YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بے چینینمونہ

Restless

2 دن 3 میں سے

گزشتہ کل، ہم نے ظاہر کیا تھا کہ ہم بے چینی کا حال، بے چینی پیدا کرنے والے اعمال کے دوران سبت جیسے آرام میں تلاش کر سکتے ہیں۔ آئندہ کل، ہم دیکھیں گے کہ اکیسویں صدی میں رہنے والے مسیحی اس کو عملی طور پر کیسے اپنا سکتے ہیں۔ مگر پہلے، ہمیں دیکھنا ہے کہ سبت کا کون سا حصہ مسیحیوں کے لئے نہیں ہے۔ اور اس کا بہترین حصہ تب ہے جب سبت شروع ہوا تھا۔


جب خدا نے دس احکام کوہ سینہ پر موسیٰ کے سپرد کئے، تو حکم کیا کہ سبت کے دن اسرائیلی آرام کیا کریں گے۔ یہ اپنے لوگوں کے ساتھ خدا کے عہد کا نشان ہوگا۔ اور یقیناً یہ نمونہ ہو گا اس دن کا جس دن خدا نے اپنے تخلیق کے کام کو مکمل کیا۔


پرانہ عہد نامہ میں، سبت کو سخت قوانین مدنظر رکھ کے منایا جاتا تھا۔ مثال کے طور پر، اسرائیلی لوگوں کو منع تھا، آگ جلانا (خروج 35 : 3)، کھانا جمع کرنا (خروج 16 : 23 ۔ 29)، اور بازار میں چیزیں فروخت کرنا (نحمیاہ 10 :31)۔ سبت کے صریحاً احترام نہ کرنے کی سزا موت سے کم نہیں تھی۔ (خروج 31 : 14 ۔ 15)۔


وقت کے گزرنے کے ساتھ، اسرائیلی سبت کو انتہائی ضروری مانے جانے والے قانون میں لے آئے، ایسے مقام پر جب یسوع زمین کر آیا، وہ شفاء بخشنے کو بھی سبت کے دن گناہ تسلیم کرنے لگے۔ جب فریسیوں نے یسوع کو سبت کے دن شفاء بخشتے اور کھیت میں سے اناج کی بالیاں چنتے دیکھا تو انہوں نے اسے ملامت کیا (متی 12)، انہوں نے دیکھ کر اسے شریعت کو نہ ماننے ولا کیا۔ یسوع نے جواب دیا " ابن آدم سبت کا بھی مالک ہے" (متی 12 : 8)، یسوع ظاہر کر رہا تھا کہ اس کے ذریعہ نیاء عہد آیا ہے۔ مرقس کی انجیل میں یہ واقعہ آتا ہے، جس میں یسوع جواب دیتا ہے " سبت انسان کے لئے بنا ہے نہ کہ انسان سبت کے لئے۔" (مرقس 2 : 27)۔ دوسرے الفاظ میں یسوع کہہ رہا ہے کہ مجھے میں سبت شریعت کا حکم نہیں رہا۔ بلکہ یہ بے چین لوگوں کے لئے ایک پرفضل تحفہ ہے۔


جب یسوع کہتا ہے کہ اب انسان کے لئے سبت ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ کیسے عملی طور پر ہم اس تحفہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ اور کیسے ہم باقائدہ طور پر آرام کر سکتے ہیں، کہ یہ ہماری زندگی کو عذاب نہ بنائے، قانونی طور پر بھی ٹھیک ہو؟ یہ وہ جواب ہیں جو ہم اس منصوبہ کے آخری دن میں دیں گے۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Restless

"ہمارے دل بے چین ہیں جب تاکہ وہ تجھ میں آرام نہ حاصل کر لیں۔" Augustine بیان کرتے ہیں کہ اس جملے کو سننے سے پہلے ہم اس قدر بے چین نہیں تھے۔ ہماری حقیقی بے چینی کا کیا حل ہے؟ یہ تین دن کا مطالعاتی منصوبہ کچھ ظاہر کرتا ہے،...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jordan Raynor کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: http://www.jordanraynor.com/restless/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔