YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

عادت ترک کر کے واپسینمونہ

A U-Turn From Addiction

3 دن 3 میں سے

جب آپ روح کو اپنے ذہن میں خدا کے کلام کی سچائی کو لانے کی اجازت دیں گے، تو آپ آزاد ہوں گے۔ یسوع نے کہا، "تم سچائی کو جانو گے اور سچائی تمہیں آزاد کرے گی" (یوحنا 8 :32)۔ لفظ "جاننا" کے معنی کس چیز کی ذہنی سمجھ رکھنے سے کافی زیادہ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ گہرے طور پر شک کے بغیر اس کی سمجھ حاصل کریں۔ آپ کو یہ جاننا ہے کہ یہ سچائی ہے۔ یہ وہ سچائی ہے جو سمجھ عطا کرتی ہے اس گہرائی کی کہ آپ کون ہیں۔ یہ ہے اس بات کا مطلب کہ آپ سچائی کو جانیں گے اور سچائی آپ کو آزاد کرے گی۔


جس سمجھ کی بات یسوع کرتا ہے وہ آپ کو آزاد کرکے آپ کو سمجھاتا ہے کہ آپ کو کیا جاننا ہے۔ یہ اندازہ لگانا، امید کرنا، امتحان دینا نہیں ہے۔ آپ چیزوں کو جانتے ہیں اس لئے کہ آپ نے ان کی سچائی کا تجربہ حاصل کیا ہوتا ہے۔


مگر خدا کے کلام سے ہمیں ایمان سے بڑھ کر کسی ایسے ثبوت کا تجربہ نہیں ہوتا جس کی تردید نہ ہو سکے۔ اسی لئے خدا کے کلام پر ایمان بہت اہم ہے اور عادت پر غالب آنے کے عمل میں تنقیدی کردار رکھتا ہے۔ پہلے آپ کو یہ یقین کرنا ضروری ہے کہ خدا کا کلام سچا ہے پھر اپنے حالات کے مطابق خدا کے کلام پر سچائی کے طور پر عمل کریں پھر دیکھیں کہ اس کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوا ہے۔ سچائی آپ کی مدد کرے گی اس پھندے پر غالب آنے کے لئے مگر یہ تب ہو گا جب آپ مانیں گے کہ یہ سچائی ہے۔ آپ کو اپنے ذہن، عمل اور دل کو خدا کے کلام اور اصولوں کے مطابق چلانا ہے جیسے بھی حالات ہو یا جس بھی طرز پر آپ چل رہے ہوں آپ کو ان سے آزاد ہونا ہے۔


وہ کون سی خدا کے کلام کی بات ہے جو آپ کو عادت سے رہائی عطا کرے گی؟


ہمیں امید ہے کہ اس مطالعاتی منصوبہ نے آپ کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنی زندگی میں واپسی کے بارے میں مذید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں here.

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

A U-Turn From Addiction

جب آپ کی زندگی خدا کی کلام کے محورسے باہر ہو جائے، آپ یقیناً تکلیف دہ نتائج سے گزر رہے ہوں گے۔ بہت سے ہوں گے جو صحت کی خرابی، ملازمت ترک ہونے اور رشتوں کے ٹوٹ جانے سے دکھ اٹھا رہے ہوں گے اور اپنے آپ کو بری عادات کی وجہ س...

More

ہم The Urban Alternative (Tony Evans) کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://tonyevans.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔