YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی طرف واپسی کا راستہ تلاش کریںنمونہ

Finding Your Way Back To God

4 دن 5 میں سے

اس سب کے باوجود بھی خدا مجھے گہرا پیار کرتا ہے

باپ کے ساتھ آپ کی نئی زندگی میں آپ کو ایک اور جدو جہد کا سامنا ہو گا۔ آپ کو کچھ چیزوں میں پیچھے ہٹنا ہے اور کچھ میں آگے بڑھنا ہے۔ خدا آپ کو اس چیز کی دعوت دیتا ہے جو آپ کی ضرورت اور خواہش ہے – ایک گھر جہاں آپ کو خوش آمدید کہا جائے۔ آپ کے اندر بسی ہوئی برائی اس کی مخالف کرے گی۔ آپ کے آسمانی باپ نے آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے- اس میں اس نے آپ سے کوئی سوال نہیں پوچھا – یہ اس آدمی کے لئے غیر یقینی ہے جس نے خدا کو جاننے کے لئے بہت کوشش کی ہو۔

ہم آپ کے سفر کے اس مقام کو پیار کی بیداری کہتے ہیں۔ اس مقام کو ہم یہ کہہ کر شروع کرتے ہیں، "میں اس کے لائق نہیں۔" خدا کی قبولیت ناممکن ہے۔ مگر جو خدا کہتا ہے اور کرتا ہے وہ مکمل طور پر ہماری سوچ کے الٹ ہوتا ہے، ہم اس کے لاق ہیں کہ ہم اس حقیقت کے قریب آئیں کہ ، " اس سب کے باوجود بھی خدا مجھے گہرا پیار کرتا ہے۔"

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیوں ایک رسہ کشی جاری ہے ہماری گھر واپسی میں ۔ ایک طرف ہمارے گناہ ہیں اور دوسری طرف خدا ہے۔ جب ہم اپنے ماضی کو دیکھتے ہیں یہ ناکامیوں اور شرم سے بھرا ہوا ہے اور وہ ہمیں جیسے ہم ہیں اس حالت میں بھی پیار اور رحم سے دیکھتا ہے۔

اس لئے بیداری ایک بڑی ترقی ہے۔ ہم حقیقت کو پھر بھی پہلی دفعہ جان رہے ہیں، کہ ہم میں سے کوئی بھی دوسرے موقع کا حق دار نہیں تھا، کوئی بھی معافی کا حق دار نہیں اور ظاہر ہے ہم میں سے کوئی بھی غیر مشروط پیار کا حق دار بھی نہیں۔ مگر ہم ہیں! ہم ہیں! ہم اس کے حق دار نہیں مگر خدا پھر بھی ہمیں یہ سب دیتا ہے۔

اگر آپ ہم جیسے ہیں، تو آپ کو شرمندگی کی آواز کے بارے میں پتا ہو گا۔ جو کانوں میں گونجتی ہے کہ، "آپ کے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا" اور "آپ پیار کے قابل نہیں۔" شرمندگی چلاتی ہے، "آپ کو کوئی موقع نہیں دیا جائے گا!" شرمندگی آپ کو گنہگار ٹھہراتی ہے اور جب ہم پہلی دفعہ فضل حاصل کرتے ہیں ہم پھر یہی کہتے ہیں کہ "کہ ہم اس کے لائق نہیں۔"

اپنے ماضی کی غلطیوں اور ناکامیابیوں کو اپنی پہچان نا بننے دیں۔ یہ شرمندگی کی آواز ہے۔ آپ کی پہچان اس سے نہیں کہ جو آپ نے کیا یا نہیں کیا۔ آپ کی پہچان یہ بھی نہیں جو آپ پر گزرا۔ آپ کی پہچان وہ ہے جو خدا کہتا ہے کہ آپ ہیں۔ "اس کے بچے۔"

کیا آپ اپنے اندر روحانی رسہ کشی کو محسوس کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ اس کو کیسے بیان کریں گے؟
دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Your Way Back To God

کیا آپ اپنی زندگی سے کچھ زیادہ چاہتے ہیں؟ یہ چاہت خدا کی طرف واپسی کا انتظار ہے- جیسا بھی تعلق آپ کا خدا کے ساتھ ابھی ہے۔ ہم سب کی رہ میں سنگ میل آتے ہیں یا وہ یاد دہانیاں ہوتی ہیں۔ کہ ہم خدا کی طرف واپس جانے کا راستہ تل...

More

ہم Dave Ferguson, Jon Ferguson اور WaterBrook Multnomah Publishing Group کے یہ مطالعاتی منصوبہ عطا کرنے کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://yourwayback.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔