YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اطمینان سے انتظار کرنا: خدا کے وعدہ پر گہرے دھیان میں انتظار کے 7 دننمونہ

Sitting in the Still: 7 Days to Waiting Inside of God’s Promise

3 دن 7 میں سے

دن 3

اطمینان کی جگہ میں بیٹھنا: خدا ہمارے ساتھ ہے۔

ہم میں سے اکثر اسے حالات میں ہوتے ہیں جہاں سے نکلنا ناممکن نظر آتا ہے۔ کئی دفعہ ہم ناسازگار صحت کی خربی، ملازمت ختم ہو جانے یا کسی پیارے کے چلے جانے والے حالات سے گزر رہے ہوتے ہیں، ان حالات میں خدا کو دیکھنا یا تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان حالات میں ہم لگتا ہے کہ میں پھنس چکے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہم دیوار کے ساتھ لگے ہیں اور واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔


بائبل میں، ہم یعقوب کو اس صورتحال سے بھاگتے ہوئے دیکھتے ہیں جو اس نے خود بنائی۔ اگر یعقوب کے اعمال کو دیکھا جائے تو سوچا جا سکتا ہے کہ یعقوب خدا کی مہربانی کا مستحق نہیں تھا، جیسا کہ یعقوب دھوکہ باز تھا، یہاں تک کہ کچھ لوگ اسے بے ایمان کہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یعقوب نے محسوس کیا کہ خدا اس کے سفر میں اس کے ساتھ نہیں تھا۔ جیسا کہ یعقوب ایک ویران جگہ پر پڑا تھا، ناامید، اپنے کیے ہوئے تمام غلط کاموں سے بھاگ رہا تھا، خُدا نے اُس کی عیادت کی۔ یعقوب کی خود بنائی ہوئی خرابی کے درمیان، مجھے شک ہے کہ اس نے اس جگہ خدا کو تلاش کرنے کی توقع کی تھی۔ اس کے باوجود اس کی خرابی میں بھی، خدا نے خواب میں اس سے ملاقات کی اور یعقوب کو اس کی تاریک ترین گھڑی میں اپنی موجودگی کی تصدیق دی۔


خدا کی طرف سے اس الٰہی دورے سے پہلے، یعقوب نے شاید تنہا، خوفزدہ اور کھویا ہوا محسوس کیا ہوگا۔ اس نے محسوس کیا ہو گا کہ خدا سے مدد یا فضل مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یعقوب کی طرح، ہم اکثر اپنے آپ کو خُدا سے دور کر لیتے ہیں جب ہمیں لگتا ہے کہ ہم لائق نہیں ہیں یا جب ہمیں لگتا ہے کہ خُدا نے ہم پر ظلم کیا ہے۔ خوشخبری ہمارے تاریک ترین وقتوں میں بھی ہے، خدا ہمیں کبھی نہیں چھوڑتا، یہاں تک کہ جب وہ ہمارے مسائل پر خاموش نظر آتا ہے تبب بھی نہیں۔


ایک بار جب یعقوب کو پتہ چلا کہ خدا اب بھی اس کے ساتھ ہے، اس نے اپنے راستے پر آگے بڑھنے کی ہمت کی، یہ جانتے ہوئے کہ خدا اس کے ساتھ جائے گا اور اس کی حفاظت کرے گا۔ یہ خدا کے ساتھ اس کے ذاتی تعلق کا آغاز نظر آ رہا تھا۔ یعقوب خدا کو اپنے والد کے خدا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے جانتا تھا مگر ابھی اسے خدا کے ساتھ تعلق کو تجربہ کر کے قائم کرنا تھا۔ کشمکش اور ہنگامہ خیز وقتوں کے ذریعے، ایک پرسکون وقت میں، اس نے خدا کے ساتھ ایک حقیقی رشتہ حاصل کیا۔


اگر آپ آج ایسی صورتحال میں ہیں جو ناممکن محسوس ہوتا ہے، توقف کرنے کے لیے وقت نکالیں، دعا کریں، اور خدا کی تلاش کریں جہاں آپ ہیں، وہ وہاں ہے۔ اگرچہ یہ خاموش اور پرسکون نظر آتا ہے، خدا کی تلاش جاری رکھیں، وہ موجود ہے، اور اپنے وقت پر، وہ اپنے آپ کو ظاہر کرے گا۔ خُدا ہمیں کبھی نہیں چھوڑتا، لیکن وہ انتظار کرتا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے اُس کی دعوت کو قبول کریں۔ جس طرح یعقوب نے محسوس کیا کہ اسے خدا کے ساتھ آگے بڑھنے اور اس کی حفاظت میں چلنے کی ضرورت ہے، خدا ہمارے حالات میں بھی ایسا ہی کرنے کا انتظار کر رہا ہے۔ کیا آپ اس کی دعوت کو قبول کریں گے؟

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Sitting in the Still: 7 Days to Waiting Inside of God’s Promise

زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہم سے خدا نے وعدہ کیا ہوتا ہے مگر ہم خدا کے وعدہ کو اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا محسوس نہیں کرتے۔ یا زندگی کے ایسے چوراہے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں کچھ سمجھ نہیں آ رہی، ہم خدا پر سب چھوڑ کر ...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jessica Hardrick کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: https://jessicahardrick.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔