YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

مل جل کر: ایک ساتھ زندگی کی تلاش کرنانمونہ

Collective: Finding Life Together

5 دن 7 میں سے

آپ اپنی زندگی کے مقصد کو کس طرح جان سکتے ہیں؟


ہم اکثر بچوں سے پوچھتے ہیں کہ، " جب آپ بڑے ہوں گے آپ کیا بننا چاہتے ہیں؟" جب آپ اس بارے میں سوچتے ہیں یہ ایک عجیب سوال ہے ایک 5 سال کے بچے کے لئے۔ مگر جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایک دم سے اس سوال کو جاننا ہم پر گہرا دباؤ ڈالتا ہے۔ اسی طرح بڑا سوال یہ ہے - میں اپنی زندگی سے کیا کرنا چاہتا ہوں؟


اچھی بات یہ ہے، یسوع نے ہمیں نمونہ عطا کیا ہے جس کی ہمیں پیروی کرنی ہے۔ جیسے کہ ہم نے پہلے دن بات کی تھی، ہمارا اولین مقصد خدا سے اور لوگوں سے پیار کرنا ہے۔ یہ عام سی بات لگتی ہے مگر اس پر عمل کرنا مشکل ہے۔


لوگوں سے پیار کرنے کا مطلب ہے کہ تب ان سے پیار کرنا جب وہ کوئی خرابی پیدا کریں، جب وہ آپ سے برا سلوک کریں اور جب وہ آپ کو پاگل کر دیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر فیصلہ صاف نظر آ رہا ہے - کیا میرا یہ فیصلہ دوسروں کے ساتھ میرا پیار ثابت کرتا ہے


یسوع جب اپنے شاگردوں کو چھوڑ کر جا رہا تھا اس بات کو زیادہ واضع کیا۔ اپنی آخری ہدایت میں اس نے ہمارے سپرد ایک مقصد کیا – کہ ہم جا کر سب قوموں کو شاگرد بنائیں اور لوگوں کو خدا کے فرمانبردار بنائیں۔ اس نے ہم سے وعدہ کیا ہے ہر وقت وہ ہمارے ساتھ ہے۔


ہمارا مقصد ہے کہ ہم لوگوں سے یسوع کی طرح پیار کر کے ان کو یسوع کے پاس لائیں۔ یہ بھی بہت آسان لگتا ہے مگر یہ بھی جیسا لگتا ہے ویسا ہے نہیں۔ پتہ نہیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے آپ کیا کرتے ہیں۔ اگرچہ آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں، کوئی کافی کی دکان چلاتے ہیں، اسے اپنا مقصد بنائیں، آپ کو اپنے اردگرد کے لوگوں سے پیار کرنا ہے اور ان تک یسوع کی خوشخبری پہنچانی ہے۔


اور یہ یاد رکھیں- آپ کو کوئی عجوبہ نہیں کرنا کچھ ضروری کام کرنے کے لئے۔ آپ کو اعلیٰ افسر ہونے کی بھی ضرورت نہیں یا خدمت میں ہونے کی بھی ضرورت نہیں یا کوئی بڑا کام کر کے تبدیلی لانے کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ سب بڑے کام ہیں، مگر ہمارے پاس موقع ہے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے پیار کر کے ہم بڑا کام کر سکیں۔

پھر اپنے اوپر سے دباؤ ختم کریں۔ اپنے اوپر سے غیر ضروری امیدوں کو اتار پھنگیں۔ خدا آپ کے ساتھ ہے، آپ کے لئے جو راستہ خدا نے مقرر کیا ہے وہ اس پر آپ کو لے چلے گا۔


ابھی بھی آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ اپنے فیصلہ کے ساتھ سچائی کو کس طرح منسلک کریں گے؟


یہ تین سوالات ہیں جو فیصلہ میں آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنی زندگی کے مقصد کو پورا کر سکیں – یاد رکھیں کہ آپ خدا اور دوسروں کو پیار کر سکتے ہیں اور آپ جہاں بھی جائیں آپ شاگرد بنا سکتے ہیں۔


آپ کے ماضی کے تجربات نے آپ کو کیسا بنا دیا ہے؟آپ کی پہچان آپ کا ماضی نہیں ہے، مگر یہ آپ کو آگاہی فراہم کرتا ہے۔ کیا آپ کسی ایسے وقت سے گزریں ہیں جب آپ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے؟ جو آپ کی راہنمائی کرے کہ آپ اپنے مقصد کو پورا کر سکیں۔


کیا آپ کو بلاہٹ کا احساس ہوتا ہے؟ جس کی وجہ سے آپ کو غصہ آتا ہو؟ مثال کے طور پر، آپ بہت زیادہ چاہتے ہیں کہ بچوں کو غیر محفوظ واقعات سے بجایا جائے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو بیمار لوگوں کی تیمار داری کے لئے بلایا جا رہا ہو۔ یہ جو کچھ بھی ہے یاد رکھیں کہ کوئی بھی راستہ آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کر سکتا ہے کہ خدا آپ سے کیا چاہتا ہے۔


آپ کو فطرتی طور پر کون سا توڑا دیا گیا ہے؟ ہم سب کے پاس مختلف توڑے ہوتے ہیں، جو ہمیں خدا اپنے جلال کو ظاہر کرنے کے لئے عطا کرتا ہے۔ آپ کو فطرتی طور پر کیا دیا گیا ہے؟ یہ صرف یہ جاننے کے لئے ہے کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔


سوچیں: اوپر دیئے گئے سوالات کے بارے میں سوچنے میں وقت گزاریں۔ اپنے جوابات کے لئے دعا کریں اور ان کے بارے میں اپنے قریبی لوگوں سے بات کریں۔ دیکھیں کہ ان سوالات کی وجہ سے آپ زندگی کے مقصد کو جان سکتے ہیں۔


دعا کریں:

اے خدا میں شکر گزار ہوں کہ تو ہمیں مختلف ہنر اور توڑے عطا کرتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں تجھے اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پیار کر سکوں۔ شاگرد بنانے میں میری مدد کر۔ مجھے پر ظاہر کر کے کس طرح میں بہترین طریقہ سے تیری خدمت کر سکتا ہوں۔ میں اپنا اگلا قدم تجھ پر ظاہر کر سکوں۔ یسوع کے نام میں آمین۔

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Collective: Finding Life Together

جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے بار میں جاننا چاہئے۔ مگر جب آپ ایسا نہ کریں گے تو کیا ہوگا؟ کیسا ہو کہ آپ جو اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کی زندگی اس سے مختلف ہو جائے؟ آپ اکیلے اس...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔