YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہمت اور جُرت سے جینانمونہ

ہمت اور جُرت سے جینا

5 دن 8 میں سے

"وہ نجات کو ایک  ذاتی حقیقت بناتا ہے"


یہ یسوع   تھا جس نے ہماری نجات کے لئے ادا ئیگی دی، یہ روح القدس کے ذریعہ خدا کی حضوری ہے   جو نجات  کو ہر شخص جو اِسے قبول کرتا ،کے لیے شخصی حقیقت بناتی ہے ۔ یسوع   نے یہ واضح کیا کہ ہمارےپیدا ہونے پر ہم صرف نجات  ہی حاصل نہیں کرتے ہیں۔ بلکہ یہ ایک روحانی نئی   پیدایش  ہے جسکا ہونا  لازمی ہے، جسکی تخلیق صرف روح القدس  کر سکتا ہے۔


یِسُوع   نے جواب دِیا کہ میَں تُجھ سے سچ کہتا ہُوں جب تک کوئی آدمی پانی اور رُوح سے پیَدا   نہ ہو وہ خُدا کی بادشاہی میں داخِل نہیں ہوسکتا۔ جو جِسم سے پَیدا ہُئوا ہے   جِسم ہے اور جو رُوح سے پَیدا ہُئوا ہے رُوح ہے۔ یوحنا 3: 5۔6 


کسی شخص کے مسیح کو اپنی زندگی میں حاصل کرتے   وقت ، یہ اس کی اندرونی شخصیت میں روحانی تجدید کا اعلان ہوتا ہے، نتیجے میں ان   کی زندگیوں سے گناہ کی سزا مکمل طور پر ختم ہوتی ہے۔


اس کے   علاوہ، روح القدس غیر ایمانداروں کی زندگی میں اُن کے لئے خدا کی ناقابل یقین   محبت کو ظاہر کرنے کے کام پر ہے۔ یسوع نے کہا،


لیکن جب   وہ مددگار آئے گا جِس کو میَں تمُہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجوں گا یعنی رُوح حق   جو باپ سے صادر ہوتا ہے تو وہ میری گواہی دے گا۔ یوحنا 15: 26 


آج، روح   القدس یسوع کی منادی کے ذریعے  خدا کی   محبت کو سمجھانے، خُدا کی مجسم محبت کی ،اور وہ سب کچھ جو وہ اِس دُنیا   میں ایمانداروں اور غیرایمانداروں کو پیش کرتا ہے کی حیرت انگیزوزارت کو جاری رکھتا ہے ۔

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہمت اور جُرت سے جینا

آپ کبھی بھی اکیلے نہیں۔ چاہے آپ اپنے مسیحی ایمان   میں ایک دن کے ہوں یا تیس سال کے ، اس  سے سچ ثابت   ہوتا ہے کہ زندگی ہمیں چیلنج کر سکتی ہے۔ اس منصوبہ میں جانیں کہ کیسے خُدا کی مدد کو  مؤثر طریقے سے پائیں۔یہ ڈیوڈ جے سوی...

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://www.twenty20faith.org/youversionlanding

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔