YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کی بہترین سرمایہ کاری!نمونہ

آپ کی بہترین سرمایہ کاری!

5 دن 5 میں سے

"ہر   دن خدا کے اصولوں کا اطلاق کریں"


"   تیرا کلام میرے قدموں کے لیے چراغ اور راہ کے لیے روشنی ہے" زبور 119: 105


جب کبھی   مسیحیوں  کے لئے دُنیا تاریک ہوجائے ، تو خدا کا کلام روشن کُن طاقت فراہم کرتا   ہے ۔ خدا کا کلام محض اِس کی روشنی کا ذریعہ بن جائے گا اگر ہم اس کی سچائیوں کے   مطابق کھولتےاور اِسے اپنی زندگیوں میں گہرے طور پر  گھسنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یسوع مسیح نے متی میں   اِسکی ایک مثال بیان کی ہے:


"اور   اُس نے اُن سے بہت سی باتیں تِمثیلوں میں کہیں کہ دیکھو ایک بونے والا بیج بونے   نِکلا۔ اور بوتے وقت کُچھ دانے راہ کے کِنارے گِرے اور پرِندوں نے آکر اُنہیں   چُگ لِیا۔ اور کُچھ پتھریلی زمِین پر گِرے جہاں اُن کو بہت مٹّی نہ مِلی اور گہری   مٹّی نہ مِلنے کے سبب سے جلد اُگ آئے۔اور جب سورج نِکلا تو جل گئے اور جڑ نہ   ہونے کے سبب سے سُوکھ گئے۔ اور کُچھ جھاڑِیوں میں گِرے اور جھاڑِیوں نے بڑھ کر   اُن کو دبا لِیا۔اور کُچھ اچھّی زمِین میں گِرے اور پھل لائے۔ کُچھ سو گُنا کُچھ   ساٹھ گُنا کُچھ تِیس گُنا۔"متی 13 : 3-8


کہانی میں   بیج بائبل کی نمائندگی کرتا ہے، اور مٹی کے مختلف حالات ہماری تیاری اور خدا کے   کلام کو حاصل کرنے کی خواہش کی نمائندگی کرتےہیں۔ نوٹ کریں کہ  کسان کی طرف سے بوئے گئے تمام بیجوں سےپھل نہ مِلا جن کا نتیجہ وہ تلاش کر رہا   تھا۔ صرف بیج جو اچھی زمین میں بویا گیا تھاپھل لایا۔متی 13: 18۔ 23 میں یسوع   کہانی کی وضاحت کرتا ہے۔ اپنی   زندگیوں میں "اچھی مٹی" کی کاشتکاری کامطلب یہ ہے کہ ہم خدا کے کلام   کو اپنے خیالات میں داخل کرنے اور اپنے دل کے مقاصد اور رویے پر اثر انداز کرنے   کی اجازت دیتے ہیں۔


کیونکہ   خُدا کا کلام زِندہ اور مؤثّر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور   جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے گُودے کو جُدا کرکے گُذر جاتا ہے اور دِل کے   خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔عبرانیوں 4: 12

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آپ کی بہترین سرمایہ کاری!

واپسی میں برکات کو حاصل کر نے کا آغاز درست سرمایہ کاری کرنے سے ہوتا ہے ۔ اگر آپ ایک نئے مسیحی ہیں، تو خدا کے کلام پر باقاعدگی سے انحصار کرنے سے بڑی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے جسے آپ اپنے ایمان میں بنا سکتے ہیں۔ ہر ر...

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔