YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی سننانمونہ

Listening To God

6 دن 7 میں سے

اجنبی کا خوف

یسوع کے بدن کے کافی حصے اجنبیوں کی دھوکا دینے والی زبان سے کمزور ہو چکے ہیں۔ خدا کی آواز کو سننا بھی خدا کے مخالفین اور مقابلہ کرنے والوں کی آوازوں کی وجہ سے مشکل ہو گیا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ خدا کی شخصیت اور سچائی پر جو وہ اپنے کلام میں سیکھاتا ہے شک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ہم باغ عدن کی رہائشی حوا پر آزمائش آتے دیکھتے ۔

اور میں گمان کرتی ہوں؟

کہ حوا، سانپ کی مکاری بھری سازش کو سننا میں کیسے مصروف ہو گئی؟

اسے یہ کیوں معلوم نہ ہوا کہ یہ ایک اجنبی کی آواز ہے؟

میں گمان کرتی ہوں۔ حوا خدا کو اپنے چرواہا کے طور پر کس قدر جانتی تھی؟ ایسا لگتا ہے کہ وہ بڑی آسانی سے دشمن کے جھوٹ کی زد میں آگئی۔

حوا نے کیوں اتنی جلدی یقین کر لیا؟

مجھے یقین ہے کہ حوا سچ جاننے کے باوجود مضبوط نہیں تھی اور اس کی بنیاد مکمل طور پر سچائی ہر نہیں رکھی گئی تھی۔ اس کو یہ تو یاد تھا کہ خدا نے کیا کہا مگر اس نے اس پر مکمل ایمان داری سے پکڑ نہیں بنائی تھی۔ اس کو اس بات پر بھی یقین نہیں تھی کہ خدا کوئی بھی اچھی چیز اس سے دور نہیں رکھے گا۔

منع کیا گیا پھل کھانے سے پہلے وہ برائی سے آشنا نہیں تھی، جھوٹ کا اسے پتا نہ تھا اور یہ بھی نہیں جانتی تھی کے اس کو اپنے باپ کی نافرمانی کے لئے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔

مگر ہمارے حالات ایسے نہیں ہیں! ہم اس سے ناواقف نہیں ہیں، خدا کی تعریف ہو کہ ہمارے پاس خدا کا کلام ایک سچے رہنما کے طورپر، روح القدس (سچائی کی روح) ایک تنبیہ کرنے والے کے طور پر اور مسیح یسوع ایک نجات دہندہ اور سچے شفاعت کرنے والے کے طور پر ہے۔

پھر بھی حوا کی طرح، ہم بھی اجنبیوں کے جھوٹ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں کیوں؟

اکثر ایک وجہ ہوتی ہے، ہمارے تفریحی مواقعوں جیسے TV, Internet, فلم اور کتابیں جو کہ خدا کی آواز کو اکثر روکتے ہیں اور ہمارے معاشرے پر قبصہ کر کے بیٹھے ہیں۔ لیکن ہم بیان سے باہر وقت ان غیر روحانی اور جھوٹی آوازوں میں صرف کرتے ہیں، اس دوران ہمارے دل اور ذہن ہلکے، آلودہ اور زندہ، متحرک اور مداخلت کرنے والے خدا کے کلام کے لئے کمزور ہو جاتے ہیں۔

ہمیں اپنے چرواہے کا پتا ہونا چاہئے، ہمیں اس کی ہری چراگاہ سے آسودہ ہونا چاہئے، ہمیں اس کی آواز کی پیروی کرتے ہوئے اس کی قربت حاصل کرنی چاہئے۔

کل کا آخری کلام نہ چھوڑیئے گا، جب کہ ہم مدد گار کے گہرے کلام کے بارے میں بات کریں گے "چرواہے کو جاننا"

روحانی باپ سے پوچیں: کیا میں ایسی آوازوں کو سن رہا ہوں جو دوسری ہیں یا کسی اور طرز کی ہیں؟

آج کا عبادت کا گیت تجویز کیا گیا ہے: “My Heart In Yours” جو کہ Kristian Stanfill نے لکھا ہے۔
دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Listening To God

Amy Groeschel نے یہ سات دن کا بائبلی مطالعاتی منصوبہ لکھا ہے۔ اسے اس امید سے لکھا گیا ہے کہ خدا کے محبت بھرے دل سے آپ کے دل تک آواز جائے۔ یہ ان کی دعا ہے کہ اس سے آپ سیکھ سکیں کہ مخالف آوازیں پر دھیان نہ دے کر، خدا کی آو...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ www.life.church

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔