YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی سننانمونہ

Listening To God

1 دن 7 میں سے

خدا کی آواز کو سننا

ایوب کی طرح میں بھی اپنی خوراک سے زیادہ خدا کے کلام اور رہنمائی کو ذخیرہ کرنا چاہتی ہوں! کیا آپ بھی نہیں چاہتے؟ جس طرح یسعیاہ کا صحیفہ ہمیں سیکھاتا ہے، "اور جب تُو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پِیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل"۔

مگر میں کیسے اس کی آواز سنوں؟ کیا وہ ابھی بھی مجھ سے بات کر رہا ہے؟ حوصلہ رکھیں؛ خدا بات چیت کرنے والا خدا ہے۔ اس نے بات چیت کا تحفہ دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ بات کرتا ہے اور ہم میں یہ قابلیت ہے کہ ہم خدا کی بات سن سکیں اور اس کی آواز کے مطابق کام کر سکیں۔ اگر خدا ابھی تک ہم سے بات کر رہا ہے، ہمیں اپنی پوری جان لگا دینی چاہئے تاکہ اس کی آواز کو پہچانیں اور سمجھیں۔ دھیان سے سننے کا عمل ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے، اگثر حقیقی بات چیت میں اس عمل کی کمی ہوتی ہے۔

پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ خدا کن طریقوں سے ہم سے بات کرتا ہے۔

خدا اپنے کلام کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے۔ خدا نے پہلے سے اپنی مرضی ہم پر طاہر کی اور آپ کے لئے اس کا کیا مقصد ہے۔ اس کے کلام کا مطالعہ مضبوط طریقہ کریں اور اس طریقہ کو جانیں ۔

خدا اپنی سرگوشی سے ہمارے ساتھ بات کرتا ہے۔ وہ آہستہ سے ہماری روح سے بات کرتا ہے، ہمیں خواب، رویا یا تنبیہ، ہمارے حالات کے مطابق دیتا ہے۔ وہ ہمارے خیالات بھی اپنے منصوبوں کے مطابق کر دیتا ہے۔

خدا اپنے لوگوں کے ذریعہ ہم سے بات کرتا ہے۔ خدا ایک وقت میں دوسرے مسیحیوں کے ذریعے ہمارے دل سے بات کرتا ہے۔ یہ ہماری حوصلہ افصائی، اصلاح اور رہنمائی کے لئے ہے۔

میری دعا ہے کہ یہ چھوٹا سا سات دن کا مطالعاتی منصوبہ سیدھا ہمارے پیار بھرے خدا کے دل سے آپ کی آگاہی کرے۔ تا کہ آپ دوسروں کے شور اور غل کو چھوڑ کر بیداری کی طرف متوجہ ہوں اور اس کی آواز سنیں اور خدا آپ کی دل کو پکڑ لے۔

روحانی باپ سے پوچیں: مجھے دھیان سے سننے والا بننے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟

آج کا عبادت کا گیت تجویز کیا گیا ہے: “Yield My Heart” جو کہ Walker-Smith نے لکھا ہے۔
دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Listening To God

Amy Groeschel نے یہ سات دن کا بائبلی مطالعاتی منصوبہ لکھا ہے۔ اسے اس امید سے لکھا گیا ہے کہ خدا کے محبت بھرے دل سے آپ کے دل تک آواز جائے۔ یہ ان کی دعا ہے کہ اس سے آپ سیکھ سکیں کہ مخالف آوازیں پر دھیان نہ دے کر، خدا کی آو...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ www.life.church

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔