو ایک ڈرپوک کی طرح شیطان بھاگ جائے گا۔


یہ اصول یہوسفط کی کہانی میں دیکھا جا سکتا ہے جو کہ یہودہ کے فوجیوں کی رہنمائی کر رہا تھا جب وہ ان دشمن سے لڑ رہے تھے جو ان کو گھیرے ہوئے تھے۔ فوجیوں کو پہلے آگے بھیجنے کی بجائے بادشاہ نے تعریف کرنے والے لوگوں کو آگے بیجھا، "خداوند کی شکرگذاری کرو کیونکہ اس کی رحمت ابد تک ہے" (2 تواریخ 20 : 21)۔ جب لوگوں نے خدا کی حمد کی، تو خداوند نے کمین والوں کو ان پر بٹھا دیا اور دشمن کو شکست ہوئی۔ یہ بہت طاقتور ظاہری کہانی ہے کہ خدا کی تعریف سے کس طرح ہماری زندگیوں میں دشموں کو شکست ملتی ہے۔


سلاہ – رکیں اور روشنی ڈالیں: اپنی زندگی کے کن کاموں میں آپ فتح تلاش کر رہے ہیں؟ (یہ بے چینی، ڈر، نشہ کی عادت، کھانا کے مسائل ہو سکتے ہیں۔) آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے جب آپ خدا کی تعریف کریں کہ ان سب پر آپ نے یسوع مسیح کے ذریعے فتح پا لی ہے۔


تعریف کی دعا: خداوند یسوع، میں تیری تعریف کرتا ہوں، کیونکہ تیری مدد کے ساتھ میں ہر قسم کے حالات میں ناقابل شکست محسوس کرتا ہے۔ تیری طاقت سے تاریکی نور بن جاتی ہے۔ میں شکرگزار ہوں کہ جب مجھے ڈر لگتا ہے تیری موجودگی مجھے محسوس ہوتی ہے۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تو کامیابی کی طرف میری رہنمائی کرتا ہے جب میں تجھ پر توکل کرتا ہوں۔ باپ خدا میں تیرا شکرگزار ہوں کہ مسیح میں مجھے ہر حالات میں فتح حاصل ہے۔ میرے خلاف بنایا جانے والا ہر ہتھیار کامیاب نہیں ہو گا۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں خداوند یسوع کہ آج میں تیری کامیابی کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے۔


زبور 18 : 46 – 49 " خداوند زندہ ہے۔ میری چٹان مبارک ہو۔ اور میرا نجات دینے والا خدا ممتاز ہو! وہی خدا جو میرا انتقام لیتا ہے اور امتوں کو میرے سامنے زیر کرتا ہے۔وہ مجھے میرے دشمنوں سے چھڑاتا ہے۔بلکہ تو مجھے میرے مخالفوں پر سرفراز کرتا ہے۔تو مجھے تند خو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔اس لئے اے خداوند! میں قوموں کے درمیان تیری شکرگذاری اور تیرے نام کی مدح سرائی کرُوں گا۔"





بے چینی پر مذید قابو پانے کے لئے، Becky Harling کی 6 ہفتہ کی زبور کی تعلیم میں شامل ہوں دعا کی حیران کن طاقت

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

بے چینی، ڈر، اکیلاپن اور زہنی دباؤ میں کچھ سالوں سے تباہ کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ زبور نویس ان جزبات سے ناواقف نہیں تھے۔ مگر انہوں نے تعریف کی حیریت انگیز طاقت کو ظاہر کرنا سیکھا۔ آرام کے راز کو ان زبوروں کے حوالہ سے عقیدت...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لیے Moody Publishers کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: https://www.moodypublishers.com/the-extraordinary-power-of-praise/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔