YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہمت اور جُرت سے جینانمونہ

ہمت اور جُرت سے جینا

3 دن 8 میں سے

"جنت کا سفیر - روح القدس"


ایک سفیر    حکومت کی طرف سے ایک سرکاری نمائندہ ہے جسے   وہ دوسری جگہ اپنے لوگوں کے درمیان امن   اور خیر خواہی کے مشن کی تکمیل کے لیے   بھیجتی ہے۔ وہ اپنے فرائض کو حکومت کے وسائل ، اقتدار اور فیاضی  کی نمائندگی کرتے ہوئے  پورا کرتاہے۔ اِس کے ساتھ مکمل اعتماد کے   ساتھ، وہ اپنے مقصد کو وقار اور تکمیل کے ساتھ حاصل کرتا ہے۔


بہت سے   طریقوں سے، روح القدس کا مشن آسمان سے ایک سفیر کی طرح ہے۔ روح القدس خدا کی   تمام طاقت، اختیار  اور وسائل میں مجسم   ہوتاہے، اور زمین پر اپنی  موجودگی اور   اپنے  کام کے ذریعہ ہر شخص پر خدا کی   محبت کوآشکاراور ظاہر کرتا ہے۔


جونہی یسوع   کا وقت اُسکے شاگردوں کے ساتھ قریب آ رہا تھا، اس نے اُنہیں بتایا کہ اُسکے چلے   جانے کے بعدوہ  اکیلے نہیں رہیں گے۔ اُس   نے اُن سے کہا، اُسکی جگہ اُنکے ساتھ رہے ،اُن کی راہنمائی ، انھیں سکھائے، اُنہیں اطمینان  اور اُن کی قیادت کے لیے روح القدس بھیجا جائے   گا ۔ یسوع نے کہا:


لیکن میَں   تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ میرا جانا تُمہارے لئِے فائِدہ مند ہے کیونکہ اگر میَں   نہ جاوں تو وہ مددگار تُمہارے پاس نہ آئے گا لیکن اگر جاونگا تو اُسے تُمہارے   پاس بھیج دُوں گا۔ یوحنا 16: 7


زمین پر   یسوع کا کام مکمل ہونے کے بعد، اس نے روح القدس کو اپنی جگہ پر ہمارے ساتھ رہنے   کے لئے بھیجا جب تک کہ وہ دوبارہ واپس نہ آئے۔ روح القدس ہماری زندگیوں میں رہنمائی،   قیادت، اطمینان اور مشورہ فراہم کرتا ہے۔ روح القدس  کے متعلق یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو اس طرح   سے بتایا:


لیکن   مددگار یعنی رُوح القُدس جِسے باپ میرے نام سے بھیجیگا وہی تُمہیں سب باتیں   سِکھائے گا اور جو کُچھ مَیں نے تُم سے کہا ہے وہ سب تُمہیں یاد دِلائے گا۔   یوحنا 14: 26


خدا کی   موجودگی آج ہمارے ساتھ روح القدس کی شکل میں ہے، اور وہ ہماری دنیا اور ہماری   زندگیوں میں کام میں فعال طور پر ہے۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہمت اور جُرت سے جینا

آپ کبھی بھی اکیلے نہیں۔ چاہے آپ اپنے مسیحی ایمان   میں ایک دن کے ہوں یا تیس سال کے ، اس  سے سچ ثابت   ہوتا ہے کہ زندگی ہمیں چیلنج کر سکتی ہے۔ اس منصوبہ میں جانیں کہ کیسے خُدا کی مدد کو  مؤثر طریقے سے پائیں۔یہ ڈیوڈ جے سوی...

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://www.twenty20faith.org/youversionlanding

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔