YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہنمونہ

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہ

7 دن 14 میں سے

کامل منصوبہ


اور مجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جس نے تم میں نیک کام شرع کیا ہے وہ اُسے یسوع مسیح کے دِن [اس کی آمد کے دِن تک] تک پورا [اچھّا کام] کردے گا۔ (فلپیوں ۱ : ۶)


کیونکہ ہم اُسی کی [اس کے ہاتھ کی] کاریگری [تخلیق] ہیں اور مسیح یسوع میں [نئے سرے سے پیدا شدہ] اُن نیک اعمال کے واسطے مخلوق ہوئے جن کو خُدا نے پہلے سے [وقت سے پہلے مقررکیا تھا] ہمارے [اس راستے پر چلیں جو اس نے پہلے سے مقّرر کیا ہوا تھا] کرنے کے لئے تیار کیا تھا [اس اچھّی زندگی میں چلیں جو اُس نے پہلے سے مقّرراور ہمارے لئے تیار کی کہ ہم اُس میں زندگی گزاریں]۔ (افسیوں ۲ : ۱۰)


میں سوچتی ہوں کہ ہم نے کتنی بار منادوں کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہے کہ ’’خُدا نے آپ کی زندگی کے لئے منصوبہ بنا رکھا ہے۔‘‘ ہم سر ہلاتے ہیں، شاید مسکراتے بھی ہیں اور پھر اپنے راستہ چل دیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر اس بات پر سچائی سے اِیمان نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ہماری زندگیاں اِس ایمان کی گواہ نہیں ہیں۔


خُدا ہمارے لئے ایک کامل منصوبہ رکھتا ہے اس خیال کا کیا مطلب ہے؟ شاید لفظ کامل ہمیں پریشان کردیتا ہے۔ ہم کمزور ہیں اور بہت سی غلطیاں کرتے ہیں۔ کس طرح ہماری زندگیوں میں کچھ بھی کامل ہوسکتا ہے؟ ہم خود کو بہت اچھّی طرح جانتے ہیں۔ ہم فوراً ہی اپنی کمزوریوں کے بارے میں سوچتے ہیں اورکہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔


یہ ابلیس کی ایک چال ہے! یہ مںصوبہ اس لئے کامل نہیں ہے کہ ہم کامل ہیں؛ یہ منصوبہ اس لئے کامل ہے کیونکہ خُدا کامل ہے۔ اب ہم یوں کہیں گے کہ: خُدا کا ہم میں سے ہرایک کی زندگی کے لئے ایک خاص منصوبہ ہے۔


آئیں اس منصوبہ کے بارے میں سوچیں۔ پچھلی آیت میں، پولس نے ہمیں بتایا کہ خُدا نے ہمیں بچایا ہے اور ہمارے اندر ایک اچھا کام شروع کیا ہے۔ رُوح اب بھی ہمارے ساتھ ہے ہمیں آگے لے جاتا ہے۔ پولس نے یہ بھی تحریر کیا کہ ہم خُدا کے ہاتھ کی دستکاری ہیں ( یا کاریگری)۔ اس سے پہلے کی دوآیات ہمیں بتاتی ہیں کہ ہم خُدا کے فضل کے وسیلہ سے بچائے گئے ہیں۔ نجات کے کام میں ہمارا کوئی حصّہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ نہ تو ہم اسے خرید سکتےہیں اور نہ ہی ہم اس کےلائق ہیں۔ ہم خُدا کی بادشاہی میں پیداہوئے ہیں اور یہ خُداکا انعام ہے۔ یہ کام خُدا نے کیا ہے اور ہم نے اسے حاصل کیا ہے۔ جی ہاں، ہم ایمان رکھتے ہیں لیکن یہ کوئی کام نہیں ہے کہ ہم اس سے اپنی نجات حاصل کریں۔


جب ہم خُدا کے اس کام کے بارے میں سوچتے ہیں جو وہ ہماری زندگی میں کررہا ہے ہم خود کو یہ یاد دلاتے ہیں کہ ہم کس قدر کمزور ہیں ، خُدا کامل ہے۔ ہم ایسا کوئی نیک کام نہیں کرسکتے جوخُدا کی کاملیت کو مطمئین کرسکے۔ صرف کامل خُدا بھلا ہے۔ ہمارے اِیمان کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے جو ہمیں خُدا کے لائق بناتا ہے۔


پولس آگے بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم خُداوند یسوع کے وسیلہ سے بچائے گئے ہیں تاکہ ہم نیک کام کریں۔ خُدا نے ہمیں ایسی زندگی کے لئے مقرر کیا ہے جووہ ہم سے چاہتا ہے کہ ہم گزاریں۔ اس کا کلام واضح طور پر بتاتا ہے کہ ایسی زندگی کس طرح گزاری جاتی ہے۔


ایسا نہیں ہے کہ ہم کامل ہیں یا جب تک ہم زمین پر ہیں کبھی کامل ہوں گے۔ نقطہ یہ ہے کہ خُدا کامل ہے اور ہمارے لئے منصوبہ رکھتا ہے۔ ہماری زندگیوں کے لئے اس کا منصوبہ کامل ہے، کیونکہ یہ منصوبہ کامل منصوبہ بنانے والے نے بنایا ہے۔ خُدا کے بنائے ہوئے منصوبہ میں ہمارا کام سچّے دِل سے اُس کی فرمانبرداری اورخدمت شامل ہے۔


خُدا کثرت اور اطمینان سے بھری زندگی کے لئے ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ ہمارا کردار یہ ہے کہ ہم اس منصوبہ کے مطابق زندگی گزاریں۔ ہمیں اپنی نظریں خُداوند یسوع اور اس کی قدرت پررکھنی چاہیے نہ کہ اپنے اُوپر یا اپنی نااہلی پر۔


جیسے ہی ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’لیکن رکئیے میں تو کامل نہیں ہوں! کیونکہ میں تو ناکام ہوجاتا/جاتی ہوں،‘‘ ہم خُدا سے اپنی نظریں ہٹا کرابلیس کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ہمیں غلط سوچ کی طرف مائل کرے۔ ہمارا پیارا خُداوند ہم سے درخواست کرتا ہے کہ ہم اپنی سوچوں اور دِلوں کو پورے طور پر اُس کی طرح مائل کریں۔ جتنا ہم ایسا کریں گے اتنا ہی ہم اچھّے اور کامل منصوبہ کے تحت زندگی گزاریں گے۔


ہمیں یشوع کی مانند بننا ہے جس کو خُدا نے کہا، ’’شریعت کی یہ کتاب تیرے منہ سے نہ ہٹے بلکہ تجھے دن اور رات اسی کادھیان ہو تاکہ جو کچھ اس میں لکھا ہے اس سب پر تو احتیاط کر کے عمل کرسکے کیونکہ تب ہی تجھے اقبال مندی کی راہ نصیب ہوگی اور توخوب کامیاب ہوگا‘‘ (یشوع ۱ : ۸)۔


کامِل خُدا، ذہن کی جنگ میں میری مدد کر۔ ابلیس مسلسل مجھے میری کمزوریوں اورنقائص کے بارے میں بتاتا ہے لیکن میں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تو مجھے اپنی کاملیت، مُحبّت اور قربت کے بارے میں یاد دِلا تاکہ میں ہمیشہ فتح مندی میں زندگی بسر کروں۔ میں خُداوند یسوع کے نام میں یہ دُعا مانگتا/مانگتی ہوں۔ آمین۔

دِن 6دِن 8

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہ

یہ کتابچہ آپ کو اُمید کے کلام سے لیس کردے گا تاکہ آپ غصّہ، اُلجھن، الزام، خوف، شک ... اور اس کے علاوہ بےشمار باتوں پر فتح پاسکیں۔ یہ پیغامات دشمن کے اس منصوبہ کو بے نقاب کرنے میں جو وہ آپ کو الجھانے اور آپ سےجھوٹ بول...

More

ہم یہ منصوبہ مہیا کرنے پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔