YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی طرف واپسی کا راستہ تلاش کریںنمونہ

Finding Your Way Back To God

3 دن 5 میں سے

میں خود نہیں کر سکتا

آپ جہاں سے بھی خدا کی طرف اپنا سفر شروع کریں ہماری زندگی میں کچھ چیز ایسی رہ جاتی جن سے ہم جوڑے رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لئے، یہ ایک خفیہ کاروائی یا عادت ہوتی ہے جو دوسرے کو پتا نہیں ہوتی۔ دوسروں کے لئے یہ عام سی بات ہوتی ہے مگر ہمارے لئے ان کا پیچھا کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ چیز آپ کے لئے کتنی معنی رکھتی ہے؟ آپ کو کیا چھوڑنا پڑے گا؟ خدا بہت کم آپ کی زندگی میں کوئی نئی چیز لاتا ہے آپ کو اسے موقع دینے کے لئے اپنی زندگی میں سے پرانی اور ٹوٹی پھوٹی چیزیں نکالنا ہوں گی۔

برائی چھوڑنے کی بیداری کے بعد کا عمل مدد کے لئے بیداری ہے۔ اس کے بعد آپ کو بیداری سے خدا کی طرف ایک بڑا قدم اٹھانا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم یہ کام اکیلے نہیں کر سکتے۔ تو آگے کیا کرنا ہے؟

ہم آواز دیتے ہیں۔ ہم بات چیت کرتے ہیں۔ ہم مددگار گروہ کی طرف چلتے ہیں۔ ہم گرجہ گھر کی آخری قطار میں پہنچ جاتے ہیں۔ ہم اپنے گھوٹنے ٹیک لیتے ہیں اور خدا کو پکارتے ہیں، "خدا اگر تو سچ میں ہے ۔۔۔۔!"

برباد کرنے والے انتخابات سے دور جانا اور مدد تلاش کرنا توبہ کا ایک حصہ ہے۔ توبہ کرنا گھر کی طرف واپسی ہے، واپسی اس طرف جہاں سے آپ آئے تھے اور جہاں آپ کی اصل جگہ ہے۔ گھر واپس آنا نجات پانا ہے اور اس زندگی کے بعد کی زندگی کی یقین دہانی ہے، مگر یہ زندگی کا نیاء معنی اور نئی سمت تلاش کرنا ہے کہ ہم کہیں اور نہیں جا سکتے۔ یہ خدا سے تعلق رکھنا ہے۔ یہ اپنی زندگی کی سمت بدلنا ہے اور وہاں جانا ہے جہاں سے آپ کا تعلق ہے اور جو جگہ اپ کی اپنی ہے۔ جب آپ توبہ کرتے ہیں تو خدا آپ کو تبدیل کرنا ہے۔ آپ بدل جاتے ہیں۔ بائبل بتاتی ہے کہ خدا کا روح آپ کی زندگی میں شمولیت اختیار کرتا ہے اور یہ نظر آنے والی تو بدلی ہوئی شخصیت کا نتیجہ ہے۔

یاد رکھیں کہ توبہ کرنے کا مطلب برا محسوس کرنا نہیں ۔ سچائی یہ ہے کہ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ حقیقی توبہ تروتازگی کے احساس ہے جو خداوند کی طرف سے آتا ہے۔ توبہ زندگی کو دوبارہ سے شروع کرنا اور ماننا ہے کہ آپ گناہ گار ہیں۔ "مجھے مدد کی ضرورت ہے۔" یہ آپ کو توبہ کی بلاہٹ ہے، تاکہ آپ گناہ سے بچ سکیں گے اور خدا کی طرف واپس جا سکیں گے یہ بلاہٹ ہر ایک کے لئے ہے۔

یہ وہ دن ہے جس دن آپ گھر آئیں۔ اٹھیں اور واپس آئیں جو آپ کی اپنی جگہ واپس آئیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے زندگی میں غلط فصلے لئے ہیں۔ "آپ نے جو کچھ بھی کیا ہے،" آپ زندگی میں کچھ بھی بن جائیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بس آپ گھر آ جائیں۔

آج آپ نے کس لئے معافی مانگنی ہے؟ آپ کو توبہ کیا سیکھاتی ہے خدا کی مدد سے "یہ وقت بحالی کا ہے" ۔

کلام

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Your Way Back To God

کیا آپ اپنی زندگی سے کچھ زیادہ چاہتے ہیں؟ یہ چاہت خدا کی طرف واپسی کا انتظار ہے- جیسا بھی تعلق آپ کا خدا کے ساتھ ابھی ہے۔ ہم سب کی رہ میں سنگ میل آتے ہیں یا وہ یاد دہانیاں ہوتی ہیں۔ کہ ہم خدا کی طرف واپس جانے کا راستہ تل...

More

ہم Dave Ferguson, Jon Ferguson اور WaterBrook Multnomah Publishing Group کے یہ مطالعاتی منصوبہ عطا کرنے کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://yourwayback.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔