YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا + مقصد: ایک مسیحی اپنی زندگی کا مقصد کیسے طے کرےنمونہ

GOD + GOALS: How To Set Goals As A Christian

3 دن 5 میں سے

دن 3: عقیدے سے بھر پور مقصد کیسا ہوتا ہے؟



وہ مقاصد کیسے ہوتے ہیں جن میں خدا آپ کی راہنمائی کرتا ہے؟ کیا آپ کا کوئی مقصد ہے جس میں خدمت شامل نہیں – کیا آپ تربیت حاصل کرنے دوبارہ سکول جانا چاہتے ہیں؟ یا ، آپ کے سارے مقاصد میں "زیادہ دعاکرنا ہے" ، "دوسرے علاقہ کے لوگوں کو تعلیم دینے جانا ہے ،" اور "اس گرجہ میں خدمت" کرنا ہے؟

کچھ مقاصد خدا کے کلام میں ہمارے لئے دئے گئے ہیں، جو بہت مددگار ہیں: خدا کے کلام پر نگاہ رکھنا (زبور 119: 9)، بلاناغہ دعا کرنا (1 تھسلنیکیوں 5: 17-18)، ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ رہنا ( عبرانیوں 10:25)، سب لوگوں میں اس کے جلال کا بیان کرنا (زبور 96: 3)۔ خدا چاہتا ہے کہ وہ ان باتیں کے ذریعہ ہمیں اپنے قریب لائے – تا کہ ہم پھل دار اور ایماندار رہ سکیں۔ یہ ان کاموں کی فہرست نہیں ہے جن کو کرنا ہے، بلکہ یہ اس دل کی نشانیاں ہیں جو فضل کی بدولت تبدیل ہوا ہے۔ ہمیں ان کاموں کی ترغیب اس لئے ملتی ہے کیونکہ وہ ہمیں بے حد محبت کرتا ہے۔



لیکن باقی زندگی کا کیا ہوگا؟ خدا چاہتا ہے کہ ہم سب کچھ اس کے جلال کے لئے کریں (1 کرنتھیوں 12: 31) ۔ خدا کے پاس جو ہمارے لئے بڑا مقصد ہے وہ دنیا کی سمجھ سے باہر ہے۔ یہ کاروبار کا قیام، تعلیم مکمل کرنا، بچے پالنا، سمجھداری سے معاشی فیصلے کرنا، اپنے جسم کا خیال رکھنا، یہاں تک کہ دھل کر پاک صاف ہونا (جی روحانی پاکیزگی میں آنا) ہو سکتا ہے، اگر یہ کام خدا کے جلال کے لئے کئے گئے ہیں تو آپ ان کاموں کو روشنی کے طور پر خدا کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں اپنے رویوں، کاموں اور ترقی میں کامل ہونا ہے، بلکہ ہمیں صرف وفادار رہنا ہے۔



جب ہم سب کچھ اس کے جلال کے لئے کرتے ہیں تو لوگوں ہمیں مختلف نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ حیرت زدہ ہیں کہ ہماری امید کہاں سے آتی ہے اور خدا کی مرضی سے ہمارے پاس ایک ایسی ذمہ داری ہوتی ہے جو ہم دوسرے کو بھی عطا کر سکتے ہیں۔ تو کیا آپ کا مقاصد خدا کی خدمت کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا ہے یا گرجا گھر کی خدمت کرنا ہے؟ خدا نے آپ کو جو بھی ذمہ داری عطا کی ہے آپ اپنی جگہ رہتے ہوئے خدا میں ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ جب آپ کام کر رہے ہیں، تو آپ خوشی رہیں، تو آپ کا پریشان کن کام بھی بامقصد ہو جائے گا۔

میرے ساتھ دعا کریں: اے باپ ، میں جہاں ہوں وہاں مجھےذمہ داری عطا کرنے کے لئے میں شکرگزار ہوں۔ میری مدد کر کہ میں ان چیزوں کو دیکھ سکوں جن کی ذمہ داری تو نے مجھے دی ہے، مجھے روحانی نظریں عطا کر تاکہ میں خدا کی راہنمائی میں ان مقاصد کو دیکھ سکوں، جو کے میری ذمہ داریاں ہیں۔ میری مدد کر کہ میں ہر کام میں تیری طرف متوجہ ہو سکوں – تب بھی جب میں پریشان ہو کر پیچھے رہ جاتا ہے۔ بخش دے کہ تیرا فضل میری راہنمائی کرے تاکہ میں اپنے مقصد کو حاصل کر سکوں۔ یہ جانتے ہوئے کہ مجھے کامل نہیں بننا بالکہ تیری طرف متوجہ ہونا ہے۔ میرے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع کے نام میں، آمین!

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

GOD + GOALS: How To Set Goals As A Christian

کیا ایک مسیحی کو اپنی زندگی کا کوئی مقصد طے کرنا چاہئے؟ آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ جو مقصد آپ نے اپنی زندگی کے لئے چنا ہے وہ خدا کی مرضی کے مطابق ہے یا آپ کی اپنی پسند ہے؟ ایک مسیحی انسان کی زندگی کا مقصد کیسا ہوتا ہے؟ اس 5...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Cultivate کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: /http://www.cultivatewhatmatters.com/youversion

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔