YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

عادت ترک کر کے واپسینمونہ

A U-Turn From Addiction

1 دن 3 میں سے

خدا کے بہت سے بچے ہیں جو روحانی جنگ کے دوران قیدی بن رہے ہیں۔ وہ گناہ کے جال میں پھنس رہے ہیں جس سے نکلنے میں وہ ناکام رہے ہیں۔ وہ شراب نوشی، مادی چیزوں کی حوس، تلخی، حسد، لالچ، خود ہی کو لائق سمجھنا، فحش عمل دیکھنا، نشہ، کھیل، برا رویہ، سماجی روابط، منفی ذاتی گفتگو، غصہ یا ناراضگی ہو سکتے ہیں – عادتیں لوگوں کو جذباتی اور سماجی تعلق کی طرز سے بہت دور لے جا رہی ہیں۔


شدید عادت جسے آج ہم جانتے ہیں اس کے لئے بائبلی اصطلاح مضبوطی سے قائم رہنے کی ہے۔ عادت یا زیادہ بہتر لفظ – روحانی طور پر قائم رہنا ہے، ایک روحانی گڑھ، منفی خیالات اور کام جو ہمارے ذہن کو خراب کر رہے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں اگرچہ ہماری حالت خدا کی مرضی کے برعکس ہے پھر بھی ہماری حالت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ گناہ ایک مالک کی طرح ہے جو اپنے غلام کے خیالات، فیصلوں اور کاموں پر حکومت کرتا ہے۔


عادت کو ختم کرنے کا پہلا قدم آزادی کی خواہش ہے۔ یسوع لوگوں سے پوچھتا ہے کہ کیا تم تندرست ہونا چاہتے ہیں (یوحنا 5 : 6)۔ اگر ایک شخص پھنسا ہوا ہے اور نکلنا نہیں چاہتا تو اسے ٹھیک راستہ پر لے جانے کے لئے کچھ بھی ایسا نہیں جو دوسرے کر سکیں۔ عادت سے آزادی کا عمل ہمارے اندر سے شروع ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ خود کو کسی عادت کے جال میں پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں اور منفی خیالات کی طرز آپ پر غالب ہے، یہ سانپ کی طرح محسوس ہوں گی جو آپ کے ذہن کے ارد گرد لپٹا ہے۔


یہ وقت ہے کہ آپ آزادی کی نئی سمت کا انتخاب کریں۔ جب آپ اس راہ کو چھوڑتے ہیں جس پر آپ چل رہے ہوتے ہیں اور دوسری راہ پر آگے بڑھتے ہیں تو آزادی کا آغاز ہوتا ہے۔


کیا آپ حقیقی طور اپنی عادت کو ترک کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ یسوع آپ کو آزادی دے سکے؟

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

A U-Turn From Addiction

جب آپ کی زندگی خدا کی کلام کے محورسے باہر ہو جائے، آپ یقیناً تکلیف دہ نتائج سے گزر رہے ہوں گے۔ بہت سے ہوں گے جو صحت کی خرابی، ملازمت ترک ہونے اور رشتوں کے ٹوٹ جانے سے دکھ اٹھا رہے ہوں گے اور اپنے آپ کو بری عادات کی وجہ س...

More

ہم The Urban Alternative (Tony Evans) کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://tonyevans.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔