YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہنمونہ

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہ

14 دن 14 میں سے

مسیح کی عقل


خُداوند کی عقل(مشورہ جات اور مقاصد) کو کس نے جانا کہ اُس کو تعلیم دے سکے؟ مگر ہم میں مسیح (مسیحا) کی عقل (احساسات اور مقاصد) ہے۔ (۱ کرنتھیوں۲ : ۱۶) 


یہ آیت بہت سے لوگوں کو بےحد حیران کردیتی ہے۔اگر یہ بائبل کے الفاظ نہ ہوتے تو وہ اس پر یقین نہیں کرتے۔ جیسا کہ بہت سے لوگ اپنے سروں کو ہلاتے اور پوچھتے ہیں ، ’’ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟‘‘


پولس یہ نہیں کہہ رہا تھا کہ ہم کامل ہیں یا یہ کہ ہم کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔ وہ ہم سے یہ کہہ رہا تھا، مسیح میں اِیماندار کی حیثیت سے ، جو خُدا کا بیٹا ہے، ہمیں مسیح کی عقل دی گئی ہے۔ یعنی ہم رُوحانی خیالات رکھتے ہیں کیونکہ مسیح ہم میں زندہ ہے۔ ہم اپنی پرانی طرزپر نہیں سوچتے جیسا کہ کسی وقت میں ہم سوچتے تھے۔ ہم اس کی مانند سوچنے لگتے ہیں۔


اس بات کو ایک اور طریقہ سے سجھنے کے لئے ہم خُدا کے اس وعدہ پر غور کریں گے جوحزقی ایل نے بیان کیا: ’’اور میں تم کو نیا دِل بخشوں گا اور نئی رُوح تمہارے باطن میں ڈالوں ااور تمہارے جسم میں سے سنیگن دِل نکال ڈالوں گا اور گوشتین دِل تم کو عنایت کروں گا‘‘ (حزقی ایل ۳۶ : ۲۶ ۔ ۲۸)۔


خُدا نے یہ وعدہ نبی کے وسیلہ سے اس وقت دیا جب یہودی بابل کی اسیری میں تھے۔ وہ ان پر ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ ان کی موجودہ حالات خاتمہ نہیں ہے۔ انہوں نے ہر طریقہ سے اس کا گناہ کیا اور اس کو ناکام کیا ہے، لیکن وہ ان کو چھوڑ نہیں سکتا۔ اس کےبجائے وہ ان کو تبدیل کردے گا۔ وہ ان کو نئی روح یعنی پاک روح بخشے گا۔


جب پاک روح ہمارے اندر بستا ہے اور ہمارے اندر کام کرتا ہے، مسیح کی عقل ہمارے اندر کام کرتی ہے۔ ہمیں مسیح کی عقل دی گئی ہے تاکہ وہ ہمیں سیدھے راستہ پر چلائے۔ اگر ہم میں اس کی عقل ہے، ہم مثبت سوچ رکھیں گے۔ ہم یہ سوچیں گے کہ ہم کس قدر باعثِ برکت ہیں ۔۔۔۔۔۔ خدا ہمارے ساتھ کتنا بھلا ہے۔ اگرچہ میں نے تو مثبت ہونے کی اہمیت کے بارے میں پہلے ہی تحریر کردیا ہے، لیکن مثبت ہونے کے وقت کے بارے میں جو کچھ لکھا جا چکا ہے شاید وہ کافی نہیں ہے۔


خُداوند یسوع مثبت تھے حالانکہ ان سے جھوٹ بولا جاتا تھا، وہ تنہا تھے، انہیں غلط سمجھا جاتا تھا اوراس کے علاوہ اور بے شمارمنفی باتیں۔ اس کے شاگردوں نے اسے چھوڑ دیا جب اسے ان کی زیادہ ضرورت تھی تو بھی وہ مثبت ہی رہا ۔۔۔۔۔۔ ہمیشہ تسلی دیتا اور حوصلہ افزائی کی بات کرتا تھا۔ محض اس کی حضوری میں ہونے کا مطلب یہ تھا کہ تمام خوف، منفی سوچیں اور نا اُمیدی ہوا میں تحلیل ہوجائے گی۔


ہم میں موجود مسیح کی عقل مثبت ہے۔ پس جب ہم کسی بات کے لئے منفی سوچ میں گرنے کے پھندے میں پھنس جائیں، ہمیں فوراً پہچان لینا چاہیے کہ ہم مسیح کی عقل سے کام نہیں لے رہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم بلندی پر رہیں۔ ہماری جانوں کا دشمن ہمیں دبانا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔۔ افسردہ کرنا چاہتا ہے۔ طبی وجہ کے علاوہ منفی ہوئے بغیر افسردہ ہونا ممکن نہیں ہے۔ ہم بہت دفعہ منفی خیالات پر غور کرسکتے ہیں لیکن اگر ایسا ہے تو ہم میں مسیح کی عقل کام نہیں کرر ہی۔ ہمیں یہ سوچیں قبول کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ہماری نہیں ہیں! 


ہرقسم کے حالات ہمیں چناوٗکا ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ ہم یا تو اچھّائی یا برائی کا چناوٗ کریں۔


ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں ہم برائی یا غلط چیز کو غیر شعوری طور پر چن لیتے ہیں۔ ہم پرانے طرز کی پیروی کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ یا پرانی عقل کی ۔۔۔۔۔۔ نہ کہ مسیح کی عقل کی۔ جیسا کہ خُدا نے حزقی ایل کی نبوت سے یہودیوں سے وعدہ کیا، وہ نیا دل بخشے گا اور نئی روح، لیکن چناوٗ کی قوت ہمارے پاس ہے کہ ہم کس عقل کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔


اَے خُداوند، میں واقعی مسیح کی عقل کو اپنی زندگی میں جاننا چاہتا/چاہتی ہوں، اورمیں ہر لمحہ ہر صبح جاگتے وقت اس سے واقف ہونا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میری مدد کر کہ میں صرف اپنے آپ کو تیری مرضی کے لئے پیش کروں اور پرانی طرزِسوچ کو پیچھے دھکیل دوں، وہ سوچ جو مجھے غلط راستے پر لے جاتی ہے ۔ میں خُداوند یسوع کے نام میں یہ مانگتا/مانگتی ہوں۔ آمین۔


     


جائیس مائیر کی   جانب سے اس قسم کے مزید پیغامات موصول کرنے کے لئے برائے مہربانی وزٹ کریں Tv.joycemeyer.org

دِن 13

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہ

یہ کتابچہ آپ کو اُمید کے کلام سے لیس کردے گا تاکہ آپ غصّہ، اُلجھن، الزام، خوف، شک ... اور اس کے علاوہ بےشمار باتوں پر فتح پاسکیں۔ یہ پیغامات دشمن کے اس منصوبہ کو بے نقاب کرنے میں جو وہ آپ کو الجھانے اور آپ سےجھوٹ بول...

More

ہم یہ منصوبہ مہیا کرنے پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔