YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ

ہر صبح خدا کی آواز سننا

8 دن 14 میں سے

خُدا کے دل کے موافق دُعائیں کرنا


کیونکہ جس قدرآسمان زمین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تمہاری راہوں سے اورمیرے خیال تمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔ (یسعیاہ ۵۵ : ۹)


میرا خیال ہے کہ بہت دفعہ ہم دُعا میں ادھورا پن محسوس کرتے ہیں یا کسی معاملہ میں دُعا کرتے ہوئے یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم ’’بھرپور‘‘ دُعا نہیں کرپارہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم بہت سا وقت اپنی دُعائیں کرنے میں گزاردیتے ہیں۔ لیکن میں آپ کو ایک بہتر، اعلیٰ اورزیادہ موثر طریقہ بتانا چاہتی ہوں اوروہ ہے: خُدا کے دِل کے موافق دُعائیں کرنا۔ میں آپ کو اِیمانداری سے یہ بتاتی ہوں کہ جب میں اپنی دُعائیں کرتی ہوں تو کسی بات کے لئے پندرہ منٹ دُعا کرنے کے بعد بھی مجھے دُعا مکمل نہیں لگتی؛ لیکن اگر میں پاک روح کی راہنمائی میں دُعا کرتی ہوں تو صرف دو جملے کہہ کر میں مکمل تسلی محسوس کرتی ہوں۔


میں نے یہ جانا ہے کہ جب میں روح کی راہنمائی میں دُعا کرتی ہوں، عموماً میری دعائیں زیادہ سادہ اورمختصر ہوتی ہیں۔ وہ براہٰ راست، مناسب اور سیدھی ہوتی ہیں۔ جب میں اپنے طریقہ کے بجائے خُدا کے طریقہ سے دُعا کرتی ہوں تو میں تسلی محسوس کرتی ہوں کہ میرا کام پورا ہو گیا ہے۔ جب ہم اپنے طریقہ سے دعا کرتے ہیں ہم اکثر جسمانی چیزوں اور حالات پر زور دیتے ہیں لیکن اگر ہم خدا کی راہنمائی میں چلتے ہیں تو ہم ابدی چیزوں کے بارے میں دعا کرتے ہیں مثلاً خیالات کی پاکیزگی اور محرکات اور خدا کے ساتھ گہرے تعلق کے بارے میں۔ خدا سے کہیں کہ وہ آپ کواپنے دل کے موافق دُعا کرنا سیکھائے اور آپ دُعا میں بہت زیادہ لطف اندوزہوں گے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی مرضی سے نہیں بلکہ خُدا کے دل کے موافق دعائیں کریں۔

کلام

دِن 7دِن 9

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر صبح خدا کی آواز سننا

خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے...

More

ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔