YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

میں ہار منتا ہوں: متاثر کن عقیدت بھر پیغام جنہیں قیدیوں نے لکھانمونہ

I Surrender: Inspirational Devotions Written by Prisoners

1 دن 4 میں سے




میں اندھا تھا مگر اب دیکھ سکتا ہوں

"مگر اس نے مجھ سے کہا کہ 'میرا فضل تیرے لئے کافی ہے کیونکہ میری قدرت کمزوری میں پوری ہوتی ہے۔' پس میں بڑی خوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کروں گا تاکہ مسیح کی قدرت مجھ پر چھائی رہے۔" - 2 کرنتھیوں 12: 9


میری زندگی ایسی مکمل کامیاب کہانی تھی جو ایک عظیم امریکی کے خوابوں میں ہوتی ہے لیکن فوراً ہی مجھے احساس ہوا کہ یہ میری کامیابی نہیں کیونکہ مجھے خدا نے جیل میں بند لوگوں کی مدد کرنے کا مقصد دیا تھا۔ خدا کی معاشی اقدار میں میری تمام کامیابیاں بے معنی تھیں۔ میری زندگی کی اصل وراثت میری سب سے بڑی ناکامی تھی - کہ میں ایک سابق مجرم تھا۔ میری سب سے بڑی ذلت یعنی - میرا جیل جانا – یہ آغاز تھا جب خدا نے میری زندگی کا استعمال کیا جو سب سے بڑھ کر تھا۔ اس نے ایک تجربے کا انتخاب کیا جس میں مجھے نہیں بلکہ اسے جلال ملا۔


اس حیرت انگیز سچائی کا سامنا کرتے ہوئے، میں نے دریافت کیا کہ میری دنیا کے نظریات تبدیل ہو گئے۔ میں ایک جھٹکے سے سمجھ گیا اور میں زندگی کو مخالف سمت سے دیکھ رہا ہوں۔ لیکن اب میں سمجھ گیا تھا: جب میں سب کچھ کھو چکا تھا ایک خیال نے Chuck Colson ایک عظیم آدمی کو بنایا، مجھے وہ سچا مقصد ملا جس کی وجہ سے خدا نے مجھے بنایا تھا اور یہ ہی میری زندگی کا حقیقی مقصد تھا۔


یہ اہم نہیں ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں بلکہ یہ اہم ہے جو قادر مطلق خدا ہمارے ذریعے کرنا چاہتا ہے۔ خدا کی بادشاہی میں کام کچھ مختلف طریقہ سے ہوتے ہیں، اس میں شکست کے ذریعے فتح ملتی ہے، ٹوٹ پھوٹ کے ذریعے شفا ملتی ہے اور خودی کے انکار سے خود کی پہچان ملتی ہے۔ یقیناً میری زندگی ایسی ہی تھی۔ اگر آپ کا بھی ناکامی کی وادی سے گزر ہوا ہے تو میری دعا ہے کہ آپ کے لئے بھی یہ بات سچ ثابت ہو۔


—Chuck Colson


دعا:اے خداوند میں تیرا شکرگزار ہوں کہ میری ہر ضرورت میں تیرا فضل میرے لئے کافی ہے۔ میری دعا ہے کہ ہم آج اور ہمیشہ اپنا مقصد اور اقدار تلاش کریں۔ آمین۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

I Surrender: Inspirational Devotions Written by Prisoners

بائبل نجات، آزادی اور امید کی کتاب ہے۔ اس کے صفحات کے اندر متحرک اور مشکلات سے بھرے ہوئے کردار موجود ہیں جن میں خستہ حال مرد اور عورتیں جوابات کی تلاش میں ہیں۔ ایک طرح سے وہ موجودہ اور سابقہ قیدیوں کی طرح ہیں جنہوں نے ان...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Prison Fellowship کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.prisonfellowship.org/resources/subscribe ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔