YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

کیا میں حقیقت میں گناہ اور آزمائش پر قابو پا سکتا ہوں؟نمونہ

Can I Really Overcome Sin and Temptation?

4 دن 5 میں سے

میں کیا کر سکتا ہوں جب میں آزمائش میں پڑتا ہوں؟


اسے خدا کے پاس لے جائیں ۔ ابھی۔


جب آپ آزمائش میں پڑیں تو یہ وعدہ یاد کریں: " تم کسی ایسی آزمایش میں نہیں پڑے جو انسان کی برداشت سے باہر ہو اور خدا سچا ہے۔ وہ تم کو تمہاری طاقت سے زیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دے گا تاکہ تم برداشت کر سکو۔" (1 کرنتھیوں 10 : 13)۔


خدا آپ کو کسی ایسی آزمایش میں پڑنے نہیں دے گا جس کی برداشت کی آپ میں طاقت نہ ہو۔ اس کے برعکس، شیطان ایسی آزمایش میں وقت ضائع نہیں کرے گا جس میں اسے لگے کہ آپ اس پر غالب آ سکتے ہیں۔


اس لئے جب بھی آپ آزمایش میں پڑیں، یاد رکھیں کہ آپ یہ مقابلہ خدا کی مدد کے بغیر نہیں جیت سکتے۔


یہ ردعمل بنائیں کہ جیسے ہی آپ آزمایش میں پڑیں تو آپ اسے خدا کو دے دیں۔


اس سے طاقت کی درخواست کریں۔


اسے اس کے حوالہ کر دیں۔


اسے خدا کے پاس لے کر جائیں ۔ ابھی۔


اس کے اثرات پر دھیان دیں


کیا ہو گا اگر آپ ایسا نہ کریں گے؟


ہمارے گناہ جو راز ہیں خدا ان کی عدالت کرے گا: " کیونکہ خدا ہر ایک فعل کو ہر ایک پوشیدہ چیز کے ساتھ خواہ بھلی ہو خواہ بری عدالت میں لائے گا۔" (واعظ 12 : 14)۔


یسوع نے خبردار کیا: " کیونکہ کوئی چیز ڈھکی نہیں جو کھولی نہ جائے گی اور نہ کوئی چیز چھپی ہے جو جانی نہ جائے گی۔ اس لئے جو کچھ تم نے اندھیرے میں کہا ہے وہ اجالے میں سنا جائے گا اور جو کچھ تم نے کوٹھریوں کے اندر کان میں کہا ہے کوٹھوں پر اس کی منادی کی جائے گی۔" (لوقا 12: 2 ۔ 3)


ہمارے الفاظ عدالت میں لائے جائیں گے: " اور میں تم سے کہتا ہوں کہ جو نکمی بات لوگ کہیں گے عدالت کے دن اس کا حساب دیں گے۔ کیونکہ تو اپنی باتوں کے سبب سے راست باز ٹھہرایا جائے گا اور اپنی باتوں کے سبب سے قصوروار ٹھہرایا جائے گا۔" (متی 12: 36 ۔ 37)


ایسے تمام گناہ جن کا اقرار نہیں کیا گیا، ان کی فہرست بنانے کے بعد، پطرس نے بیان کیا کہ جو یہ کام کرتے ہیں "وہ ان کا حساب اسے دیں گے جو زندوں اور مردوں کی عدالت کرنے کو تیار ہے۔" (1 پطرس 4: 5)


ان کا کیا ہو گا؟


"تو اس کا کام ظاہر ہو جائے گا کیونکہ جو دن آگ کے ساتھ ظاہر ہو گا وہ اس کام کو بتا دے گا اور وہ آگ خود ہر ایک کا کام آزما لے گی کہ کیسا ہے۔۔۔اگر یہ جل گیا، اسے نقصان ہو گا؛ لیکن خود بچ جائے گا مگر جلتے جلتے۔(1 کرنتھیوں 3 :13 ،15)


جو خیالات خدا کو پسند نہیں اور ایسے گناہ، خیالات یا الفاظ جن کا اقرار نہیں کیا گیا انہوں عدالت میں لایا جائے گا اور جلا دیا جائے گا۔ کیونکہ جنت ایک ایسی جگہ ہے جو کامل ہے اور ایسی چیزیں وہاں داخل نہیں ہو سکتی، ان کا جلنا اور برباد ہونا ضروری ہے۔


گناہ کو دور کیا گیا اور گناہ سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔


جب آپ کی آزمایش میں ہوں اور محسوس ہو کہ آپ کو خدا سے بات کرنی چاہئے، تو اس کی موجودگی سے نہ بھاگیں۔


اگلے ہی لمحے اس کی طرف بھاگیں۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Can I Really Overcome Sin and Temptation?

کیا آپ نے اپنے آپ سے کبھی سوال کیا، "آپ کیوں ابھی تک گناہ سے لڑ رہے ہیں؟" پولس رسول نے بھی اس بارے میں کافی بات کی رومیوں 7 :15: "اور جو میں کرتا ہوں اس کو نہیں جانتا کیونکہ جِس کا میں ارادہ کرتا ہوں وہ نہیں کرتا بلکہ جِ...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Denison Forum کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.denisonforum.org ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔