YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

مل جل کر: ایک ساتھ زندگی کی تلاش کرنانمونہ

Collective: Finding Life Together

6 دن 7 میں سے

آئیں مشکوک تعلقات کے بارے میں بات کریں ان کا مقصد پتہ کریں اور دیکھیں کے یہ کیسے آگے بڑھتے ہیں۔


ہم نے تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بہت بات کی اب ہم مشکوک تعلقات کی بات کریں گے۔ ایک مسیحی ہوتے ہوئے مشکوک تعلق رکھنا مشکل ہو سکتا ہے- شرمندگی کا باعث عنوان ہو سکتا ہے۔ شاید ان کے بارے میں بہت سی ایسی رائے موجود ہیں جو مددگار ثابت نہیں ہوتیں۔


جب ہم شروع کے دور میں ہوتے ہیں تو ہم پر غیر ضروری دباؤ ہوتا ہے جو مشکوک تعلق بن جاتا ہے۔ لوگ اکثر کسی "ایسے شخص" کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں جو حقیقت میں موجود نہیں ہوتا۔ کوئی ایسا شخص نہیں ہوتا جس سے آپ مکمل طور پر راضی ہوں۔ صرف یسوع ہی ہے جو آپ کو آپ کی حقیقت کو جانتے ہوئے, گہرائی تک آپ جانتا، دیکھتا اور پیار کرتا ہے۔ یسوع کو ترک کرتے ہوئے آپ ایسے انسان کو تلاش کرتے ہیں جو جنون کی حد تک یسوع کی پیروی کرتا ہے تا کہ وہ یسوع کی پیروری میں آپ کی مدد کر سکے۔


یہ ضروری نہیں کہ ہر وہ شخص جس کے ساتھ آپ کافی پینے جاتے ہیں اس کے لئے آپ دل میں یہ سوال رکھیں: "کیا اس شخص سے شادی کی جا سکتی ہے؟" لوگوں کو جاننا اور ان کی کہانیاں سننا آپ کے لئے ضروری ہے۔ دوستی کرنے کی طرف دھیان دیں اور اپنے آپ کو پریشانی میں نہ ڈالیں کہ آپ کو پوری زندگی اس شخص کے ساتھ گزارنی ہے جو آپ کی زندگی میں تھوڑے وقت کے لئے آیا ہے۔


پھر بھی آپ کو اچھا تعلق رکھنے کے لئے حد میں رہنا چاہئے۔ آپ سوچیں کہ آپ کیسا تعلق رکھیں گے۔ حدور مقرر کریں کہ آپ جسمانی طور پر، روحانی طور پر اور جزباتی طور پر کس حد تک اس تعلق میں ملوث ہو سکتے ہیں۔


حدود مقرر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اس تعلق میں مکمل طور پر شامل نہ ہوں۔ آپ کا مقصد ہونا چائیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے تاکہ آپ ان حدود کو پار نہ کریں؟ مقصد میں یہ بھی بات یاد رکھیں کہ اس تعلق سے آپ کیسے خدا کے نام کو جلال دے سکتے ہیں؟ اس طرح سے آپ کے لئے حدود پر عمل کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور آپ اس نقصان سے بچ جائیں گے جو رونما ہونا تھا۔


اس تعلق کو برقرار رکھنے اور اپنے مقصد پر قائم رکھنے میں مسائل آ سکتے ہیں۔ اپنے مقصد کو قائم رکھنا نہ بھولیں جب تک آپ تعلق میں ہیں کیونکہ اس کے بعد کوئی آپ کو مکمل نہیں کرے گا۔


خدا سے دعا کریں کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے اور ویسا ہی کریں۔ حدود میں رہتے ہوئے ایسے تعلق کا انتظار کریں جو آپ کے مقصد کے مطابق ہو۔


کالج جانے میں، تعلق تلاش کرنے میں، مل جول بڑھانے میں اور شادی کرنے میں ہم بہت دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ کچھ لوگوں کے لئے بڑی بات ہے مگر یہ ہر ایک کی کہانی نہیں ہے۔ اور یہ اچھی بات بھی ہے! تعلق یہ سوچ کر ختم کریں کہ جو خدا کے پاس آپ کے لئے ہے وہ اس سے زیادہ اچھا ہے۔


آپ کا کسی سے تعلق ہے یا آپ اکیلے ہیں، خدا نے آپ کے لئے مقصد رکھا ہوا ہے، تو سوچیں کوئی اور اچھا کام کرنے کے لئے اور یسوع کی محبت میں مزید گہرائی میں جانے گے لئے۔اور باقی سب ختم ہو جائے گا۔


سوچیں:کیسے آپ کا تعلق لگے کا جب آپ کا مقصد ہوگا کہ "اس تعلق سے کیسے خدا کو جلال دیا جا ستا ہے؟" نہ کہ آپ یہ سوچیں کہ "ہم کیسے تمام حدود کو پار کر سکتے ہیں؟"


دعا کریں:

اے خدا، میں چاہتا ہے کہ میری زندگی سے تجھے جلال ملے۔ میری زندگی کا یہ ہی مقصد ہے!میری مدد کر تا کہ میں ہمت اور آسانی سے یہ جان سکوں کہ میں کون ہو اور تو نے مجھے کیوں بنایا ہے اور آپ زندگی کے مقصد کو پوری طرح جان سکون – میں اکیلا ہوں یا میں کسی تعلق میں سنجیدہ ہوں۔ میری مدد کر تاکہ میں جس کے ساتھ بھی تعلق میں ہوں میں اسے لے کر تیری قربت میں بڑھتا چلا جاؤں۔ یسوع کے نام میں آمین۔

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Collective: Finding Life Together

جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے بار میں جاننا چاہئے۔ مگر جب آپ ایسا نہ کریں گے تو کیا ہوگا؟ کیسا ہو کہ آپ جو اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کی زندگی اس سے مختلف ہو جائے؟ آپ اکیلے اس...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔