YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

تعریف کی حیریت انگیز طاقت: زبور کے حوالہ سے 5 دن کا عقیدت بھرا پیغامنمونہ

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

3 دن 5 میں سے

خدا کی تعریف آپ کی مدد کرتی ہے کہ آپ کی پریشانی ختم ہو


میری زندگی میں ایک ایسا وقت تھا جو تاریک نظر آتا تھا۔ کینسر سے مجھ بھی پریشان کر دیاتھا۔ اس دوران میں سوچتا تھا کہ، "کیا اس حیران کن وقت میں خدا کی تعریف کرنا ٹھیک ہے؟" میرا مطلب ہے کہ مجھ عجیب لگ رہا تھا کہ میں اوپر نیچے اچھل کر چلاؤں، "ہالیلویاہ، مجھ کینسر ہے!" جب میں نے زبور کی کتاب کو پڑھا، تو دریافت کیا کہ زبور کی کی زیادہ تر کتاب نوحہ پر مشتمل ہے۔ ایسی دعائیں جو نوحہ ہیں، دعائیں جو سوالات، پریشانی اور شک پر مشتمل ہیں۔ زبور نویسوں کے بارے میں مجھے پتہ چلا کہ وہ کوئی بات خدا سے چھپاتے نہیں۔ جب وہ پریشان ہوتے ہیں، وہ اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہیں۔ اکثر وہ آنسوں کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔ (زبور 42 :3)۔ کچھ دفعہ وہ اپنا غصہ خداوند پر اتار دیتے ہیں۔ مثلاً، ایک دفعہ اپنی زندگی میں، داؤد بہت پریشان تھا کہ اس نے زبور 58 : 6 میں دعا کی، "اے خدا! تو ان کے دانت ان کے منہ میں توڑ دے، اے خداوند! ببر کے بچوں کی داڑھیں توڑ ڈال،" مجھ یاد ہے جب میں نے یہ پہلی دفعہ یہ پڑھ تو سوچ رہا تھا، "کیا ہمیں ایسے دعا کرنے کی اجازت ہے؟"


خدا چاہتا ہے کہ آپ ایمان داری سے عبادت کریں۔ اگر آپ پریشان، غصہ میں یا اداس ہیں، وہ آپ کو دعوت دیتا ہے کہ اپنے جزبات اس کے پاس لے کر آئیں۔ اس کے پاس آ کر رو دیں۔ پھر زبور نویسوں کی مثال دکھیں۔ اپنا دھیان تعریف پر لگائیں۔ خدا کا واعدہ ہے "خداوند شکستہ دلوں کے نزدیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔" (زبور 34 : 18)۔ آج اس کی تعریف اور عبادت کریں کہ وہ اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔


سلاہ – رکیں اور روشنی ڈالیں: کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ "اچھے مسیحی" ہیں تو آپ کو ہمیشہ خوش رہنا چاہئے؟ کیا خدا آپ کو ملا ہے جب آپ تکلیف میں ہوتے ہیں؟


تعریف کی دعا: خداوند یسوع، میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تو مرد غم ناک اور رنج کا آشنا تھا، جب تو اس زمین پر تھا (یسعیاہ 53: 3) میں شکرگزار ہوں ہر اس آنسو کے لئے جو تو نے بہایا اور تو نے میرا ہر غصے بھر لفظ سنا۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تو نے مجھے دعوت دی کہ میں ایمان داری سے اپنے جزبات تجھے بتا سکوں۔ میں شکرگزار ہوں کہ اپنا دکھ عبادت میں تجھ سے بیان کر سکتا ہوں، تو میرے ٹوٹے دل کو شفاء بخشتا ہے۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تو مجھے رحم اور پیار بھرے باپ کی طرح آرام بخشتا ہے۔ میں شکرگزار ہوں کہ تو میرے قریب ہوتا ہے جب میں رو رہا ہوتا ہوں۔ میں تیری عبادت کرتا ہوں کیونکہ تو رحم بھرا خدا ہے!


زبور 34 : 18 خداوند شکستہ دلوں کے نزدیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔

کلام

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

بے چینی، ڈر، اکیلاپن اور زہنی دباؤ میں کچھ سالوں سے تباہ کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ زبور نویس ان جزبات سے ناواقف نہیں تھے۔ مگر انہوں نے تعریف کی حیریت انگیز طاقت کو ظاہر کرنا سیکھا۔ آرام کے راز کو ان زبوروں کے حوالہ سے عقیدت...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لیے Moody Publishers کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: https://www.moodypublishers.com/the-extraordinary-power-of-praise/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔