YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

کیا میں حقیقت میں گناہ اور آزمائش پر قابو پا سکتا ہوں؟نمونہ

Can I Really Overcome Sin and Temptation?

3 دن 5 میں سے

میں شیطان کے خلاف روحانی جنگ کیسے جیت سکتا ہوں


شیطان حقیقی ہے، مگر ہار بھی چکا ہے۔


یسوع دنیا میں آیا تا کہ شیطان کے کاموں کو برباد کر سکے۔ (1 یوحنا 3 : 8)۔ جب ہمارا خداوند صلیب پر قربان ہوا تو گناہ مر گیا۔ جب وہ قبر سے زندہ ہوا تو قبر جاتی رہی۔ ایک دن شیطان کو آگ کی جھیل میں پھینک دیا جائے گا تاکہ وہ ہر وقت دن رات دکھ اٹھائے۔ (مکاشفہ 20: 10)۔ شیطان دوزخ میں حکومت نہیں کرے گا۔ اس کو وہاں ہمیشہ کے لئے سزا دی جائے گی۔


شیطان ہمارے باپ کے ساتھ جنگ کر رہا ہے اور ہم میدان جنگ ہیں جہاں یہ تنازع بڑھتا ہے۔ وہ خدا کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لئے وہ خدا کے بچوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اگر کسی نے مجھے نقصان پہنچانا ہے تو اچھا طریقہ ہے کہ میرے بچے کو نقصان پہنچایا جائے۔


اس دشمن کے ساتھ اپنی روحانی جنگ میں ہم کیسے فتح پائیں؟


پہلی بات، خدا کی طاقت کے ذریعے اس کا مقابلہ کریں۔


پس خدا کے تابع ہو جاؤ اور ابلیس کا مقابلہ کرو تو وہ تم سے بھاگ جائے گا۔ (یعقوب 4 :7)۔ جس وقت آپ کی آزمائش ہوتی ہے، یہ مسئلہ خدا کے پاس لائیں اور اس کا مقابلہ کریں: اور ابلیس کو موقع نہ دیں۔ (افسیوں 4: 27)۔ گناہ چھوڑنا کبھی آسان نہیں جب وہ آپ کے ذہن اور دل پر چھایا ہو۔


دوسری بات، خدا کی طاقت سے اپنی فتح کی درخواست کریں۔


آپ کا باپ آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ کسی آزمائش کو آپ پر نہیں آنے دے گا جب تک آپ میں اس آزمائش پر فتح پانے کی طاقت نہ ہو۔ (1 کرنتھیوں 10 : 13) اس وقت جب دشمن آپ کی زندگی میں آئے گا، تو وعدہ پر قائم ریں۔ اس فتح کو محسوس کریں جو خدا کے وعدہ میں ہے۔


تیسری بات، روح القدس کے ہتھیار باندھ لیں۔


افسیوں 6 میں ہمیں ابھارا گیا ہے: "غرض خداوند میں اور اس کی قدرت کے زور میں مضبوط بنو۔ خدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تم ابلیس کے منصوبوں کے مقابلہ میں قائم رہ سکو۔ کیونکہ ہمیں خون اور گوشت سے کشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حکومت والوں اور اختیار والوں اور اس دنیا کی تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی ان روحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔" (آیت 10 ۔ 12)


ان روحانی "ہتھیاروں" میں خدا کی سچائی، راستبازی، انجیل، ایمان، نجات، کلام اور دعا شامل ہیں (آیت 14 ۔ 18) ان سے شروع کریں۔ انہوں عمل میں لائیں۔ اپنی زندگی میں خدا کی قدرت پر ایمان رکھیں اور وہ آپ کی فتح ہوں گے۔


اس لئے، امید رکھیں کہ آپ اپنے فانی دشمن سے آزمائے جائیں گے۔


شیر تب ہی دھاڑتے ہیں جب وہ حملہ کرتے ہیں۔ آج خدا کی طاقت سے قائم ہوں۔ جب آپ ناکام رہیں خدا کی معافی، فضل اور فتح مانگیں۔


اگلی دفعہ جب بھی شیطان آپ کو آپ کے ماضی کے بارے میں بتائے تو آپ اسے اس کے مستقبل کے بارے میں بتائیں۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Can I Really Overcome Sin and Temptation?

کیا آپ نے اپنے آپ سے کبھی سوال کیا، "آپ کیوں ابھی تک گناہ سے لڑ رہے ہیں؟" پولس رسول نے بھی اس بارے میں کافی بات کی رومیوں 7 :15: "اور جو میں کرتا ہوں اس کو نہیں جانتا کیونکہ جِس کا میں ارادہ کرتا ہوں وہ نہیں کرتا بلکہ جِ...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Denison Forum کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.denisonforum.org ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔