YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کی بہترین سرمایہ کاری!نمونہ

آپ کی بہترین سرمایہ کاری!

3 دن 5 میں سے

"باقاعدگی سےبائبل   پڑھیں۔"


ہم میں سے زیادہ تر اِس پر متفق ہوں گے کہ بائبل پڑھنے   والا کافی مواد فراہم کرتی ہے - جس میں سے کچھ بعض اوقات گہرےاور سمجھ سے باہر   ہوتےہیں۔ یہاں بائبل کے بارے میں کچھ حقائق ہیں جو پڑھنے کے وقت آپ کو حوالوں کےایک  فریم اور بہتر تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد   کریں گے۔


سب سے پہلے، آپ یہ جانے گے کہ بائبل دو حصوں میں مشتمل ہے:


پرانا عہد نامہ دنیا کی تخلیق سے شروع ہونے والی تحریروں   کا ایک مجموعہ ہے، اسرائیل کی عوام کی تاریخ - بشمول ایک قوم کے طور پر ان کی   شکست،، نتیجے میں دشمنوں کی طرف سے اِنکی اسیری، اور بالآخر مسیح کی پیدائش سے  چند سو سال پہلے ایک بار پھر یروشلم پرواپس  قبضہ  ۔ پراناعہد نامہ اسرائیل کے لوگوں کے لئے خدا   کا قانون بھی ہے۔


نیاعہد نامہ  یسوع   کی پیدائش، اس کی زندگی اور وزارت،  اُسکی موت اور ہمارے نجات دہندہ کے طور پر جی   اُٹھنےاور بالآخر  پوری دُنیا میں اُس کی   کلیسیاکے قیام اور توسیع  جاری ہونے سے   پہلے شروع ہونے والی تحریروں کی ایک تالیف ہے مسیح میں آزادی کا پیغام فضل کے طور پر نئے عہد نامہ میں   نازل ہوا ہے۔جس نے  پرانے عہد نامہ میں   عائد کردہ روایات کی ضرورت کو پورا کیااور اِسکی جگہ لی ۔


دوسری عام بات یہ کہ یہاں تین قسم کی تحریریں ہیں جو آپ بائبل میں پرانےاور نئے عہد نامہ   میں دیکھیں گے:


تاریخی بیان ۔ تحریریں جو ایک حقیقی کہانی بتاتی ہیں اور   اہم واقعات  اور لوگوں کےایک اہم تاریخی   نقطہ نظر کوپیش کرتیں ہیں۔


ہدایتی تحریریں - کتابیں اور آیات جس میں بغیر کسی خاص   تاریخی واقعہ کے  مسیحی زندگی، چرچ تنظیم   اور ذاتی اور خاندان کے معاملات کے بہت سے پہلوؤں پر ہدایات فراہم کی جاتی ہیں۔


متاثر کن تحریریں - شاعرانہ، فنکارانہ تحریروں کو مصنف کی   جانب سے پڑھنےوالے کی حوصلہ افزائی کرنے، آگے بڑھانے اور جذبات کااظہار کرنے کے   لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


نئے عہد نامہ کی تحریریں جو یسوع مسیح کی زندگی اورمنسٹری   کے ایک تاریخی اکاؤنٹ کو فراہم کرتی ہیں متی، مرقس، لوقا اور یوحنا ہیں۔اِن   چاروں کتابوں کا اناجیل کے طور پر بھی حوالہ دیا جا تا ہے۔نئے عہد نامہ میں   اعمال کی کتاب ایک اور تاریخی کتاب ہے جو مسیح کی موت اور جی اُٹھنےکے بعد مسیحی   چرچ کےقیام اور توسیع کا بیان کرتی ہے۔


نئے عہد نامہ کی کتابیں جو ہدایتی تحریر کی نمائندگی کرتی   ہیں رومیوں  سے یہوداہ کے خط تک ہیں۔ یہ چرچ رہنماؤں  کی طرف سے دنیا بھر میں دیگر مسیحیوں اور گرجا   گھروں کو مشورہ اور ہدایت دینے کےاصلی  خطوط ہیں۔


پرانے عہد نامہ میں زبور کی کتاب متاثر کن تحریروں کی ایک   عظیم مثال ہے۔ ذیل میں زبور سے ایک حوصلہ افزائی ہے جو ہمیں اپنی برکتوں کا یقین   دلاتی  ہے جسےخدا  اُس کو دیتا ہے جو اپنی زندگی میں   باقاعدگی سے خدا کے کلام میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔


"بلکہ خُداوند کی شریعت میں اُسکی خوشنودی ہےاور   اُسکی شریعت پر دِن رات اُسکادھیان رہتا ہے۔ وہ اُس درخت کی مانند ہوگاجو پانی   کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا ہے اور جس کا پتہ بھی نہیں   مُرجھاتا۔ سو جو کچھ وہ کرے باروَر ہوگا۔زبور 1: 2-3 


ہماری زندگی میں خدا کے کلام کے بیج کا پودا لگانے کے   لئے، ہمیں بائبل پڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ  یہ ہماراروزانہ کےمعمول کا حصہ بن سکے۔ جونہی  آپ کی زندگی میں خدا کے کلام کے بیجوں کا پھل   لگے، تو اس کی برکتیں زیادہ واضح ہو جائیں گی۔ حتیٰ کہ  خشک اور مشکل حالت میں بھی آپکو برقرار رکھنے   کے لئے، اِس کے کلام سے طاقت ملے گی۔

کلام

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آپ کی بہترین سرمایہ کاری!

واپسی میں برکات کو حاصل کر نے کا آغاز درست سرمایہ کاری کرنے سے ہوتا ہے ۔ اگر آپ ایک نئے مسیحی ہیں، تو خدا کے کلام پر باقاعدگی سے انحصار کرنے سے بڑی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے جسے آپ اپنے ایمان میں بنا سکتے ہیں۔ ہر ر...

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔