YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ

ہر صبح خدا کی آواز سننا

6 دن 14 میں سے

خُدا آپ کی جان کو بحال کرے گا


وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔  (زبور ۲۳ : ۳)


ایک زمانہ تھا جب میں اپنی زندگی میں ہراُس چیز کو کوستی تھی جس کی مجھے ضرورت نہیں ہوتی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ ضرور ابلیس کی طرف سے ہے۔ میں یوں کہہ سکتی ہوں کہ میں اتنا کوستی تھی کہ میرا ’’کوسنےوالا‘‘ تھک گیا۔ لیکن پھر میں نے جانا کہ اُن میں سے بہت سی چیزیں خدا کی طرف سے تھیں۔ بہت سی چیزیں جو مجھے پسند نہیں تھیں یا مجھے ان کی چاہت نہیں تھی وہ خُدا کی طرف سے میری ترقی اورافزائش کے لئے تھیں۔


عبرانیوں کا مصنف بیان کرتا ہے کہ جب خُدا ہماری تربیت کرتا ہے تو ہمیں اس کے آگے سر جھکانا چاہیے۔ چونکہ وہ ہم سے محبّت کرتا ہے اِس لئے ہمیں تنبیہ کرتا ہے ۔ جس کام کے وسیلہ سے خدا آپ کا بھلا چاہتا ہےاُس کی مخالفت نہ کریں۔ بلکہ خُداوند سے کہیں کہ وہ آپ کی زندگی میں ایک ایسا گہرا اورمکمل کام کرے جس کی بدولت آپ اُس کی مرضی کے مطابق ڈھل جائیں، وہ سب کام کریں جو اس نے آپ کو سونپں ہیں اورسب چیزیں جو وہ آپ کو دیناچاہتا ہے لے لیں۔ جب میں مشکلات اورمصائب کا مقابلہ کرتی تھی اس دوران میں نے روحانی طورپر کوئی ترقی نہیں کی۔ میں اُسی پرانے پہاڑ(مسائل) کے اِرد گرد گھومتی رہی۔ آخرکار میں نے سمجھ لیا کہ مشکلات سے بھاگنے کے باوجود مشکلات تو وہیں ہیں۔ حالات میں پڑے رہنے کا درد تبدیلی کےدرد سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔


ہماری شخصیت ہماری جان (سوچ، مرضی اور جذبات) میں ہے لیکن اکثر یہ دنیا کے تجربات کی وجہ سے زخمی ہوجاتی ہے۔ اگر ہم پاک روح کو اپنی زندگی میں کام کرنے دیں گے تو خُدا ہماری جان کو بحال کرنے کا وعدہ کرتا ہے ۔ میں اندر سے زخمی تھی، یعنی میری زنگی میں کوئی خوشی اور سکون نہیں تھا، لیکن خُدا نے مجھے شفا دی اور وہ آپ کے لئے بھی ایسا ہی کرنا چاہتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی جان کو خُدا کے حوالے کریں اور اُس سے کہیں کہ وہ آپ کے ہر زخم اور نشان کو مٹا دے۔

کلام

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر صبح خدا کی آواز سننا

خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے...

More

ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔