YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بے چینینمونہ

Restless

3 دن 3 میں سے

گزشتہ کل ہم نے سیکھا کہ یسوع نے کیسے سبت کے آرام کو ایک تحفہ کے طور پر ظاہر کیا جس سے ہم خوش ہو سکتے ہیں نہ کہ ایک قانون کے طور پر جس کی تابیدای ضروری ہے۔ اس لئے اگر ہم سبت کو یسوع کے مطابق دیکھیں تو، "اسے انسان کے لئے بنایا گیا تھا،" (مرقس 2 : 27)، سوال یہ ہے کہ انسان کو کیا چاہئے؟ جیسے ہم اس مطالعاتی منصوبہ کے آغاز میں دیکھتے ہیں، ہمیں بے چینی کا حال چاہئے، ایسی چیزیں جو زندگی کو عذاب بنانے کی بجائے زندگی کو خوشگوار بنائیں، شکرگزار کے عادی بنے اور یاد رکھیں کہ یسوع کا صلیب پر ہمارے لئے مفت میں جان دینا، اب زمین پر ہمیں نجات کے لئے کاوشوں کی ضرورت نہیں۔


ہم کب اور کیسے کام کرتے ہیں یہ ہر انسان کے لئے مختلف ہے۔ اگر ہم یسوع کے عہد کو مدنظر رکھیں تو ہم آرام کے لئے کسی ایک دن کے مختاج نہیں ہیں۔ آپ سبت کا آرام ہر رات اپنے بچوں کےساتھ کر سکتے ہیں، یا پھر سالانہ گرمیوں کی چھٹیوں میں یا پھر جیسے دستور ہے ہفتہ کے ایک دن۔


میں اور میرا خاندان سبت کا آرام ہر اتوار کے دن حاصل کرتےہیں، اس دن ہم صرف وہ کام کرتے ہیں جو زندگی کو خوشگوار بناتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کوئی محنت اور مشقت کا کام نہ کیا جائے۔ ہمارے لئے، یہ اپنے فون سے دور رہنا ہے، اپنا پسندیدہ کھانا کھانا ہے، خدا کے کلام کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا ہے اور اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ خوشی کرنا ہے۔ مگر میرے لئے آرام کا وقت وہ ہے جس میں ہم کوئی ایسے گفتگو کریں جس سے ہمیں علم حاصل ہو سکے۔ مثال کے طور پر میری اکلی کتاب کے بارے میں بات نہ کی جائے، چھٹیوں کے سفر کی بات نہ کی جائے اور آنے والے ہفتہ کے کاموں کی بات نہ کی جائے۔ ایک دن میں یہ بہترین ہوگا کہ ہم آرام کریں اور اچھی چیزوں، کاموں اور لوگوں کی شکرگزاری کریں جو خدا نے ہمیں عطا کئے ہیں اور کسی اور کام کی جستجو میں نہ رہیں۔


میں نے اور میری بیوی نے کچھ سال پہلے سبت منانا شروع کیا، ہمیں یہ بات ظاہر ہوتی نظر آئی جو یسوع نے کہی تھی کہ سبت انسان کے لئے ہے۔ سبت ایک موقع ہے، اس دنیا کا دباؤ ڈالنی والی بے چینی سے آرام حاصل کرنے کا، جس میں جستجو، حل، تفریح، موبائل استعمال کرنا اور دوسرے کام ہیں۔ اس دن اپنی زندگی کو دیکھیں کاموں کو دیکھیں اور سب چیزوں کو بڑی خوشی سے دیکھیں کہ، کافی کام ہو گیا!"


یہ آرام میری زندگی میں آسانی سے نہیں آیا۔ میں اس کے قریب نہیں آ رہا تھا۔ مگر جتنا زیادہ میں اس آرام کو حاصل کرتا گیا، میں اتنا ہی کم بے چین اور پریشان ہوتا رہا۔ اگر آپ کو بھی میری طرح بے چینی کا سامنا ہے۔ میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ یسوع کی سنیں جو آپ کو سبت جیسے آرام کے لئے بلا رہا ہے۔ یہ ایک قانونی حکم نہیں ہے۔ یہ ایک تحفہ ہے جو کہ آج سے پہلے کبھی اتنا موثر نہیں تھا۔ میری دعا ہے کہ آپ اسے حاصل کریں۔


کیا یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کے لئے مددگار تھا؟


Jordan Raynor کی طرف سے مزید وسائل حاصل کرنے کے لئے

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Restless

"ہمارے دل بے چین ہیں جب تاکہ وہ تجھ میں آرام نہ حاصل کر لیں۔" Augustine بیان کرتے ہیں کہ اس جملے کو سننے سے پہلے ہم اس قدر بے چین نہیں تھے۔ ہماری حقیقی بے چینی کا کیا حل ہے؟ یہ تین دن کا مطالعاتی منصوبہ کچھ ظاہر کرتا ہے،...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jordan Raynor کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: http://www.jordanraynor.com/restless/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔