YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا + مقصد: ایک مسیحی اپنی زندگی کا مقصد کیسے طے کرےنمونہ

GOD + GOALS: How To Set Goals As A Christian

2 دن 5 میں سے

دن 2: آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ کیا آپ کا منتخب کیا ہوا مقصد خدا کی طرف سے ہے یا آپ کی اپنی پسند ہے؟



اب یہ آپ کو نظر آنا شروع ہوا: مقصد کے بغیر ، ہو سکتا ہے کہ آپ زندگی میں بے کار گھومیں۔ خدا نے جو ہمارے لئے مقصد طے کیا ہے وہ اچھا ہے۔ لیکن! آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ مقصد خدا کی طرف سے ہے اور آپ کی اپنی پسند نہیں ہے ؟ آپ فرق کیسے بتا سکتے ہیں؟ آپ کو ڈر ہے کہ آپ غلط مقصد کا انتخاب کریں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا کے بارے میں سب سے حیرت انگیز بات کیا ہے؟ بہت ساری چیزیں ، لیکن ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ آپ کی زندگی کو بہترین بنانا چاہتے ہیں اور آپ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ جب آپ اپنی زندگی کے مقاصد کے لئے جدوجہد اور مقاصد کا انتخاب کرتے کھو جاتے ہیں، وہ چاہتا ہے کہ ہم اس سے درخواست کریں کہ وہ ہماری مدد کرے – اور اس کو مدد کرنا پسند ہے! یعقوب بیان کرتا ہے، 'لیکن اگر تم میں سے کسی میں حکمت کی کمی ہو تو خدا سے مانگے جو بغیر ملامت کئے سب کو فیاضی کے ساتھ دیتا ہے ۔ اس کو دی جائے گی۔ (یعقوب 1 : 5) ۔

کیا آپ نہیں جانتے کہ آپ کا مقصد اچھا ہے یا نہیں؟

آئیں کچھ موازنہ کریں:


  • بائبل کو کھولیں اور اس میں مخصوص صحیفے یا کہانیاں ڈھونڈیں جو آپ کے ذہن میں آنے والے مقصد کی تصدیق کرتی ہیں۔ کیا آپ کا مقصد بائبل کے مطابق ہے؟ کیا کوئی مخصوص صحیفے ہیں جو اس کی تصدیق کرتے ہیں؟ '' ہر ایک صحِیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راست بازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔ '' (2 تیمتھیس 3: 16)۔
  • اس سے پوچھو! دعا کریں اور خدا سے پوچھیں کہ وہ آپ کو وہ راستہ دیکھائے جس پر آپ کو جانا ہے۔ ' دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو وہ راستہ دکھائے جس طرح وہ چاہتا ہے کہ آپ جائیں۔ 'میں تجھے تعلیم دوں گا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہو گا تجھے بتاؤُں گا۔ میں تجھے صلاح دوں گا ۔ میری نظر تجھ پر ہو گی' (زبور 32 : 8)۔
  • بھروسہ رکھنے والے دوستوں یا خدا سے محبت کرنے والے اساتذہ سے رہنمائی کے لئے پوچھیں۔ 'صلاح کے بغیر ارادے پورے نہیں ہوتے پر صلاح کاروں کی کثرت سے قیام پاتے ہیں۔' (امثال 15 :22)

یاد رکھنا ، مقصد کو حاصل کرنے کے لئے خدا کے سوا کوئی دوسرا منتق نہیں ۔ اگر جوابات ابھی بھی واضح محسوس نہیں ہوتے تو ، ہمت نہ ہاریں! یہ اس عمل کا حصہ ہوسکتا ہے وہ چاہتا ہے کہ آپ اس سےگزریں۔ جب ہم انتظار کرتے ہیں تو ہماری بہتری ہوتی ہے اور ہم آنے والے وقت کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ اس کی حکمت کی وجہ سے انتظار کریں اور وہ آپ کو مخصوص وقت پر آپ کا مقصد عطا کرے گا۔

میرے ساتھ دعا کریں: اے خداوند ، آپ کے کلام کے لئے شکریہ! میں آپ کی واضح رہنمائی اور خکمت کا بہت شکر گزار ہوں۔ برائے کرم مجھے ان مقاصد کے درمیان فرق کو سمجھنے میں میری مدد کریں جو مقاصد تیری محبت کی وجہ سے مجھے ملے ہیں۔ آپ کی آواز کو جاننے ، آپ کی رہنمائی پر بھروسہ کرنے اور سب سے بڑھ کر آپ کی تلاش میں میری مدد کریں۔ یسوع کے نام پر۔ آمین!

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

GOD + GOALS: How To Set Goals As A Christian

کیا ایک مسیحی کو اپنی زندگی کا کوئی مقصد طے کرنا چاہئے؟ آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ جو مقصد آپ نے اپنی زندگی کے لئے چنا ہے وہ خدا کی مرضی کے مطابق ہے یا آپ کی اپنی پسند ہے؟ ایک مسیحی انسان کی زندگی کا مقصد کیسا ہوتا ہے؟ اس 5...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Cultivate کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: /http://www.cultivatewhatmatters.com/youversion

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔