YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کے ناموں کے 6 دننمونہ

Six Days Of The Names Of God

1 دن 6 میں سے

دن 1: EL EMUNAH –ایل ایمونہ - وفادار خدا


ہم سوچتے ہیں کہ ہم وفادار لوگ ہیں۔ ہم وقت پر کام پر جانا پسند کرتے ہیں (اکثر) اور اپنا کام مستعد ہو کر کرتے ہیں۔ ہم خاندان اور دوستوں کے لئے وقت نکالتے ہیں۔ ہم اپنے چرچ میں بھی حصہ لیتے ہیں اور تنظیموں اور رضاکارانہ کاموں کا بھی حصہ بنتے ہیں۔ مگر ہم جس قدر بھی وفادار بنے کی کوشش کریں ہم کامل نہیں ہیں۔ مناسب طور پر، ہمیں کچھ ملاقاتیں چھوڑ دیتے ہیں یا بچوں کے کھیل کے دوران ان کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے اور رضاکارانہ کام بھول جاتے ہیں۔


ہم ہمیشہ ایمان دار لوگ بن کر نہیں رہ سکتے، ہمیں دوبارہ اس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم وفادار خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ اس کا نام El Emunah جس کے معانی "وفادار خدا" اور ہمیشہ ہم اس پر بھروسہ رکھ سکتے ہیں کہ وہ آئے گا، اپنا بازو بڑھائے گا اور ہماری زندگیوں میں کام کرے گا۔ وہ ہمیشہ اپنے وعدے پورے کرتا ہے؟ دیکھیں۔ ہمیشہ ہماری دعا سنتا ہے؟ دیکھیں۔ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے؟ دکھیں۔


ہماری زندگی میں کچھ واقعات ہوتے ہیں جو ہمیں دوسرے کے ساتھ مکمل طور پر وفادار رہنے سے روکتے ہیں۔ کیونکہ ہم انسان ہیں، ہم آزمائش میں پڑتے ہیں کہ ہم اپنے تحفظات، خود غرضی اور لالچ کو مدنظر رکھ کر انتخاب کریں۔ یہ آسان ہے، ہم ہر وقت کامل نہیں ہو سکتے۔ مگر جب ہم سامنے نہیں آتے تو خدا آتا ہے۔ اور وہ آرام سے دوبارہ اس کام تک ہماری رہنمائی کرتا ہے جو اس نے خاص ہمارے لئے رکھا ہے – وفادار رہنے اور دوسروں پر اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا کام۔ جب ہم اس کی کاملیت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو ہماری کمزوری کا وقت ہوتا ہے، اس کی وفاداری ہمیں تبدل کرتی ہے۔


اگر آپ کو یہ عقیدت بھرا پیغام پرمعنی لگا، ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو یہووہ یری نام کے پیغام کا تحفہ دیں جو آپ download کر سکیں۔ یہاں سے Tony Evans کے پیغام کی رخواست کریں۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Six Days Of The Names Of God

خدا کے بہت سے ناموں میں وہ اپنے کردار اور صفتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ باپ، بیٹے اور روح القدس کے علاوہ بائبل ہم پر ظاہر کرتی ہے کہ خدا کے تقریباً 80 مختلف نام ہیں۔ یہاں ہم 6 نام اور ان کے معنی دیکھیں گے جو ایمان داروں کی مدد ...

More

ہم The Urban Alternative اور Tony Evans کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://tonyevans.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔